مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

محکمۂ ڈاک: ہر ایک کو ہر جگہ خوشیاں پہنچانے  کے لیے سووچھتا، اچھی حکمرانی اور جن بھاگیداری کے لیے عہد بستہ

Posted On: 09 SEP 2023 4:43PM by PIB Delhi

محکمۂ ڈاک نے صفائی ستھرائی اور اچھی حکمرانی کے لیے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر ، 2022 ء تک خصوصی مہم 2.0 کا انعقاد کیا تھا اور اس کے بعد یہ نومبر ، 2022 ء سے اگست ، 2023 ء تک ہر مہینے جاری رہی ۔

سر دست ، محکمہ اکتوبر ، 2023 ء میں خصوصی مہم 3.0 کے دوران پچھلے 10 سال سے کی گئی سووچھتا کی کوششوں سے آگے بڑھنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ قومی ڈاک ہفتے کے ایک حصے کے طور پر ‘‘ جن بھاگیداری ’’ کے بہت سے اقدامات کی بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔

محکمہ ، صارفین کے لیے خدمت کے ماحول اور اپنے ملازمین کے لیے کام کرنے کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے عہد بستہ ہے۔ اس نے کئی ماحول دوست طریقوں کو اپنایا ہے اور انڈیا پوسٹ کے ساتھ منسلک سروس کے تجربے کو بہتر بنانے کی کوششوں میں اپنے محدود وسائل کو اختراعی طور پر استعمال کیا ہے۔  اپنے مضبوط اور شہریوں کے ساتھ وسیع رابطے میں  ، اس کے تمام خصوصی پروگراموں میں ‘‘ جن بھاگداری ’’  کا طریقہ کار شامل ہے۔

خصوصی مہم 2.0 کی کامیابیاں

خصوصی مہم 2.0 ڈاک کے محکمے کے صدر دفتر ڈاک بھون میں اور اس کے تمام 24000 ذیلی ڈاک خانوں میں ، جو پورے ملک کے طول و عرض میں پھیلے ہوئے ہیں، نافذ کیا گیا ، جس میں  2 سے 31 اکتوبر ، 2022 ء تک تمام دور دراز ترین علاقوں کا بھی احاطہ کیا گیا ۔ خصوصی مہم کے دوران کچھ کامیابیاں ، اس کے بعد یعنی اگست ، 2023 ء تک بھی جاری رہیں ، جو  مندرجہ ذیل ہیں:

  • 840 ای فائلیں بند کی گئیں۔
  • تقریباً 6 لاکھ فائلوں کو ختم کیا جا چکا ہے۔
  • اکتوبر ، 2022 ء میں 24000 فائلوں کو صاف  کیا گیا اور نومبر ، 2022 ء سے اگست ، 2023 ء کے دوران سووچھتا سرگرمیوں پر عمل درآمد میں 6713 سائٹس کو صاف کیا گیا ۔
  • اسکریپ کو ٹھکانے لگانے سے تقریباً 2.9 کروڑ ریونیو حاصل ہوا۔
  • 2,90,000 سے زائد عوامی شکایات کو دور کیا جا چکا ہے۔
  • تقریباً 1,13,289 مربع فٹ جگہ خالی کر دی گئی ہے۔

 

اس مدت میں نافذ کیے گئے بہترین عمل:

سیلنگ ویکس کے استعمال کا خاتمہ - سیلنگ ویکس، جو پہلے ڈاک کے تھیلوں کو محفوظ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، رفتہ رفتہ ختم کردیا گیا اور اس کی جگہ ماحول دوست اور بار بار استعمال ہونے والی سیل کو استعمال کیا گیا ۔  اس تبدیلی کو کامیابی کے ساتھ تمام میل دفاتر میں کامیابی کے ساتھ نافذ کیا گیا ہے، جو کہ ماحولیات کے حوالے سے ایک شعوری پہل ہے ، جس نے نہ صرف ہمارے ماحولیاتی نظام کو محفوظ رکھا ہے بلکہ ہمارے عملے کی فلاح و بہبود کو بھی محفوظ بنایا ہے۔

وال آرٹ کے ذریعے سووچھتا کے پیغام کو پھیلانا - اس مدت کے دوران، مقامی ثقافت کے مطابق سووچھتا پیغام پہنچانے کے لیے کل 888 دیواروں کو پینٹ کیا گیا ہے۔

ڈاک بھون میں سولر پاور پلانٹ کی تنصیب- ڈاک بھون کی چھت پر سولر پینلز کی تنصیب کے نتیجے میں ہر ماہ تقریباً 4 لاکھ روپئے کی بچت کے ساتھ بجلی کے بل میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

کولکاتہ میں پارسل کیفے - کولکاتہ کے جی پی او کے اندر پرانی  چھانٹنے والی میزوں سمیت نا قابل استعمال اشیاء کو استعمال کرتے ہوئے ، تخلیقی انداز میں فرنشڈ ، ایک مکمل طور پر آپریشنل کیفے تیار کیا گیا ۔ اس منفرد کیفے میں صارفین کے لیے ایک پارسل پیکیجنگ یونٹ بھی شامل ہے۔

 اگلے مراحل:

خصوصی مہم 3.0 ، جو  محکمے میں سووچھتا اقدامات کے نفاذ کے دس سال پورے ہونے پر شروع ہو رہی ہے ، امید ہے کہ  یہ بہت خاص ہوگی کیونکہ محکمہ اپنی ماضی کی کوششوں کو مستحکم کرے گا اور ان اقدامات کو نمایاں کرتے ہوئے مستقبل کے لیے ایک روڈ میپ بھی تیار کرے گا ، جو کہ قومی ڈاک نیٹ ورک میں تمام متعلقہ فریقوں کے نیٹ ورک کی مدد سے اگلے چند سالوں میں نافذ کیے جا سکتے ہیں۔  متعلقہ فریقین کے ساتھ مشاورت اور پوسٹ آفس کے ارد گرد ہر سماجی-جغرافیائی کمیونٹی کے لیے مخصوص باہمی تعاون کو انڈیا پوسٹ کی توجہ مرکوز ‘‘ جن چیتنا ’’  اور ‘‘ جن بھاگیداری ’’ سرگرمیوں کے حصے کے طور پر منظم کیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20230909-WA0009EQNF.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20230909-WA0011DKN6.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20230909-WA0010WQH8.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20230909-WA00121CQX.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )

U.No. 9299



(Release ID: 1955834) Visitor Counter : 85