کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 کوئلے کی وزارت نے تھرمل پاور پلانٹ کے لئے کوئلے کی مناسب دستیابی کی تصدیق کی


رواں مالی سال کے دوران  بجلی کے شعبے کے لئے کوئلے کی فراہمی 5.80 فیصد   بڑھ کر 324.50 میٹرک ٹن ہوگئی

کوئلہ کا اسٹاک،  31 اگست تک 25.08 فیصد بڑھ کر 86 میٹرک ٹن ہوگیا

تھرمل کوئلے کی درآمدات میں  53.13فیصد کی کمی درج کی گئی

Posted On: 05 SEP 2023 6:19PM by PIB Delhi

کوئلے کی وزارت نے ملک میں توانائی کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لئے کوئلے کی مناسب دستیابی کی توثیق کی ہے ۔ ٹی پی پیز کو  کوئلے کی  موثر فراہمی کے لئے کوئلے کی کان  کے مختلف مقامات  پر کوئلہ اسٹاک کی مضبوط حالت کو  یقینی بنایا ہے۔ یہ پورے ملک میں  کوئلے کی بلارکاوٹ تقسیم  کو  یقینی بنانے کے لئے مناسب  کوئلے کے ذخائر  اور کوئلے کی فراہمی  کے چین   کی موثر  صورتحال  دونوں کو  اجاگرکرتا ہے۔

اس کے علاوہ  تھرمل پاور کی  پیداوار   میں  6.58 فیصد کا اضافہ درج  کیا گیا ہے ،جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں  485.42 بی یوکے مقابلے میں  517.34  بی یو (اپریل – اگست  2023) تک پہنچ گیا ہے۔

1.jpg

  بجلی کےشعبے کو کوئلہ  بھیجنے کے سلسلے میں  مالی سال 24-2023 کے لئے اپریل 2023 سے اگست 2023 تک مجموعی حصولیابی  324.50  میٹرک ٹن رہی ہے ، جو گزشتہ سا ل کی اسی مدت کے مقابلے میں  5.80 فیصد قابل ذکر اضافے کی نشاندہی  کرتا ہے، جو 306.70  میٹرک  ٹن تھا۔اس  خاطر خواہ اضافے سے بجلی کے شعبے کی توانائی کی ضروریات کو  پورا کرنے کے لئے  ایک مستقل اور مضبوط  کوئلے کی فراہمی  یقینی ہوتی ہے۔

2.jpg

3.jpg

مورخہ  31 اگست 2023 کی صورتحال کے مطابق   کانوں  ، تھرمل پاور پلانٹ  (ڈی سی بی ) ، ٹرانزٹ  وغیرہ میں  مجموعی  کوئلہ اسٹاک   کی حالت میں  25.08 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور 31 اگست  2022 کے  68.76 میٹرک ٹن کے اسٹاک کے مقابلے میں   86.00 میٹرک  ٹن  کا اضافہ  ہوا ہے ۔اس کے علاوہ مورخہ  31 اگست  2023 کو کول انڈیا لمٹیڈ (سی آئی ایل ) میں  پِٹ ہیڈ کول اسٹاک   45.33 میٹرک  ٹن ہیں ،جس میں  31 اگست  2022 کو 31.12 ملین ٹن  کے  کوئلہ اسٹاک کے مقابلے میں  45.66 فیصد کا قابل ذکراضافہ درج  کیا گیا ہے۔ کوئلے کے اسٹاک  کی یہ اعلیٰ  صورتحال   کوئلہ وزارت کے ذریعہ  کوئلے کی مناسب فراہمی کو یقینی بنانے کے عزم کو ظاہرکرتا ہے اور موثر اسٹاک کے بندوبست  کی حکمت  عملیوں اور آپریشنل کارکردگی  کواجاگر کرتا  ہے۔

4.jpg

اس کے علاوہ ڈی سی بی ( ٹی پی پیز ) (مرکبات کے لئے ) کے لئے  تھرمل  کوئلے کی درآمدات  میں  53.13 فیصد کی نمایاں کمی درج کی گئی ہے اوریہ 19.2 میٹرک ٹن ( اپریل – اگست 2022) سے کم ہوکر اپریل – اگست  2023 میں  9.0 ملین ٹن ہوگیا ہے۔ یہ کمی  گھریلو پیداوار کو ترجیح دینے اور کوئلے کی فراہمی میں  خود انحصار بننے  کی ہماری مضبوط عہد بستگی کی نشاندہی  کرتی ہے۔

5.jpg

کوئلے کی وزارت  ،شاندار   اسٹریٹجک  پلاننگ  اور موثر عمل آوری  کے ذریعہ دیر پا ترقی کوفروغ دینے کے لئے عہد بستہ  ہے ۔اعلیٰ صلاحیت  والے  درآمدی  کانکنی کے آلات   پر بھارت  کے انحصار میں کمی لانے اور گھریلو پیداوار کو فروغ دینے کی مضبوط کوشش کرنے سے کوئلے کی وزارت،  کوئلے کی کانکنی کے شعبے میں ہیوی  ارتھ موونگ  مشینری (ایچ ای ایم ایم ) کے لئے  ملک کی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو سرگرمی سے فروغ  دے رہی ہے۔ یہ کوششیں کوئلے  کی کانکنی کے شعبے  میں  میک ان انڈیا پہل پرزور دیتے ہوئے آتم نربھر بھارت  کے مقاصد کےساتھ مکمل طورپر مربوط ہوتی ہیں ۔

اس کے علاوہ  کوئلے کی ریکوں  کی مسلسل دستیابی  ،  جو کوئلے کی نقل وحمل  کے اہم ہے ، ایک بلارکاوٹ انخلاء کےعمل کو یقینی بناتی ہے۔ نقل وحمل کی رکاوٹوں کو موثر طریقے سے کم کرتی ہے اور بلارکاوٹ کوئلے کی سپلائی کویقینی بناتی ہے۔  کوئلے کی پیداوار کوفروغ دینے کے لئے کوئلے کی وزارت سرگرمی سے  نئی کانیں  قائم کررہی  ہے۔ ماحولیاتی منظوری (ای سی ایف سی ) کی فراہمی  میں  تیزی آرہی ہے  اور جدیدترین  میکانائزڈ ہیوی ارتھ موونگ مشینری  ( ایچ ای ایم ایم )  کو اپنا  یا جارہا ہے ۔

کوئلے کی وزارت  تمام آپریشن کی  مسلسل اور جامع نگرانی  اور تجزیہ  کرتی ہے۔ اس  طرح  وہ ترقی میں   مناسب  تعاون  فراہم کرتی ہے ۔ کوئلے کی وزارت تکنیکی پیش رفت کو اپنا کر  ایک قابل اعتماد   اور بلارکاوٹ   بجلی کی فراہمی  کے لئے  عہد بستہ ہے ،جس سے آتم نربھر بھارت کے لئے راہ ہموار ہوتی ہے۔

*************

  ش ح۔ع ح۔رم

U-9235


(Release ID: 1955074) Visitor Counter : 94