وزارتِ تعلیم
جناب دھرمیندر پردھان نے این سی ای آر ٹی کو ممکنہ ڈیمڈیونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا
جناب دھرمیندر پردھان نے این سی ای آر ٹی کے 63ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کی، سی آئی ای ٹی کی نئی آئی سی ٹی لیبارٹری کا افتتاح کیا
Posted On:
01 SEP 2023 5:28PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر برائے تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی اور انٹر پرینیور شپ جناب دھرمیندر پردھان نے آج نئی دہلی میں این سی ای آر ٹی کے 63ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کی۔ وزیر موصوف نے اس موقع پر سی آئی ای ٹی کی نئی انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) لیبارٹری کا بھی افتتاح کیا۔ سکریٹری، محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی، وزارت تعلیم، جناب سنجے کمار؛ ڈائریکٹر، این سی ای آر ٹی، پروفیسر دنیش پرساد سکلانی؛ این آئی ای پی اے کے چانسلر مہیش چندر پنت اور وزارت تعلیم، این سی ای آر ٹی، کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن، نوودیا ودیالیہ سمیتی اور سی بی ایس ای کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے بتایا کہ این سی ای آر ٹی کو ممکنہ ڈیمڈ ٹو بی یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا ہے۔ این سی ای آر ٹی نے تحقیق، فعال طور پر اسکولی تعلیم، اساتذہ کی تربیت، اور بالغ خواندگی میں ا پنی زبردست موجودگی قائم کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقی یونیورسٹی بننے پر این سی ای آر ٹی عالمی سطح پر تعاون اور عالمی تعلیمی منظر نامے میں شراکت کے مواقع فراہم کرے گی ۔
وزیر موصوف نے مزید کہا کہ جادوئی پٹارا- ایک کھیل پر مبنی سیکھنے اور سکھانے کا مواد جو 3 سے 8 سال کی عمر کے بچوں کے لیے این سی ای آر ٹی کے ذریعے تیار کیا گیا ہے، تبدیلی کے ایک آلہ کار کے طور پر سامنے آئے گا جس سے ملک کے 10 کروڑ بچوں کو فائدہ پہنچے گا، انہوں نےزور دے کر کہا.
جناب پردھان نے مادری زبان میں مواد تیار کرنے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے این سی ای آر ٹی کے تمام 7 علاقائی مراکز میں بڑھی ہوئی حقیقت، مجازی حقیقت اور مصنوعی ذہانت(آگمنٹنڈ ریئلٹی، ورچول ریئلٹی، اور آرٹی فیشل انٹلی جنس) لیبز سات علاقائی مراکز میں قائم کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کو تحقیق اور اختراع کا عالمی مرکز بنانے کے لیے ان مراکز کو دنیا بھر کی جدید ترین ٹیکنالوجیوں سے آراستہ کیا جانا چاہیے جس میں مستقبل کے لیے تیار بنیادی ڈھانچہ موجود ہے۔ انہوں نے این سی ای آر ٹی پر بھی زور دیا کہ وہ اساتذہ کے تربیتی نصاب کو این سی ای آر ٹی کے ای سی سی ای میں معیاری بنائے۔
جناب پردھان نے یہ بھی بتایا کہ ملک کے بچوں کو صنعتی انقلاب 4.0 کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ انہوں نے متنوع موضوعات پر چھوٹے کتابچے تیار کرنے کا مشورہ دیا جو ہندوستان کے کووڈ-19 مینجمنٹ، چندریان 3، وغیرہ جیسے موضوعات پر حقائق فراہم کریں گے۔ نئی نسلوں کو تازہ ترین پیش رفت کے ساتھ ساتھ ہندوستانی اقدار اور اخلاقیات کے بارے میں بھی سکھایا جانا چاہیے، انہوں نے زور دیا۔
جناب سنجے کمار نے این ای پی 2020 کی تجاویز کے مطابق سیکھنے کے مواد کو تیار کرنے میں این سی ای آر ٹی کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے تمام اسٹریمز جیسے آرٹ، سائنس، ووکیشنل اسٹڈیز وغیرہ کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ بچوں کو جامع تعلیم فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ این سی ای آر ٹی انوادنی جیسے سافٹ ویئر کی مدد سے تمام 22 زبانوں میں تعلیمی مواد تیار کرے گا۔
تقریب کے دوران، ریجنل انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن، بھوپال کے طلباء نے جادوئی پٹارا پر 22 زبانوں میں پرفارم کیے گئے گیت کے ساتھ ایک خاکہ بھی پیش کیا۔ تقریب کے دوران ایک مختصر فلم کی نمائش کی گئی جس میں این سی ای آر ٹی کے کئی اہم اقدامات اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی۔
*************
ش ح۔ ش ت۔ رض
U. No.9149
(Release ID: 1954544)
Visitor Counter : 113