ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈولفن کا تحفظ

Posted On: 07 AUG 2023 4:06PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب بتایا کہ دریائی ڈولفن پر کیے گئے مطالعے کے مطابق، گنگا کے مرکزی دھارے میں گنگا کے دریائی  ڈولفن کی آبادی مستحکم معلوم ہوتی ہے، حالانکہ معاون ندیوں میں  اس کی  آبادی میں کمی واقع ہوئی ہے۔ دریائے گنگا  کی  ڈولفن کے تحفظ کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اہم اقدامات میں شامل ہیں:

  1. گنگا  کی دریائی  ڈولفن کو وائلڈ لائف (تحفظ) ایکٹ، 1972 کے شیڈول I میں درج کیا گیا ہے، جس کے مطابق  یہ تحفظ کی اعلیٰ ترین ڈگری ہے۔
  2. گنگا کی دریائی ڈولفن کو ہندوستان کا قومی آبی جانور قرار دیا گیا ہے۔
  3. وزارت نے مرکزی طور پر اسپانسر شدہ اسکیم ‘جنگلی حیات کے رہائش گاہوں کی ترقی’ کے تحت ریاستوں کو مالی امداد فراہم کرنے کے لیے گنگا ندی کے ڈولفن کو 22 شدید خطرے سے دوچار  نسلوں (پرجاتیوں) میں شامل کیا ہے۔
  4. گنگا ندی کے کنارے گنگا ندی کی ڈولفن کے اہم رہائش گاہوں کو محفوظ علاقوں کے طور پر مشتہرکیا گیا ہے، جیسے وکرم شیلا ڈولفن سینکچری، بہار۔
  5. دریائی ڈولفن اور آبی رہائش گاہوں کی بہبود کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامع عملی منصوبہ  (2022-2047) تیار کیا گیا ہے، مختلف اسٹیک ہولڈرز اور لائن وزارتوں کے کردار کی نشاندہی کی گئی ہے۔

*************

 

ش ح۔ ش ت۔ رض

 

U. No.9150


(Release ID: 1954557) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi , Telugu