مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

بھارتی ڈاک اور شپ راکٹ نے ای۔ کامرس کے برآمداتی ایکو نظام کو مضبوط بنانے کے لیے شراکت داری قائم کی

Posted On: 05 SEP 2023 7:31PM by PIB Delhi

محکمہ ڈاک نے ملک میں ای۔کامرس کے لیے ایک برآمداتی ایکو نظام تیار کرنے کی غرض سے اپنی جاری پہل قدمی کے جزو کے طور پر، سرکردہ ای۔کامرس پلیٹ فارموں میں سے ایک، بگ فٹ ری ٹیل سالیوشن پرائیویٹ لمیٹڈ (شپ راکٹ) کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔ اس اشتراک کا مقصد بھارتی ڈاک کی وسیع پیمانے پر موجودگی اور قابل اعتماد شپنگ سالیوشنز  کو بروئے کار لاکر ای۔کامرس برآمدات میں اضافہ کرنا ہے۔

آج نئی دہلی میں پوسٹل سروسز کے ڈائرکٹر جنرل، جناب آلوک شرما، چیف پوسٹ ماسٹر جنرل دہلی، محترمہ منجو کمار اور شپ راکٹ کے سی ای او، جناب ساہل گوئل کی موجودگی میں اس معاہدے پر دستخط عمل میں آئے، اور اس طرح بھارت کے سرحد پار ای۔کامرس منظرنامے میں ایک غیر معمولی سنگ میل حاصل کیا گیا۔

تقریب کےد وران اظہار خیال کرتے ہوئے، پوسٹل سروسز کے ڈائرکٹر جنرل جناب آلوک شرما نے اپنے خیالات ساجھا کرتے ہوئے کہا، ’’بھارتی ڈاک نے ڈاک گھروں کے توسط سے تجارتی برآمدات کو یقینی بنانے کے لیے ماضی قریب میں غیر ملکی ڈاک خانوں کی توسیع، برآمدات کے پوسٹل بل کا تعارف  جیسے اقدامات کیے ۔ ا ن کے علاوہ انٹرنیشنل ٹریکڈ پاکٹ سروس کا آغاز اور ملک بھر میں ڈاک گھر نریات کیندر (ڈی این کے) کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے۔‘‘

جناب شرما نے مزید کہا کہ ’’الیکٹرانک پوسٹل بل آف ایکسپورٹ (پی بی ای) کے ذریعہ آن لائن آرڈر پروسیسنگ، برآمداتی دستاویزات، تعمیل اور کسٹمز کی منظوری کو آسان بنایا گیا ہے جسے ڈی این کے پورٹل پر جمع کیا جا سکتا ہے۔ مختلف ایجنسیوں اور ای۔مارکیٹ پلیس کے ساتھ ڈی این کے پورٹل کے انضمام سے ملک کے دور دراز علاقوں کے صناعوں، کاریگروں اور ایس ایم ای فروخت کاروں کو فائدہ حاصل ہوگا۔ آج کی تاریخ تک 600 سے زائد ڈی این کے مصروف عمل ہو چکے ہیں۔‘‘

یہ معاہدہ ڈاک گھر نریات کیندر اور شپ راکٹ کے درمیان تکنیکی انضمام کا باعث ثابت ہوگا اور بھارت میں قائم فروخت کاروں کو، شپ راکٹ کا استعمال کرتے ہوئے، براہِ راست شپ راکٹ پلیٹ فارم سے ای۔پی بی ای اور شپنگ لیبل تیار کرنے کے قابل بنائے گا۔ برآمدکار پیکجنگ، لیبل پرنٹنگ، پک اپ کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں اور ملک کے کسی بھی حصے میں اپنی کھیپ کو قریبی ڈی این کے میں شامل کر سکتے ہیں۔

تقریب کے دوران، سی پی ایم جی دہلی، محترمہ منجو کمار نے اس امر پر روشنی ڈالی کہ ’’ای۔کامرس اقتصادی نمو اور اختراع کا ایک مضبوط وسیلہ بن کر ابھرا ہے اور اس اشتراک کا مقصد ڈاک گھر کے وسیع بنیادی ڈھانچے کو بروئے کار لاکر مزید چھوٹے کاروباری اداروں کو شپ راکٹ پلیٹ فارم میں شمولیت اختیار کرکے یہی کامیابی حاصل کرنا ہے۔‘‘

شپ راکٹ کے سی ای او جناب ساحل گوئل نے کہا، ’’ہم بھارتی ڈاک کے ساتھ اپنی حکمت عملی پر مبنی شراکت داری کو بڑھاتے ہوئے بہت خوش ہیں، یہ ایک ایسا تعاون ہے جو ایم ایس ایم ای اکائیوں کے لیے ای کامرس اور عالمی تجارت کے منظرنامے کو نئی شکل دینے کے لیے تیار ہے۔ بھارتی ڈاک کے ساتھ مل کر، ہم دنیا بھر میں 200 سے زائد مقامات پر تیز، زیادہ محفوظ، اور زیادہ مؤثر عالمی پارسل خدمات فراہم کرنے کے لیے پابند عہد ہیں۔ ہمارا مقصد ڈاک گھر نریات کیندروں (ڈی این کے) کے توسط سے نہ صرف اپنی رسائی میں اضافہ کرنا ہے بلکہ پہلے میل کے اخراجات اور ترسیل کے وقت کو بھی کم کرنا ہے۔‘‘

یہ شراکت داری وسیع تر امکانات کی حامل ہے کیونکہ ہم ڈجیٹل دور میں ای۔کامرس کی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے لاجسٹکس ایگری گیٹرس اور ای۔مارکیٹ پلیس قائدین کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔گذشتہ ہفتے ایمازون کے ساتھ مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کرنے کے بعد یہ معاہدہ انڈیا پوسٹ کے برآمدات پر مبنی اقدامات میں تازہ ترین اضافہ ہے۔

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:9216



(Release ID: 1955029) Visitor Counter : 121


Read this release in: English , Hindi , Telugu