وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان اور امریکہ کا مشترکہ بیان

Posted On: 08 SEP 2023 11:02PM by PIB Delhi

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان قریبی اور پائیدار شراکت داری کو ایک بار پھر مستحکم کرتے ہوئے امریکہ کے صدر جوزف آر بائیڈن جونیئر کا ہندوستان میں خیرمقدم کیا۔ دونوں رہنماؤں نے جون 2023 میں وزیر اعظم مودی کے تاریخی دورۂ واشنگٹن کی اہم کامیابیوں کو عملی جامہ پہنانے پر جاری خاطر خواہ پیش رفت کی ستائش کی۔

دونوں رہنماؤں نے اپنی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ ہند -امریکہ کے مابین اعتماد اور باہمی افہام و تفہیم پر مبنی کثیر الجہتی عالمی ایجنڈے کے تمام پہلوؤں میں اسٹریٹجک شراکت داری کی تبدیلی کا کام جاری رکھیں۔  دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ آزادی، جمہوریت، انسانی حقوق، شمولیت، تکثیریت اور تمام شہریوں کے لیے مساوی مواقع کی مشترکہ اقدار ہمارے ممالک کی کامیابی کے لیے اہم ہیں اور یہ اقدار ہمارے تعلقات کو مضبوط کرتی ہیں۔

صدر بائیڈن نے ہندوستان کی جی 20 صدارت کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح جی 20 ایک فورم کے طور پر اہم نتائج دے رہا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے جی 20 کے ساتھ اپنی عزم بستگی کا اعادہ کیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ نئی دہلی میں جی 20 رہنماؤں کے سربراہ اجلاس کے نتائج پائیدار ترقی کو تیز کرنے ، کثیر ملکی تعاون کو فروغ دینے اور ہمارے سب سے بڑے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے جامع اقتصادی پالیسیوں کے بارے میں عالمی اتفاق رائے پیدا کرنے کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھائیں گے ۔

وزیر اعظم مودی اور صدر بائیڈن نے آزاد، کھلے، جامع اور لچکدار بحرہند و بحرالکاہل کی حمایت میں کواڈ کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم مودی 2024 میں ہندوستان کی میزبانی میں ہونے والے آئندہ کواڈ رہنما سمٹ میں صدر بائیڈن کا خیرمقدم کرنے کے متمنی ہیں۔ ہندوستان نے جون 2023 میں آئی پی او آئی میں شامل ہونے کے امریکی فیصلے کے بعد تجارتی رابطے اور سمندری نقل و حمل پر ہندبحرالکاہل اوشنز انیشی ایٹو پلر کی مشترکہ قیادت کرنے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔

عالمی گورننس کو زیادہ جامع اور نمائندہ ہونا چاہیے، صدر بائیڈن نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا اور اس تناظر میں 2028-29 میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غیر مستقل نشست کے لیے ہندوستان کی امیدواری کا ایک بار پھر خیرمقدم کیا۔ رہنماؤں نے ایک بار پھر کثیر ملکی نظام کو مضبوط بنانے اور اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا تاکہ یہ معاصر حقائق کی بہتر عکاسی کرسکے اور اقوام متحدہ کے جامع اصلاحاتی ایجنڈے کے لیے عزم  بستہ رہے، جس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مستقل اور غیر مستقل رکنیت کے زمروں میں توسیع بھی شامل ہے۔

وزیر اعظم مودی اور صدر بائیڈن نے اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے میں ٹکنالوجی کے اہم کردار کا اعادہ کیا اور ہند -امریکہ کے ذریعہ ، باہمی اعتماد اور بھروسے کی بنیاد پر کھلے، قابل رسائی، محفوظ اور لچکدار ٹیکنالوجی ماحولیاتی نظام اور ویلیو چینز کی تعمیر کے لیے اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی (آئی سی ای ٹی) پر پہل، جو ہماری مشترکہ اقدار اور جمہوری اداروں کو تقویت دیتی ہے، کی جاری کوششوں کی ستائش کی۔  امریکہ اور ہندوستان ستمبر 2023 میں آئی سی ای ٹی کا وسط مدتی جائزہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ 2024 کے اوائل میں دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں کی مشترکہ قیادت میں اگلے سالانہ آئی سی ای ٹی جائزے کی طرف تیزی جاری رہے۔

