سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

’’سبز اختراع کو بااختیار بنانے کا عمل: ایلو ایسل کی ماحولیات دوست پرائمری بیٹریوں کو ٹی ڈی بی کی حمایت حاصل ہوئی‘‘


’’مشن لائف کی شروعات : ٹی ڈی بی –ڈی ایس ٹی نے ماحولیات دوست پرائمری بیٹری انوویشن کے  لئے ایلو ایسل  کے ساتھ ہاتھ ملایا‘‘

Posted On: 04 SEP 2023 3:29PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش پہل’مشن لائف‘  (ماحولیات کے لئے طرز زندگی) پر عمل کرتے ہوئے ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ (ٹی ڈی بی) کو اترپردیش کے لکھنٔو میں واقع اختراعی اسٹارٹ اپ میسرز  ایلو  ایسل پرائیویٹ لیمٹیڈ کے ساتھ  شراکت داری کا اعلان کرتے ہوئے خوشی حاصل ہورہی ہے۔  یہ اسٹریٹجک شراکت داری ترقی  کی جانب ایک عمدہ پہل اور پائیدار ترقی اور مقامی تخلیقیت سے متعلق وزیراعظم کی اپیل کی ایک شاندار مثال ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00140G8.jpg

ٹی ڈی بی  ’مشن لائف‘ کے مدنظر اختراعی حل کے تئیں اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے ایلو ایسل کے پروجیکٹ  ’’ماحولیات دوست 1.5 وی اے اے سائز ایلو  ویرا پر مبنی بیٹری کی تجارت کاری‘‘ کو  اپنی پوری مدد فراہم کررہا ہے۔ اس پروجیکٹ کی تخمینی لاگت 2.98 کروڑ روپے ہے جس میں سے 1.91 کروڑ روپے ٹی ڈی بی کی طرف سے سافٹ لون کے طور پر فراہم کئے جارہے  ہیں تاکہ اس پروجیکٹ کی ماحولیات دوست اختراع کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جاسکے۔

اسٹارٹ اپ کا  دیسی طریقہ ماحولیات دوست 1.5 وی اے اے سائز بیٹری بنانے کی اجازت دیتا ہے جس سے بھاری دھات اور زہریلے کیمیکل  پر مبنی پرانے طریقوں سے نجات پانے میں مدد مل سکتی ہے۔ ایلو ویرا کے اندر موجود مخصوص خصوصیات کا استعمال کرتے ہوئے ایلو ایسل نے ایک الیکٹرولائٹ تیار کیا ہے جو نہ صرف پہلے سے موجود بازار کے معیاروں  کی  کارکردگی کے مطابق ہے بلکہ یہ ماحولیات ذمہ داری کو بھی پورا کرتا ہے۔ کمپنی راجستھان کے بوندی میں پرائمری بیٹریوں کی تجارتی پیداوار کی اکائی تیار کرے گی۔

اس پروجیکٹ کا بنیادی مقصد ’مشن لائف‘ کو آگے بڑھانا ہے یعنی ماحولیاتی  سلامتی کے ساتھ معیار زندگی کے متبادل تیار کرنا۔ ماحولیات دوست پرائمری بیٹریوں کی شروعات کے ذریعہ ایلو ایسل صاف ستھرے اور صحت مند ماحولیات تیار کرنے کےساتھ ساتھ پرانی بیٹریوں میں زہریلے مادوں سے متعلق دیرپا تشویشات کو بھی دورکرنے کی کوشش کرے گا۔

ایلو ایسل  پہلے ہی کئی کامیابیاں حاصل کرچکا ہے۔ مثال کے طور پر توانائی کے شعبے میں 2020 میں اسے ڈی پی آئی آئی ٹی، کارپوریٹ امور کی وزارت، حکومت ہند  کے تحت کام کرنے والے اسٹارٹ اپ انڈیا کےذریعہ قومی اسٹارٹ اپ ایوارڈ  اور شنائیڈر  الیکٹرک کے ذریعہ گلوبل ونرز 2019 ایوارڈ بھی حاصل ہوچکا ہے۔

ٹی ڈی بی کے سکریٹری جناب راجیش کمار پاٹھک نے کہا کہ ’’ایلو ایسل پرائیویٹ لمیٹیڈ  کے ساتھ ہماری یہ شراکت داری پائیدار اختراع کی حمایت کرنے کا پختہ اظہار ہے۔ یہ شراکت داری  دور اندیشی پر مبنی پروجیکٹوں کی حمایت کرنے کے ہمارے عہد کی عمدہ مثال ہے جس میں ماحولیاتی  مہارت کے ساتھ  ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی کو آگے بڑھانا ہے‘‘۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ق ت۔ن ا۔

U-9164



(Release ID: 1954606) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Marathi