وزارت اطلاعات ونشریات
ڈی ڈی اسپورٹس اب ڈی ڈی اسپورٹس ایچ ڈی ہے
Posted On:
06 SEP 2023 2:24PM by PIB Delhi
ڈی ڈی اسپورٹس اب ڈی ڈی اسپورٹس ایچ ڈی ہے۔ ملک کے عوامی نشریاتی ادارے پرسار بھارتی نے ڈی ڈی اسپورٹس ایچ ڈی چینل کے ساتھ، اپنے گلدستے میں ایک اور ہائی ڈیفینیشن چینل کا اضافہ کیا ہے۔ ڈی ڈی اسپورٹ ایچ ڈی ،جاری ایشیا کپ کرکٹ میچوں کے ٹیلی کاسٹ کے ساتھ شروع ہو رہا ہے۔ اس سے نہ صرف ملک بھر میں کھیلوں سے محبت کرنے والوں کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہورہا ہے، بلکہ یہ پورے ڈی ڈی نیٹ ورک کو تبدیل ہوتے ہوئے دور سے ہم آہنگ کرنے کی جانب پیشرفت کرنے کا ایک اور فیصلہ کن قدم ہے۔
ڈی ڈی اسپورٹس ایچ ڈی، اب کھیلوں کے شائقین کا پسندیدہ انتخاب بن جائے گا۔ وہ ہائی ڈیفینیشن ٹرانسمیشن میں، کھیلوں کے بڑے بین الاقوامی مقابلوں کا ٹیلی کاسٹ دیکھ سکیں گے۔ آنے والے مہینوں میں، ڈی ڈی اسپورٹس، تشہیر کے مسلسل اور جامع منصوبےکے ساتھ ،مزید تازہ مواد شائقین کے لیے لانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
حالیہ مہینوں میں ڈی ڈی اسپورٹس نے، مواد کی پیش کش کے حوالے سے کئی جدید اور تازہ طریقے شروع کیے ہیں۔ حال ہی میں ختم ہونے والی انڈیا بمقابلہ ویسٹ انڈیز بین الاقوامی کرکٹ سیریز میں، دوردرشن نیٹ ورک، ہندی اور انگریزی میں کمنٹری کے علاوہ تمل، کنڑ، بنگلہ، تیلگو اور بھوجپوری زبانوں میں بھی کمنٹری کا مواد لے کر آیا۔ چینل نے ،اِس میں تازہ مواد شامل کرنے کے لیے این بی اے، پی جی ٹی اے جیسے معروف کھیلوں کے کھلاڑیوں کے ساتھ بھی معاہدہ کیا ہے۔
آنے والے مہینوں میں، وسیع پیمانے پر مواد کی مطابقت پذیری کا معاہدہ کیا گیا ہے، جو ڈی ڈی اسپورٹس کو کھیلوں کی صنف میں ایک سرکردہ چینل کے طور پر مقام دے گا۔
ڈی ڈی اسپورٹس کا آغاز، 18 مارچ 1998 کو ہوا تھا۔ ابتدا میں اس نے دن میں 6 گھنٹے کھیلوں کا پروگرام نشر کیا جسے 1999 میں بڑھا کر 12 گھنٹے کر دیا گیا۔ یکم جون 2000 سے ڈی ڈی اسپورٹس ،ایک چوبیس گھنٹے سیٹلائٹ چینل بن گیا ہے۔ ڈی ڈی اسپورٹس ایچ ڈی کو اب شروع کرنے کے فیصلے کے ساتھ، یہ چینل بڑے بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں اور گراس روٹ ٹرانسفارمیٹو ایونٹ کے لیے ایک اسٹاپ منزل بن جائے گا جن میں کھیلو انڈیا گیمز، سرمائی کھیل اور دیویانگ کے لیے کھیلوں کے مقابلے شامل ہیں۔
ڈی ڈی اسپورٹس ،فی الحال چینل نمبر 079 ڈی ڈی فری ڈش پر دستیاب ہے اور جلد ہی یہ دوسرے پلیٹ فارمز پر بھی دستیاب ہوگا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
ش ح۔ اع ۔ را
U. No. 9237
(Release ID: 1955086)
Visitor Counter : 156