صدر بائیڈن نے چاند کے جنوبی قطبی علاقے میں چندریان-3 کی تاریخی لینڈنگ کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے پہلے شمسی مشن آدتیہ-ایل 1 کی کامیاب لانچ پر وزیر اعظم مودی اور ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارے (اسرو) کے سائنسدانوں اور انجینئروں کو مبارکباد دی۔ خلائی تعاون کے تمام شعبوں میں نئی سرحدوں تک پہنچنے کی راہ ہموار کرنے کے بعد دونوں رہنماؤں نے موجودہ ہند -امریکہ کے تحت تجارتی خلائی تعاون کے لیے ورکنگ گروپ کے سول اسپیس جوائنٹ ورکنگ گروپ قیام کی پہل کا خیرمقدم کیا۔  بیرونی خلائی تحقیق میں اپنی شراکت داری کو گہرا کرنے کے لیے پرعزم اسرو اور نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) نے 2024 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں مشترکہ کوششوں کی توسیع کے طریقہ کار، صلاحیت سازی اور تربیت پر بات چیت شروع کردی ہے، اور 2023 کے آخر تک انسانی خلائی پرواز تعاون کے لیے اسٹریٹجک فریم ورک کو حتمی شکل دینے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہندوستان اور امریکہ سیاروں کے دفاع میں تعاون بڑھانے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں تاکہ کرہ ارض اور خلائی اثاثوں کو سیارچوں اور زمین کے قریب کی اشیا کے اثرات سے بچایا جا سکے، جس میں مائنر سیارہ مرکز کے ذریعے سیارچوں کا پتہ لگانے اور ٹریکنگ میں ہندوستان کی شرکت کے لیے امریکی مددبھی شامل ہے۔

دونوں رہنماؤں نے لچکدار عالمی سیمی کنڈکٹر سپلائی چین کی تعمیر کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا،  اس سلسلے میں مائیکروچپ ٹکنالوجی انکارپوریٹڈ کی ایک کثیر سالہ پہل کا ذکر کیا ، جس کا مقصد ہندوستان میں اپنی تحقیق و ترقی کی موجودگی کو بڑھانے میں تقریبا 300 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا اور ایڈوانسڈ مائیکرو ڈیوائس تحقیق ، ہندوستان میں ترقی، اور انجینئرنگ آپریشن کو وسعت دینے کے لیے اگلے پانچ سالوں میں ہندوستان میں 400 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان شامل ہے۔رہنماؤں نے جون 2023 میں امریکی کمپنیوں، مائیکرون، ایل اے ایم ریسرچ اور اپلائیڈ مٹیریلز کی جانب سے کیے گئے اعلانات پر جاری عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار کیا۔

محفوظ اور قابل اعتماد ٹیلی مواصلات، لچکدار سپلائی چین اور عالمی ڈیجیٹل شمولیت کے وژن کا اشتراک کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی اور صدر بائیڈن نے ہندوستان 6 جی الائنس اور نیکسٹ جی الائنس کے درمیان مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کا خیرمقدم کیا، جو الائنس فار ٹیلی کمیونیکیشن انڈسٹری سلوشنز کے ذریعہ چلایا جاتا ہے۔ انھوں نے اوپن آر اے این کے شعبے میں تعاون اور فائیو جی/6جی ٹیکنالوجیوں میں تحقیق و ترقی پر توجہ مرکوز کرنے والی دو مشترکہ ٹاسک فورسز کے قیام کی بھی ستائش کی۔ ایک معروف ہندوستانی ٹیلی کام آپریٹر میں 6 جی اوپن آر اے این پائلٹ یو ایس اوپن آر اے این مینوفیکچرر فیلڈ تعیناتی سے پہلے کرے گا۔ دونوں رہنما  امریکہ میں رپ اینڈ ری پلیس پروگرام میں ہندوستانی کمپنیوں کی شرکت کے منتظر ہیں۔ صدر بائیڈن نے امریکہ میں رپ اینڈ ری پلیس پائلٹ کے لیے ہندوستان کی حمایت کا بھی خیرمقدم کیا۔

