وزارت دفاع

ہندوستانی فضائیہ اور ڈرون فیڈریشن آف انڈیا ، بھارت ڈرون شکتی 2023 کی مشترکہ میزبانی کریں گے

Posted On: 06 SEP 2023 2:26PM by PIB Delhi

ڈرون ٹیکنالوجی نے   کارکردگی کو بڑھاکر، خطرات کو کم کرکے اور صلاحیتوں میں اضافے کے ذریعہ شہری اور دفاعی شعبوں میں انقلاب پیدا کیا ہے۔ ہندوستان میں  ڈرون کے استعمال میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے جو کہ فوجی شعبے کے علاوہ شہری شعبے میں بھی ہے۔ہندوستانی فضائیہ  انٹلی جنس سرویلانس اور فوجی کارروائیوں کے لئے بڑے پیمانے پر دور افتادہ پائلٹ والے طیاروں کا استعمال کررہی ہے۔ ہندوستان میں ابھرتے ہوئے ڈرون کے ڈیزائن اور اس کی تعمیر کی صلاحیتوں میں اس کا اعتماد  مہربابا سوارم ڈرون مقابلے جیسی پہل پر مبنی ہے جس کے ذریعہ اس کی دیسی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ  اس مقابلے کو  دہرانے کا عمل بھی جاری ہے۔

بغیر انسانوں والے ان پلیٹ فارموں کا استعمال کرنے سے متعلق   اپنے تجربات کو بروئے کار لاتے ہوئے ہندوستانی فضائیہ ’بھارت ڈرون شکتی 2023‘  کی مشترکہ طور پر میزبانی کے لئے ڈرون فیڈریشن آف انڈیا کے ساتھ اشتراک کررہی ہے۔  آئندہ 25 اور 26 ستمبر 2023 کو منعقدہونے والے اس پروگرام کی میزبانی  ہندوستانی فضائیہ کے ہنڈن (غازی آباد) ایئر بیس میں کی جائے گی، جہاں پر ہندوستانی ڈرون کی صنعت  لائیو ایریل  نمائش کا اہتمام کرے گی۔

’بھارت ڈرون شکتی 2023‘ کے دوران ہندوستانی ڈرون صنعت  کی پوری طاقت  پیش کی جائے گی، جس میں سروے ڈرون، زرعی ڈرون،  آگ پر قابو پانے والے ڈرون، ٹیکٹیکل سرویلانس ڈرون،  ہیوی لفٹ لاجسٹک ڈرون ، گولہ بارود لے  جانے والے نظام،   ڈرون کے جھنڈ اور  ڈرون سے مقابلہ کرنے والے حل جیسی 50 سے زیادہ لائیو ایریل نمائشیں پیش کی جائیں گی۔ اس پروگرام میں 75 سے زیادہ ڈرون اسٹارٹ اپس اور کارپوریٹ شرکت کریں گے۔

اس پروگرام میں مرکزی حکومت ، ریاستی حکومت،  سرکاری اور پرائیویٹ صنعتوں،  مسلح افواج ، نیم فوجی دستوں کے نمائندوں اور دوست ممالک ، تعلیمی اداروں  کے نمائندوں اور طلبا  اور ڈرون میں دلچسپی رکھنے والوں سمیت تقریباً 5000 لوگوں کے  شرکت کرنے کی امید ہے۔ سب سے اہم بات یہ کہ ’بھارت ڈرون شکتی 2023‘  ہندوستان کے 2023 تک  ڈرون کا عالمی مرکز بننے کے عزم کو پورا کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ق ت۔ن ا۔

U-9240



(Release ID: 1955106) Visitor Counter : 144