وزارت خزانہ
ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان نئی دہلی میں 12واں اقتصادی اور مالی ڈائیلاگ (ای ایف ڈی)منعقد ہوا
ہندوستان کی مرکزی وزیر خزانہ اور برطانیہ کے چانسلر آف ایکس چیکر کے ذریعہ مشترکہ بیان کو اپنانے کے ساتھ 12ویں ای ایف ڈی کا اختتام ہوا
دونوں ملکوں نے ہندوستان کی قومی انفرانفراسٹرکچر پائپ لائن کی حمایت میں مہارت اور سرمایہ کاری کا فائدہ اٹھانے کے لئے ایک تعاون پر مبنی پہل ، ہندوستان – یو کے انفراسٹرکچر فنانس برج کا اعلان کیا
ہندوستان اور برطانیہ دونوں کو جی آئی ایف ٹی ، آئی ایف ایس سی میں مالی خدمات اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی امید
12ویں ای ایف ڈی کے موقع پر ، وزراء نے ہندوستان - یو کے مالی شراکتداری (آئی یو کے ایف پی) میٹنگ میں حصہ لیا
Posted On:
11 SEP 2023 8:24PM by PIB Delhi
وزارتی سطح کا ہندوستان – برطانیہ اقتصادی اور مالی ڈائیلاگ کا 12واں دور آج نئی دہلی میں منعقد کیا گیا ۔ہندوستانی وفد کی قیادت خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے کی اور یو کے وفد کی قیادت عزت مآب ایم پی اور یو کے کے چانسلر آف دی ایکس چیکرجناب جرمی ہنٹ نے کی ۔
ہندوستان اور یو کے نے مالی خدمات پر اپنے تعاون کو مستحکم کرنے ، ایک دوسرے کی طاقت کے ساتھ آگے بڑھنے اور مالی شمولیت اور پائیدار ترقی کی سمت باہمی امنگوں کی حمایت کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔جی آئی ایف ٹی ، آئی ایف ایس سی میں مالی خدمات اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے ہندوستان کے ذریعہ جاری سرگرمیوں کی حمایت کے لئے یو کے کے عزم کے تعلق سے امید کا ماحول دیکھا گیا ہے۔
بات چیت میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی ترجیحات ، مضبوط فن ٹیک شراکتداری اور طویل مدتی ترقی کے اہداف کے لئے ٹھوس مالی معاونت کو فروغ دینے کی غرض سے ہندوستان اور یوکے کے درمیان نالج کے تبادلے ، تعاون اور حمایت پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ۔
دونوں فریقوں نے وسیع تر اقتصادی اور کثیر جہتی امور پر باہمی تعاون بڑھانے پر بھی غوروخوض کیا۔دونوں ملکوں نے ہندوستان -یو کے انفراسٹرکچر فنانس برج کا اعلان کیا جو ہندوستان کی قومی انفراسٹرکچر پائپ لائن کی حمایت میں مہارت اور سرمایہ کاری کا فائدہ اٹھانے کے لئے ایک تعاون پر مبنی پہلے ہے۔
یہ بات چیت ہندوستان کی مرکزی وزیر خزانہ اور برطانیہ کے چانسلر آف ایکس چیکر کے ذریعہ مشترکہ بیان کو اپنانے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔
میٹنگ میں وزارت خزانہ، وزارت خارجہ ، ریزرو بینک آف انڈیا ،سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیااور انٹرنیشنل فنانس سروسز سینٹرز اتھارٹی کے نمائندوں نے یوکے ٹریزری ، بینک آف انگلینڈ اور فنانشئل کنڈکٹ اتھارٹی کے نمائندوں کے ساتھ حصہ لیا۔
بات چیت کے موقع پر وزراء نے جناب ادے کوٹک اور جناب بل ونٹرس کی مشترکہ صدارت میں ہندوستان –یو کے مالی شراکتداری (آئی یو کے ایف پی) میٹنگ میں بھی حصہ لیا۔شرکاء میں ہندوستان اور برطانیہ کے اہم کاروباری لیڈروں کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے مالی ریگولیٹرز کے نمائندے شامل تھے ۔آئی یو کے ایف پی کی میٹنگ میں دیگر باتوں کے علاوہ پالیسی پیپرز کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان گہرے مالی تبادلے اور تعاون کے آئیڈیاز پر بھی بات چیت ہوئی۔
ضمیمہ:
-
Joint Statement of 12th India-UK Economic and Financial Dialogue
-
Joint Statement of India-UK Infrastructure Financing Bridge
***********
ش ح ۔ ف ا - م ش
U. No.9386
(Release ID: 1956559)
Visitor Counter : 134