وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

جی 20 رہنماؤں كی طرف سے سیاحت کے شعبے کو بڑے پیمانے پر فروغ دینے کی خاطر گوا روڈ میپ اور 'ٹریول فار لائف' پروگرام کی توثیق


سیاحت کی وزارت ’کل کے لیے سیاحت‘ كے موضوع پر ایک قومی مقابلہ شروع کرے گی جس كا مقصد جی 20 گوا روڈ میپ کی پانچ ترجیحات سے ہم آہنگ بہترین طریقوں اور کیس اسٹڈیز کی نشاندہی کرنا ہے

Posted On: 10 SEP 2023 8:42PM by PIB Delhi

دہلی میں جی 20 رہنماوں کی چوٹی کانفرنس عالمی اتحاد اور تعاون کو فروغ دینے میں ہندوستان کی قیادت کی شہادت پیش كرتی ہے۔ سربراہی اجلاس میں مستقبل کے لیے مشترکہ وژن کے ساتھ متحد دنیا کے سب سے زیادہ بااثر لیڈران یك جا ہوءے۔  عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ان کا اجتماعی عزم عالمی تعاون کے جذبے کی توثیق کرتا ہے۔

پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی اور خوشحالی میں سیاحت اور ثقافت کے اہم کردار کی متفقہ توثیق دہلی میں جی 20 رہنماوں کی چوٹی کانفرنس کے دوران حاصل کردہ ایک اہم سنگ میل تھی۔ سربراہی اجلاس کے دوران منظور كردہ 'جی 20 رہنماؤں کے اعلامیہ' میں ایس ڈی جیز کو حاصل کرنے کی خاطر 'سیاحت کے لیے گوا روڈ میپ' کی اہمیت کو واضح کیا گیا۔

دہلی اعلامیہ جی 20 گوا روڈ میپ کے ساتھ سیاحت کے شعبے کو ایک نئی سمت فراہم کرتا ہے جس میں پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کی خاطر سیاحت کے شعبے کے لیے چیلنجوں، مقاصد، مواقع اور سفارشات کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔

'گوا روڈ میپ'، ہندوستان کے جی 20 ٹورازم ٹریک کا کلیدی نتیجہ خیز اہم پہل ہے جو پائیدار عالمی سیاحت کے لیے ایک خاکہ فراہم کرتا ہے۔ گوا روڈ میپ، ہندوستان کی جی 20 كی صدارت کے موضوع کے ساتھ منسلک، سماج میں سیاحت كے رول، معیشت اور ماحولیاتی ذمہ داری کے کردار کو واضح کرتا ہے۔

جی 20 ٹورازم ورکنگ گروپ کی طرف سے شناخت شدہ اور توثیق شدہ پانچ باہم منسلک ترجیحات - گرین ٹورازم، ڈیجیٹلائزیشن، ہنر، ٹورازم ایم ایس ایم ایز، اور منزل کا انتظام - پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے یہ روڈ میپ اقوام کی خاطر اپنی سیاحت کی پالیسیوں کو اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف 2030 کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی پیش کرتا ہے۔

ہماری وابستگی کو آگے بڑھاتے ہوئے وزارت سیاحت نے اقوام متحدہ کے عالمی سیاحتی ادارے (یو این ڈبلیو تی او) کے ساتھ مل کر جی 20 ٹورازم اور ایس ڈی جی ڈیش بورڈ کا آغاز کیا ہے۔یہ اہم اقدام عالمی ذخیرے کے طور پر کام کرے گا جس میں جی 20 ممالک کی جانب سے پائیدار سیاحت کے طریقوں اور پالیسیوں کے بہترین طریقوں اور کیس اسٹڈیز کو سامنے لایا جاءے گا۔ اس کا مقصد ایک جامع وسیلہ بننا ہے، سیاحت کے ذریعے ایس ڈی جیز کو حاصل کرنے کے رُخ پر ممالک اور صنعت کے ذمہ داران کی مدد کرنا ہے۔

