وزارت خزانہ
جائزہ برس 2023-24 کے لیے داخل کی گئیں 6.98 کروڑ آئی ٹی آر میں سے 6.84 کروڑ آئی ٹی آر کی تصدیق عمل میں آئی، 5 ستمبر 2023 تک 88 فیصد سے زائد تصدیق شدہ آئی ٹی آر پروسیس کی گئیں
جائزہ برس 2023-24 کے لیے 2.45 کروڑ سے زائد ریفنڈس جاری کیے گئے
Posted On:
05 SEP 2023 6:29PM by PIB Delhi
محکمہ انکم ٹیکس تیز رفتار اور مؤثر طریقے سے انکم ٹیکس ریٹرنس (آئی ٹی آر) پروسیس کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔ 05.09.2023 تک، جائزہ برس 2023-24 کے لیے 6.98 کروڑ آئی ٹی آر داخل کیے گئے، جن میں سے 6.84 کروڑ آئی ٹی آر کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ جائزہ برس 2023-24 کے دوران 05.09.2023 تک تصدیق شدہ آئی ٹی آر میں سے 6 کروڑ سے زائد آئی ٹی آر پروسیس کیے جا چکے ہیں ، اور اس طرح 88 فیصد سے زائد آئی ٹی آر پروسیس کیے جاچکے ہیں۔ جائزہ برس 2023-24 کے لیے 2.45 کروڑ سے زائد ریفنڈس پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔
ٹیکس دہندگان کو بلارکاوٹ اور تیز رفتار خدمات کی فراہمی کے لیے محکمے کی کوششوں کو مسلسل تقویت بہم پہنچائی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے کے تحت جائزہ برس 2023-24 کے لیے داخل کیے گئے ریٹرنس کے لیے آئی ٹی آر پر عمل درآمد(تصدیق کے بعد) کے اوسط وقت کو گھٹاکر 10 دن کر دیا گیا ہے ، جبکہ جائزہ برس 2019-20 کے لیے اوسط وقت 82 دن اور جائزہ برس 2022-23 کے لیے 16 دن کے بقدر تھا۔
یہ بتانا مناسب ہے کہ محکمہ ٹیکس دہندگان کی جانب سے کچھ معلومات / کاروائی کی کمی وجہ سے درج ذیل زمروں کے آئی ٹی آر پر کاروائی نہیں کر سکا ہے:
- جائزہ برس 2023-24 کے لیے تقریباً 14 لاکھ آئی ٹی آر داخل کیے گئے تاہم 04.09.2023 تک ٹیکس دہندگان کے ذریعہ ان کی تصدیق نہیں کی گئی۔ ریٹرنس کی تصدیق میں ناکامی سے پروسیسنگ میں تاخیر ہوتی ہے کیونکہ ریٹرن کی پروسیسنگ کا عمل ٹیکس دہندہ کے ذریعہ ایک مرتبہ تصدیق کیے جانے کے بعد ہی انجام دیا جا سکتا ہے۔ ٹیکس دہندگان سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ تصدیق کے عمل کو جلد مکمل کریں۔
- تقریباً 12 لاکھ تصدیق شدہ آئی ٹی آر ہیں جن میں محکہ نے مزید معلومات طلب کی ہیں، جس کے لیے ٹیکس دہندگان کو ان کے درج رجسٹر ای۔فائلنگ کھاتوں کے توسط سے ضروری پیغامات بھیجے گئے ہیں ۔ ٹیکس دہندگان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اس طرح کے پیغامات کا فوری جواب دیں۔
متعدد ایسے معاملات ہیں جن میں آئی ٹی آر پر کاروائی کی گئی ہے اور رقم کی واپسی کا تعین بھی کیا گیا ہے تاہم محکمہ انہیں جاری کرنے سے قاصر ہے کیونکہ ٹیکس دہندگان نے ابھی تک اپنے بینک اکاؤنٹ کی توثیق نہیں کی ہے جس میں ریفنڈ جمع کیا جانا ہے۔ ٹیکس دہندگان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ای فائلنگ پورٹل کے ذریعہ اپنے بینک کھاتوں کی تصدیق کریں۔
محکمہ ریفنڈس کی فوری پروسیسنگ اور تیزی سے ریفنڈس جاری کرنے کے لیے پابند عہد ہے اور ٹیکس دہندگان سے تعاون کی درخواست کرتا ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:9214
(Release ID: 1954970)
Visitor Counter : 112