سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
خصوصی مہم 3.0 – بایو ٹیکنالوجی کامحکمہ
Posted On:
11 SEP 2023 4:37PM by PIB Delhi
ایس سی ڈی پی ایم 2.0 کی رفتار کو آگے بڑھاتے ہوئے، بایو ٹیکنالوجی کا محکمہ دسمبر، 2022 - جولائی، 2023 کی مدت کے دوران ایم پی ریفرینسز (65 فیصد)، پارلیمانی یقین دہانیاں (85 فیصد)، پی ایم اور ریفرنسز (90فیصد)، آئی ایم سی ریفرنسز (100فیصد) اور عوامی شکایات (88فیصد سمیت مختلف زیرالتوا معاملات کو کم کرنے میں کامیاب رہا ہے۔
محکمہ نے اس مدت کے دوران خاص طور پر درج ذیل حوالے سے بہترین طرز عمل بھی اپنائے ہیں:-
- بائیولوجیکل ریسرچ ریگولیٹری اپروول پورٹل (بی آئی او آر آر اے پی) کا آغاز جو سائنسی وزارتوں/محکموں میں تمام حیاتیاتی تحقیق کے ریگولیٹری منظوری کے لیے ایک واحد ونڈو پلیٹ فارم ہے۔
- محکمہ میں فیصلہ سازی کے سلسلے میں تاخیر کو یقینی بنانا۔
- ای آفس ورژن 7.0 کو اپنانا۔
- محکمے میں 100فیصد ای رسیدوں اور ای فائلوں کو یقینی بنانے کی کوشش ۔
محکمہ، زیر التواءمعاملات کو کم کرنے اور اس کے احاطے اور اس کے تمام خود مختار اداروں اورپی ایس یوز میں سوچھتا کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ آئندہ ایس سی ڈی پی ایم 3.0 میں تمام متعلقہ افراد کی مکمل اور سرگرم شرکت کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ نے5ستمبر 2023 کو افسران، اور اس کے تمام خودمختار اداروں اور پی ایس یوز کے ساتھ پہلی بیداری میٹنگ کا بھی اہتمام کیا۔
*************
ش ح ۔ع ح ۔ ج ا
U. No. 9368
(Release ID: 1956400)