امریکہ نے کوانٹم شعبے میں ہندوستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا، دوطرفہ طور پر اور کوانٹم انٹیگلمنٹ ایکسچینج کے ذریعے، جو بین الاقوامی کوانٹم تبادلے کے مواقع کو آسان بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم ہے، نیز کوانٹم اکنامک ڈیولپمنٹ کنسورشیم کے رکن کے طور پر ہندوستان کے ایس این بوس نیشنل سینٹر فار بیسک سائنسز، کولکاتا کی شرکت کا خیرمقدم کیا۔ یہ امر کی بھِ ستائش کی گئی کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) بمبئی شکاگو کوانٹم ایکسچینج میں ایک بین الاقوامی پارٹنر کے طور پر شامل ہوا۔

دونوں رہنماؤں نے امریکہ کی نیشنل سائنس فاؤنڈیشن (این ایس ایف) اور ہندوستان کے بائیو ٹیکنالوجی شعبے کے درمیان تعاون کے معاہدے پر دستخط کی ستائش کی جس سے بائیو ٹیکنالوجی اور بائیو مینوفیکچرنگ اختراعات میں سائنسی اور تکنیکی تحقیقی تعاون کو ممکن بنایا جاسکے گا۔ انھوں نے سیمی کنڈکٹر ریسرچ، اگلی نسل کے مواصلاتی نظام، سائبر سیکورٹی، پائیداری اور سبز ٹکنالوجی، اور ذہین نقل و حمل کے نظام میں تعلیمی اور صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے این ایس ایف اور ہندوستان کی الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ تجاویز کا خیرمقدم کیا۔

لچکدار ٹیکنالوجی ویلیو چینز تیار کرنے اور دفاعی صنعتی  ایکو سستمز  کو جوڑنے کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے، دونوں لیڈروں  نے اپنی انتظامیہ کے ذریعہ  ایسی  پالیسیوں کو فروغ دینے اور ایسے ضابطوں کو اختیار کرنے کے لئے عہد بندی کا اعادہ کیا جو   ہندوستانی اور امریکی صنعت حکومت اور تعلیمی اداروں کے درمیان کے درمیان ٹیکنالوجی کی زیادہ شیئرنگ ، مشترکہ ترقی  اور  مشترکہ پروڈکشن کے مواقع کی سہولت فراہم کرائیں۔ انہوں نے ۔ انہوں نے جون 2023 میں شروع کئے گئے دوطرفہ اسٹریٹجک تجارتی مذاکرات  کے زیراہتمام ایک بین ایجنسی مانیٹرنگ میکانزم کے ذریعے مسلسل کام جاری رکھنے کا خیرمقدم کیا۔

دونوں لیڈروں  نے ہندوستانی یونیورسٹیوں ، جن کی نمائندگی  کونسل آف انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی(آئی آئی ٹی کونسل) نے کی اور    ایسوسی ایشن آف امریکن یونیورسٹیز (اے اے یو)کے درمیان کم از کم 10 ملین  امریکی ڈالر کی ابتدائی مشترکہ عہد بندی کے ساتھ   ہند-امریکہ  گلوبل چیلنجز انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کے مقصد سے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے جانے کا خیر مقدم  کیا۔ یہ گلوبل چیلنجز انسٹی ٹیوٹ سائنس اور ٹیکنالوجی کے نئے شعبوں کو فروغ دینے،  پائیدار توانائی اور زراعت، صحت اور عالمی وبا کی تیاری،  سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی اور مینوفیکچرنگ ، ایڈوانسڈ میٹیریل، مواصلات ، مصنوعی ذہانت اور کوانٹم سائنس  کے شعبے میں تعاون کو وسعت دینے میں دینے کے لئے اےاے یو اور آئی آئی ٹی  رکنیت   کےعلاوہ  دونوں ملکوں  کے ممتاز تحقیقی اور اعلی تعلیمی اداروں کو ایک مقام پر  لائے گا۔

دونوں رہنماؤں نے کثیر ادارہ جاتی تعاون پر مبنی تعلیمی شراکت داری  کی بڑھتی ہوئی تعداد کا  خیرمقدم کیا، جیسا کہ  نیویارک یونیورسٹی-ٹنڈن اور آئی آئی ٹی کانپور ایڈوانسڈ ریسرچ سینٹر  اور بفیلو میں اسٹیٹ یونیورسٹی آف نیویارک کے جوائنٹ ریسرچ سینٹرز اور آئی آئی ٹی دہلی، کانپور، جودھپور  اور بی ایچ یو کے  درمیان اہم اور ابھرتی  ہوئی ٹیکناکوجیز کےشعبوں  میں  شراکت داری کی گئی ۔

