کوئلے کی وزارت
ساتویں دور کی تجارتی نیلامی کے دوسرے دن کل تین کوئلے کی کانوں کی نیلامی ہوئی
مجموعی ارضیاتی ذخائر 1499.40 ملین ٹن ہیں
Posted On:
02 AUG 2023 6:50PM by PIB Delhi
کوئلے کی وزارت نے کوئلے کی تجارتی کانکنی کے مقصد سے کوئلے کی کانوں کی نیلامی کے ساتویں اور چھٹے دور کے دوسرے حصے کے تحت ضروری کارروائی 29 مارچ 2023 کو شروع کی تھی۔ اس کے تحت لگائی گئی سبھی بولیوں کے تجزیہ کے بعد 6 کوئلہ کانوں کے لئے پیشگی ای۔ نیلامی یکم اگست 2023 سے شروع ہوئی تھی۔
تین کوئلہ کانوں کو نیلامی کی کارروائی کے دوسرے دن نیلام کرنے کےلئے رکھا گیا تھا، جن میں سے ایک کان سی ایم ایس پی کوئلہ کان تھی اور دو دیگر ایم ایم ڈی آر کوئلہ کانیں تھیں۔ ان کوئلہ کانوں کی تفصیل درج ذیل ہے:
- ا ن میں سے ایک کان میں تلاشی کا کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ دیگر 2 کانوں میں تلاشی کا کام جزوی طور پر ہوا ہے۔
- تین کائلہ کانوں کا ارضیاتی ذخیرہ مشترکہ طور پر 1499.40 ملین ٹن ہے۔
- ان کوئلہ کانوں کے لئے کل اعلی سطحی صلاحیت پی آر سی 4.00 ملین ٹن سالانہ ہے۔
نیلامی کے دوسرے دن کے نتائج درج ذیل ہیں:
نمبر شمار
|
کان کا نام
|
ریاست
|
پی آر سی (ایم ٹی پی اے)
|
ارضیاتی ذخائر (ایم ٹی)
|
آخری بولی لگائی گئی
|
ریزرو قیمت (فیصد میں)
|
آخری پیشکش (فیصد میں)
|
1
|
میناکشی ویسٹ
|
اوڈیشہ
|
دستیاب نہیں
|
950.00
|
ہنڈالکو انڈسٹریز لمٹیڈ
|
4.00
|
33.75
|
2
|
نارتھ دھڈو (مشرقی حصہ)
|
جھارکھنڈ
|
4.00
|
439.00
|
این ٹی پی سی مائننگ لمٹیڈ
|
4.00
|
6.00
|
3
|
پاٹھورا ایسٹ
|
مدھیہ پردیش
|
دستیاب نہیں
|
110.40
|
شری بجرنگ پاور اینڈ اسپات لمٹیڈ
|
4.00
|
43.75
|
ان کوئلہ کانوں کے شروع ہونے پر 450 کروڑ روپے کی سالانہ مالیت حاصل ہوگی (ان کے علاوہ جن کوئلہ کانوں کی تلاشی کا کام جزوی طو ر پر ہوا ہے) ، ان کوئلہ کانوں کا شمار پی آر سی پر کیا گیا ہے۔ یہ کانیں 600 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو راغب کریں گی اور ساتھ ہی 5408 لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کریں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ق ت۔ن ا۔
U-9253
(Release ID: 1955226)
Visitor Counter : 128