جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

 بھارت  اور سعودی عرب نے توانائی کے شعبے میں تعاون سے متعلق معاہدےپردستخط کئے

Posted On: 11 SEP 2023 6:25PM by PIB Delhi

بھارت اور سعودی عرب نے  توانائی کے شعبے میں تعاون سے متعلق ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ۔ جمہوریہ بھارت کی حکومت   اور سعودی عرب کی سلطنت کے درمیان اس مفاہمت نامے پر 10ستمبر 2023 کو نئی دلی میں  ، نئی اور قابل تجدید توانائی نیز بجلی   کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے  بھارت کی طرف سے اور  توانائی کے وزیر عبدالعزیز بن سلمان السعود نے سعودی عرب کی طرف سے دستخط کئے۔

اس مفاہمت نامے کے مطابق بھارت اور سعودی عرب   مندرجہ ذیل میدانوںمیں  تعاون کریں گے ۔

1-قابل تجدید توانائی ،توانائی کے موزوں  استعمال  ہائیڈروجن ، بجلی اور دونوں ملکوں کے درمیان  گرڈ  رابطے  ، پٹرولیم  ،قدرتی گیس  ، اہم پٹرولیم ذخائر اور توانائی کی بچت ۔

2- قابل تجدید توانائی ، بجلی ، ہائیڈروجن  اوراس کے ذخیرے  نیز تیل اور گیس کے میدان میں  دوطرفہ سرمایہ کاری  کی حوصلہ افزائی۔

3- آب وہوا کی تبدیلی کے اثرات  کو کم کرنےکے لئے سرکلر معیشت اور اس سے متعلق  ٹکنالوجیز جیسے  کاربن کو کم کرنے  ،اسے استعمال اور ذخیرہ کرنے کا کام ۔

4- توانائی کے میدان میں  ڈجیٹل تبدیلی  ،اختراع اور سائبر سکیورٹی نیز مصنوعی ذہانت  کو فروغ دینا ۔

5-دونوں ملکوں کے درمیان   کوالٹی والی شراکتداری  قائم کرنے کے لئے کام کرنا تاکہ توانائی  کے سبھی شعبوں   ،سپلائی چین اور اس سے متعلق  ٹکنالوجیز   سے تعلق رکھنے والے سامان ،مصنوعات اور خدمات کو مقامی سطح  پر بروئے کار لانا۔

6- توانائی کے شعبے میں  مہارت رکھنے والی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کو مستحکم بنانا۔

7- توانائی  کے شعبے سے متعلق  دیگر ایسے کسی بھی میدان کو فروغ دینا ،جس کے بارے میں دونوں ممالک متفق ہوں۔

اس مفاہمت نامے سے بھارت اور سعودی عرب کے درمیان توانائی کے شعبے میں ایک مزید طاقتور شراکتداری  پیدا ہوگی۔ مفاہمت  نامے سے آب وہوا کی تبدیلی سے نمٹنے میں  توانائی  کی تبدیلی اور توانائی کے عالمی نظام میں یکسر تبدیلی کی بھارت کی کوششوں میں مدد ملے گی۔ 

 

 

 

متعلقہ :

1-وزیر اعظم نریندر مودی اور سعودی عرب کے وزیر اعظم اور ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان ، بھارت سعودی عرب اہم شراکتداری کونسل کی میٹنگ میں ۔

2- بھارت سعودی عرب اہم شراکتداری کونسل کی  پہلی میٹنگ میں وزیر اعظم  کا افتتاحی  بیان ۔

*************

 

  ش ح۔اس۔رم

U-9377      



(Release ID: 1956516) Visitor Counter : 114