دونوں لیڈروں  نے ڈیجیٹل  صنفی  خلا کو نصف کرنے کے لئے جی 20 کی عہد بندی کے  پیش نظر ڈیجیٹل معیشت میں صنفی ڈیجیٹل فرق کو ختم کرنے کی کوششں کی اہمیت  کی تصدیق کی اور ڈیجیٹل معیشت کی پہل میں خواتین کے لئے تعاون کا اظہار کیا جو  حکومتوں ، نجی شعبے کی کمپنیوں  ، فاؤنڈیشنز، سول سوسائٹی اور کثیر الجہتی تنظیموں کو یکجا کرے گا تاکہ  ڈیجیٹل صنفی فرق  کو ختم  کرنے کے لئے بڑھتے ہوئے قدموں کو تیز کیا جاسکے۔

وزیر اعظم مودی اور صدر بائیڈن نے نئے اور ابھرتے ہوئے شعبوں جیسے خلاف اور اے آئی  میں تعاون کو وسعت دے کر اور متحرک دفاعی صنعتی تعاون کے ذریعہ ہند-امریکہ بڑی دفاعی شراکت داری کو گہرا اور متنوع بنانے کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے     29 اگست 2023 کو کانگریشنل نوٹیفکیشن  عمل کے  مکمل ہونے اور ہندوستان میں جی ای ایف – 414 جیٹ انجنوں کو تیار کرنے کے لئے جی ای ایرو اسپیس اور ہندوستان ایروناٹیکل لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کے درمیان ایک کمرشیل معاہدے کے لئے بات چیت شروع کرنے کا خیر مقدم کیا اور اس  بے مثال مشترکہ پروڈکشن اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کی تجویز کو آگے بڑھانے کے لیے باہمی تعاون اور تیزی سے کام کرنے کے عہد  کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اگست 2023 میں امریکی بحریہ اور مجھگاؤں ڈاک شپ بلڈرز، لمیٹڈ کے ذریعہ حال ہی میں  ایک معاہے پر  دستخط کیے جانے کے ساتھ ایک  دوسرے ماسٹر شپ ریپیئر معاہدے   کی تکمیل کی ستائش کی۔ طرفین نے آگے  کی جانب تعینات کئے گئے  امریکی بحریہ کے اثاثوں اور دیگر طیاروں اور بحری جہازوں کے رکھ رکھاؤ اور  مرمت کے لئے  ایک مرکز کے طور پر  ہندوستان کے  آگے بڑھنے کے عہد کا اعادہ کیا۔ دونوں لیڈروں نے   طیاروں کے رکھ رکھاؤ، مرمت اور اوور ہال  کی صلاحیتوں اور  سہولتوں کے معاملے  میں ہندوستان میں مزید سرمایہ کاری کےلئے  امریکی صنعت یوں کا بھی خیر مقدم کیا۔

دونوں لیڈروں نے  مشترکہ سیکورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے امریکہ اور ہندوستان کے دفاعی شعبوں کے اختراعی  کام سے استفادہ  کرنے کے واسطے  ایک مضبوط تعاون کا ایجنڈا قائم کرنے کے مقصد سے ہند- امریکہ  ڈیفنس ایکسلریشن ایکو سسٹم  (انڈس-ایکس) کی ستائش کی۔ انڈس-ایکس نے آئی آئی ٹی کانپور میں  افتتاحی اکیڈمیا اسٹارٹ اپ پارٹنرشپ کا اہتمام کیا، جس میں پین اسٹیٹ یونیورسٹی نے شرکت کی اور اگست 2023 میں  امریکی  ایکسلریٹر میسرز ہیکنگ 4 الائنس (ایچ 4ایکس)اور آئی آئی ٹی  حیدر آباد  کے ذریعہ چلائی جانے والی  ایک ورکشاپ  میں  ہندوستانی اسٹارٹ اپس کے لیے مشترکہ ایکسلریٹر پروگرام شروع کیا۔طرفین نے دو مشترکہ چیلنجوں کو شروع کرنے کے لئے  ہندوستان کی وزارت دفاع کے انوویشنز فار  ڈیفنس ایکسی لینس اور امریکہ کی وزارت دفاع کے ڈیفنس انوویشن یونٹ  کےذریعہ کئے گئے اعلان کا بھی خیر مقدم کیا، جس میں مشترکہ دفاعی ٹیکنالوجی چیلنجوں کو سولیوشنز  تیار کرنے کے لیے اسٹارٹ اپس کو مدعو کیا جائے گا۔

