صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
انڈین کارپوریٹ لا سروس کے زیر تربیت افسران نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی
Posted On:
04 SEP 2023 5:42PM by PIB Delhi
انڈین کارپوریٹ لا سروس کے زیر تربیت افسران (2021 اور 2022 کے بیچ کے )نے آج (4 ستمبر 2023) راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔
انڈین کارپوریٹ لا سروس کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ وہ کارپوریٹ دنیا کے ریگولیٹرس کے طور پر کام کرتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ بھارت میں کاروبار اور صنعت کے فروغ اور ترقی کے لئے بھی سہولت کار ہیں۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ ان کا کام بہت اہم ہے کیونکہ انہیں صنعت اور کاروبار کے فروغ اور ترقی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اچھی کارپوریٹ حکمرانی کو یقینی بنانا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کام کا ملک کی صنعتی اور حکمرانی کے ماحولیاتی نظام پر قابل قدر اثر پڑے گا۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ آج اچھی کارپوریٹ حکمرانی انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور یہ کارپوریٹ لا سروس کے عہدے داروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کمپنیاں ان کے شیئر ہولڈرز اور دیگر فریقوں کے بہترین مفاد میں کام کریں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ موثر حکمرانی کے ماڈل کے ذریعہ انہیں اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ کارپوریٹ ادارے کی اخلاقی کلچر پر عمل کریں اور فریقین کے حقوق کا احترام کریں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ موثر کارپوریٹ حکمرانی طویل مدتی پائیدار ترقی اور ملک کی جامع ترقی کے لئے بھی ضرور ی ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ نوجوان اور ذہین سول سرونٹس کو ملک شہریوں کے تئیں ذمہ داری کے احساس کے ساتھ کام کرنا چاہئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں ملک اور عوام کے تئیں خدمت کے جذبے کا فروغ دینا چاہئے ۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ اپنے ہموطنوں کی فلاح و بہبود کے لئے اپنے عہد کو یاد کریں اور اس کے لئے ہمیشہ پختہ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ہمیشہ شفافیت ، انصاف اور جوابدہی کے اصولوں پر عمل کرنا چاہئے۔
https://static.pib.gov.in/WriteReadData/specificdocs/documents/2023/sep/doc202394249001.pdf
******
ش ح۔و ا ۔ ج
Un- 9173
(Release ID: 1954671)