ہماری پیش رفت كے ساتھ  سیاحت کی وزارت کا مقصد تعلیم اور بیداری کی مہمات کے ذریعے گوا روڈ میپ کے نفاذ میں سہولت فراہم کرنا ہے تاكہ ریاست اور مرکز کے زیر انتظام حکومتوں اور نجی ذمہ داران کو زیادہ پائیدار، لچکدار، اور جامع سیاحت سامنے لانے کے لیے ان کے کاموں میں اہم تجویز کردہ اقدامات کو شامل کرنے کے بارے میں حساس بنایا جا سكے۔

سیاحت کی وزارت جی 20 گوا روڈ میپ کی پانچ ترجیحات کے ساتھ منسلک بہترین طریقوں اور کیس اسٹڈیز کی نشاندہی کرنے کے لیےکل کے لیے سیاحتپر ایک قومی مقابلہ بھی شروع کر رہی ہے۔ جسے ریاستوں، منزلوں اور صنعت کے ذمہ داران نے کامیابی کے ساتھ نافذ کیا ہے۔ اس كی پورے ملک میں نقل کی جا سکتی ہے اور اس کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔ مقابلے کا آغاز 27 ستمبر کو عالمی یوم سیاحت کے موقع پر کیا جائے گا۔

ایک اور اہم پیش رفت میں، جی 20 رہنماؤں کے اعلامیے میں "ٹریویل فار لاءف" اقدام کے آغاز کا ادراك کیا گیا ہے جس میں ذمہ دار اور پائیدار سیاحت کو فروغ دینے میں اس کی انقلابی صلاحیت پر زور دیا گیا ہے۔

ٹریول فار لائیف ای پروگرام عزت مآب وزیر اعظم کے لائف (لائف اسٹائل فار انوائرمنٹ) سے متاثر ہے، جو سیاحت کے شعبے کے لیے انتہائی مناسب ہے۔ٹریویل فار لائف تمام سیاحوں اور سیاحتی کاروباروں کو آسان اقدامات کرنے پر راغب کرتا ہے جو ماحول کے تحفظ اور آب و ہوا كے رخ پر کارروائی کے لیے زبردست اہمیت رکھتے ہیں۔

سیاحت کی وزارت نےٹریول فار لائفپروگرام کے تحت پائیدار سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اپنے پروگراموں اور اقدامات کو ہم آہنگ کیا ہے اور یہ مہم سیاحت کے پورے ماحولیاتی نظام کا احاطہ کرے گی، جس سے تمام كرداروں کو سیاحت کے شعبے کو پائیدار اور ذمہ دار بنانے میں اپنا رول ادا كرنے کی ترغیب ملے گی۔ سیاحوں کی جانب سے لائف ای کے اقدامات کو تسلیم کرتے ہوئے، وزارت سیاحت کے کاروبار کو وزارت کے ایس ٹی سی آئی کے معیار کی بنیاد پر ٹی ایف ایل سرٹیفائیڈ کے طور پر بھی تسلیم کرے گی۔ یہ سیاحوں اور سیاحتی کاروباروں کو "ٹریول فار لائف" کے عہد کی ترغیب دے گا، جو پائیدار طریقوں کے لیے ان کے عزم کی عکاسی کرے گا۔

سیاحت کی وزارت ایک ایسے مستقبل کو روشن کر رہی ہے جو ماحول دوست، صاف ستھرا اور ہم آہنگ ہو۔ یہ یقینی بنانا ہمارا مشن ہے کہ ترقی نہ صرف مضبوط ہو بلکہ ہر فرد کے لیے منصفانہ، مساوی اور پائیدار ہو۔

سیاحت کی وزارت ہندوستان میں جی 20 میٹنگوں کے میزبان شہروں کو قومی اور بین الاقوامی میٹنگوں کے لیے عالمی ایم آئی سی ای مقامات میں تبدیل کرنے اور فروغ دینے کا بھی تصور کرتی ہے۔ ہمارا عزم اٹل اور ہمارا عزم مضبوط ہے۔ ہم سیاحت کے پائیدار طریقوں کو فروغ دینے کی راہ پر گامزن ہیں جن كی گونج  آنے والے برسوں میں پوری دنیا میں سنائی دے گی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1956182) Visitor Counter : 162