صدر بائیڈن نے دور سے پائلٹ کئے جانے والے طیارے 31 جنرل ایٹمکس ایم کیو- 9 بی (16 اسکائی گارڈین اور 15 سی گارڈین)  اور  ان کے متعلقہ آلات کے حصول کے واسطےہندوستان کی وزارت دفاع کی جانب سے  ایک  لیٹر آف رکویسٹ جاری کئے جانے کا خیر مقدم کیا جس سے تمام حلقوں میں  ہندوستان کی مسلح افواج کی انٹیلی جنس، نگرانی اور  چوکسی  (آئی ایس آر)   کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

ملک کی  آب و ہوا، توانائی کی منتقلی اور توانائی کے تحفظ  کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک ضروری وسیلے کے طور پر  جوہری توانائی کی اہمیت کو دہراتے ہوئے، وزیر اعظم مودی اور صدر بائیڈن نے تعاون پر مبنی موڈ میں نیکسٹ جنریشن  اسمال ماڈیولر ری ایکٹر ٹیکنالوجیز تیار کرنے سمیت جوہری توانائی میں ہند-امریکی تعاون کے لئے  سہولت فراہم کرانے کے  مقصد سے مواقع کو وسعت دینے کے  واسطے طرفین کے  متعلقہ اداروں کے درمیان  مشاورت کے عمل کو تیز کرنے کا خیرمقدم کیا۔ امریکہ نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں ہندوستان کی رکنیت کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا اور اس مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے ہم خیال شراکت داروں کے ساتھ تعلقات جاری رکھنے کا عہد کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اگست 2023 میں ہند-امریکہ قابل تجدید توانائی ٹیکنالوجیز کے ایکشن پلیٹ فارم(ری-ٹیپ)  کی افتتاحی میٹنگ کا خیرمقدم کیا  جس کے تحت دونوں ممالک اختراعی  ٹیکنالوجیز کے تجربہ گاہ سے تجربہ گاہ تک کے تعاون  پائلٹنگ اور جانچ کا کام،  قابل تجدید توانائی اور  اس سے متعلق  ٹیکنالوجیز کو آگے بڑھانے کے لیے پالیسی اور منصوبہ بندی میں تعاون؛ سرمایہ کاری، انکیوبیشن اور آؤٹ ریچ پروگرام  اور نئی اور ابھرتی ہوئی قابل تجدید ٹیکنالوجیز اور توانائی کے نظاموں کو اپنانے اور اختیار کرنے کے کام میں تیزی لانے کے لیے تربیت اور ہنر مندی کے فروغ  میں تعاون کریں گے۔

ٹرانسپورٹ شعبے کو  کاربن سے پاک  کرنے کی اہمیت کو دہراتے ہوئے دونوں لیڈروں نے  سرکاری اور نجی فنڈز کےذریعہ ادائیگی کے سکیورٹی میکانزم  کی مالی اعانت کے لئے مشترکہ مدد فراہم کرانے سمیت ہندوستان میں الیکٹرک موبی لٹی کو  وسعت دینے  کے  کاموں کا  خیرمقدم کیا،  اس سے   انڈین پی ایم ای بس سیوا پروگرام  سمیت  ہندوستان میں تیار کردہ 10,000  الیکٹرک بسوں کی حصولیابی کے کام میں تیزی آئے گی جس میں چارج کرنے کا متعلقہ بنیادی ڈھانچہ شامل ہوگا۔  دونوں ملک ای-موبی لٹی کے لیے گلوبل سپلائی چین کو متنوع بنانے میں مدد کرنے کے واسطے  مل کر کام کرنے کے لیے  عہد بند  ہیں۔

