صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صحت اور خاندانی بہبود  کے محکمے اور صحت  سے متعلق تحقیق کے محکمے میں زیر التوا معاملوں  کو نمٹانے کےلئے  خصوصی مہم 2.0(ایس سی ڈی پی ایم) اور سوچھتا مہم چلائی جارہی ہے


1،051 صفائی ستھرائی کی مہم   کامیابی کے ساتھ چلائی گئیں،27،162 مربع فٹ جگہ خالی کی گئی،25،846 عوامی شکایات  اور اپیلوں کو نمٹایا گیا ،4،750  فائلوں کو نمٹایا گیا اور سال  2022 سے اگست 2023 کی مدت کے دوران  نمٹائے گئے کچرے کو فروخت کرکے 25لاکھ 69ہزار 693 روپےکی آمدنی ہوئی

Posted On: 12 SEP 2023 5:27PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کے محکمے اور صحت سے متعلق تحقیق کے محکمے میں زیر التوا معاملوں کو نمٹانے کےلئے خصوصی مہم 2.0 (ایس سی ڈی پی ایم ) پورے زور شور سے جاری ہے۔اس مہم کے مقاصد میں التوا کو کم کرنا، سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانا، اندرونی نگرانی کے طریقہ کار کو مضبوط کرنا، ریکارڈ کے انتظام میں افسران کو تربیت دینا، ریکارڈ کے بہتر انتظام کے لیے فزیکل ریکارڈز کو ڈیجیٹائز کرنا اور تمام وزارتوں/ محکموں کو ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کرنا شامل ہے: www.pgportal.gov.in/scdpm.

صحت اور خاندانی بہبود کے محکمے کے ہیڈکوارٹر صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت  اور اس کے وابستہ دفاتر،ماتحت دفاتر،خودمختار ادارے  اور عوامی شکایات کے شعبہ  کی کمپنی  ، ایمس  سمیت  قومی اہمیت کے حامل اداروں وغیرہ  ،نے دسمبر 2022  سے لےکر اگست 2023 تک اس مہم میں  فعال انداز میں  حصہ لیا۔

مذکورہ مدت کے دوران، 9,213 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 4,750 فائلوں کو ختم کیا گیا، 25,846 عوامی شکایات اور اپیلوں کا ازالہ کیا گیا، 1,051 صفائی مہم چلائی گئی، 27,162 مربع فٹ جگہ خالی کرائی گئی، اور نمٹائے گئے کچرے کو فروخت کرکے 25,69,693/- روپے کی آمدنی  ہوئی۔

صحت سے متعلق تحقیق کے محکمے  اور آئی سی ایم آر نے بھی خصوصی مہم 2.0 کو پوری تندہی سے نافذ کیا۔ دسمبر 2022 سے اگست 2023 کی مدت کے دوران، پارلیمانی یقین دہانیوں، بین وزارتی مشاورت، پی ایم او کے حوالہ جات اور پی جی اپیلوں کو 100 فیصد نمٹا دیا گیا۔ ایم پی ریفرنسز میں تصرف کی شرح 67% تھی۔ اس کے علاوہ 177 فزیکل فائلوں کو بھی ختم کیا گیا۔

ایمس ،منگلا گری ،آندھرا پردیش ، میں سوچھتا ابھیان

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DG3A.jpg

 

ایمس، بھوپال ،میں اکاڈمک بلاکس کی  صفائی ستھرائی

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0033LZO.jpg

 

انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار پاپولیشن سائنسز (آئی آئی پی ایس)،ممبئی

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004.18G35.jpeg 

پہلے

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005X3IA.jpg

اور اب

پاسچر انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (پی آئی آئی )، کنور، تمل ناڈو

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006ENFO.jpg

پہلے

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007PN5G.jpg

اور اب

بہت سے اداروں نے صفائی ستھرائی -سوچھتا کو بڑھانے اور اپنے کیمپس میں صاف ستھرا اور سرسبز ماحول فراہم کرنے کے لیے اپنی بہترین مشقیں کی ہیں۔

ہر ماہ، محکمہ صحت اور خاندانی بہبود اور محکمہ صحت کی تحقیق کے ذریعہ تصاویر کے ساتھ ڈیٹا کو محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے ایک وقف شدہ پورٹل پر اپ لوڈ کیا جاتا ہے۔ (www.pgportal.gov.in/scdpm).

*************

ش ح۔ا م۔

U-9413


(Release ID: 1956684) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Hindi , Telugu