سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 سائنسدانوں نے آپٹیکلی ایکٹو،فلیکزیبل بایوڈیگریڈیبل پولیمر نانوکمپوزٹ فلمیں بنائیں

Posted On: 05 SEP 2023 11:10AM by PIB Delhi

محققین نے بہترین مکینیکل خصوصیات کے ساتھ ایک آپٹیکلی ایکٹو بائیوڈیگریڈیبل نانوکمپوزٹ فلم بنائی ہے جسے اسٹریچ ایبل آپٹیکل ڈیوائسز جیسے فلیکزیبل  ڈسپلے،فلیکزیبل آرگینک ایل ای ڈی وغیرہ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

پولیمر ہماری روزمرہ کی زندگی کا ناگزیر حصہ بن چکے ہیں۔ تاہم، مختلف انجینئرنگ ایپلی کیشنز انتہائی لچکدار اور نظری طور پر فعال( فلیکزیبل اینڈ آپٹیکلی  ایکٹو )پولیمر کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں، مناسب نینو میٹریلز کا استعمال کرتے ہوئے پولیمرک مواد کی خصوصیات کو بہتر بنانے کے لیے متعدد طریقے اپنائے گئے ہیں۔ نینو میٹریل،پولیمر کی فطری خصوصیات کو برقرار رکھتے ہوئے پولیمر کی خصوصیات کو بڑھانے کے لئے جانا جاتا ہے۔ سائنسدانوں نے اطلاع دی ہے کہ پولی وینیل الکحل (پی وی اے) سب سے زیادہ مطالعہ کیے جانے والے مصنوعی بایوڈیگریڈیبل پولیمر میں سے ایک ہے جس میں اچھی فلم بنانے والی اور بہترین میکانیکی خصوصیات ہیں۔ مزید یہ کہ اس کی آپٹیکل اور مکینیکل خصوصیات کو مناسب نینو میٹریلز کو شامل کرکے ٹیون کیا جاسکتا ہے۔

گواہاٹی میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ اسٹڈی ان سائنس اینڈ ٹکنالوجی  (آئی اے ایس ایس ٹی) کے فزیکل سائنسز ڈویژن کے ایک تحقیقی گروپ ، جو کہ سائنس اور ٹکنالوجی (ڈی ایس ٹی ) کے محکمہ کے تحت شمال مشرقی ہندوستان کا ایک خود مختار ادارہ ہے، نے ایک آسان حل، کاسٹنگ تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے ایک بایوڈیگریڈیبل پی وی اے –سی یواو  نانوکمپوزٹ فلم بنائی۔ ، جہاں مختلف ہیٹ ٹریٹمنٹ  کے تحت سی یو اونینو پارٹیکلز کی تشکیل کے پیش خیمہ کے طور پر سی یو نمک استعمال کیا جاتا ہے۔

اس ریسرچ گروپ کی قیادت ڈاکٹر سارتھی کنڈو، ایسوسی ایٹ پروفیسر کر رہے ہیں۔اس میں  جناب سید اخیر علی ، جو جونیئر ریسرچ فیلو (جی آر ایف) کے طور پر ان کے ساتھ  کام کر رہے ہیں۔ ان کے ٹیسٹوں نے مختلف ہیٹ ٹریٹمنٹ کے تحت نانوکمپوزٹ فلموں کی اعلی نظری(آپیٹیکل)، میکانیکی، اور اینٹی مائکروبیل خصوصیات کو ثابت کیا ہے۔ہیٹ ٹریٹمنٹ  کے تحت پولیمر میٹرکس کے اندر سی یو  او  نینو پارٹیکلز کی تشکیل کی تصدیق مختلف اسپیکٹرواسکوپک اور مائکرواسکوپک تکنیکوں سے ہوتی ہے۔ مکینیکل خصوصیات کی جانچ نے ایک انتہائی لچکدار اور مضبوط نانوکمپوزٹ فلم کی تشکیل کی توثیق کی ،جس کی تناؤ کی طاقت 39 ایم پی اے اور کاپر کلورائڈ لوڈنگ کے ساتھ لچک  169 فیصد ہے۔

پی وی اے –سی یواو  نانوکمپوزٹ فلم کو سادہ حل ،کاسٹنگ تکنیک کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے جس کے بعد ہیٹ ٹریٹمنٹ کے طریقہ کار کے بعد حال ہی میں کولائیڈز اینڈ سرفیسز اے: فزیکو کیمیکل اینڈ انجینئرنگ اسپیکٹس کے جریدے میں شائع ہوا ہے، اسے اسٹریچ ایبل آپٹیکل ڈیوائس کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اشاعت کا لنک: https://doi.org/10.1016/j.colsurfa.2023.131840

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001985K.jpg

*************

  ش ح۔م م۔رم

U-9191


(Release ID: 1954795) Visitor Counter : 142


Read this release in: English , Hindi , Tamil