ہندوستان اور امریکہ کیپیٹل اخراجات  کو کم کرنے اور گرین فیلڈ قابل تجدید توانائی کے نفاذ،  ہندوستان میں ابھرتے ہوئے گرین ٹیکنالوجی پروجیکٹوں اور بیٹری اسٹوریج  کے کام کو  تیز کرنے کے لیے سرمایہ کاری کے پلیٹ فارموں کی تشکیل کے کام کو  بھی آگے بڑھا ئیں گے۔ اس مقصد کے لیے، ایک قابل تجدید انفراسٹرکچر سرمایہ کاری فنڈ قائم کرنے کے واسطے  ہندوستان کے نیشنل انویسٹمنٹ اور انفراسٹرکچر فنڈ اور  امریکی  ڈیولپمنٹ فائنانس کارپوریشن نے  پانچ پانچ سو ملین امریکی ڈالر  فراہم کرانے کے کے لئے لیٹر آف انٹینٹ  کا تبادلہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان ساتویں اور  آخری بچے ہوئے  ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) تنازعہ کے تصفیہ کی ستائش کی۔ یہ تصفیہ  جون 2023 میں ڈبلیو ٹی او میں چھ باقی ماندہ  دو طرفہ تجارتی تنازعات کے بے مثال  تصفیے کے بعد  ہواہے۔

دونوں رہنماؤں نے دو اینکر ایونٹس  (ایک ہندوستان میں اور ایک امریکہ میں) کو شامل کرنے کے لئے ہند-امریکہ کمرشیل ڈائیلاگ  کے تحت ایک شاندار ’’انوویشن ہینڈ شیک‘‘ ایجنڈا تیار کرنے کی کوششوں کا خیرمقدم کیا، جس میں اسٹارٹ اپس، پرائیویٹ ایکوٹی اور وینچر کیپیٹل فرموں، کارپوریٹ انویسٹمنٹ محکموں  اور سرکاری افسران کو ایک مقام پر لانے کے لئے طرفین تعاون کریں گے تاکہ  دونوں ممالک کے  اختراعی ایکو سسٹمز کے درمیان روابط استوار ہوسکیں۔

دونوں لیڈروں نے کینسر کی تحقیق، روک تھام، کنٹرول اور بندوبست میں بڑھتے ہوئے دو طرفہ تعاون کا خیرمقدم کیا، اور نومبر 2023 میں  ہند-امریکہ کینسر ڈائیلاگ  شروع کئے جانے کی امید ظاہر کی۔ یہ ڈائیلاگ محروم شہری اور دیہی طبقات کے لئے  کینسر جینومکس کے علم کو فروغ دینے، کینسر کی دیکھ ریکھ میں اضافے  اور اسے  مضبوط کرنے کے لیے نئی تشخیص اور علاج کی ترقی پر توجہ مرکوز کریں گے۔ دونوں لیڈروں نےدونوں ممالک کے درمیان سائنسی ، ضابطہ کاری اور صحت کے معاملے میں تعاون  کو مضبوط کرنے اور اس کےلئے سہولرت فراہم کرانے کی اپنی مشترکہ عہد بندی کا ذکر کرتے ہوئے واشنگٹن، ڈی سی میں اکتوبر 2023  میں ہونے والے آئندہ  امریکہ-ہند صحت مذاکرات پر بھی روشنی ڈالی۔

دونوں رہنماؤں نے امریکی محکمہ دفاع پی او ڈبلیو/این آئی اے اکاؤنٹنگ ایجنسی اور انتھروپولوجیکل سروے آف انڈیا (اے این ایس آئی)کے درمیان ایک میمورنڈم آف ارینجمنٹ  کی  تجدید کا خیرمقدم کیا تاکہ دوسری عالمی جنگ میں خدمات انجام دینے والے امریکی فوجیوں کے باقیات کی ہندوستان سے بازیابی میں آسانی ہو۔

وزیر اعظم مودی اور صدر بائیڈن نے دونوں ملکوں کی حکومتوں، صنعتوں اور تعلیمی اداروں کے درمیان اعلیٰ سطح کے تعلقات کو  برقرار رکھنے اور ایک پائیدار ہند-امریکہ  شراکت داری کے اپنے شاندار  وژن کو پورا کرنے کا عہد کیا  جو ایک روشن اور خوشحال مستقبل کے لیے دونوں ملکوں کے عوام  کی امنگوں کو آگے بڑھاتا ہے، عالمی فلاح و بہبود کے لئے کام کرتا ہے  اور ایک آزاد، کھلی، شمولیت والی  اور لچکدار ہند-بحرالکاہل  خطے  کے قیام میں  تعاون  دیتاہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ع ا – ع ر ۔ا گ۔ن ا۔

U-9295


(Release ID: 1955741) Visitor Counter : 249