وزارت دفاع
تعارفی تقریب
بحریہ کے کمانڈروں کی کانفرنس 2023/2 (04 سے 06 ستمبر 2023)
Posted On:
03 SEP 2023 12:34PM by PIB Delhi
بحریہ کے کمانڈروں کی کانفرنس 2023 کے دوسرے ایڈیشن کا اہتمام نئی دہلی میں 04 سے 06 ستمبر 2023 کو کیا جائے گا۔ سال میں دو مرتبہ منعقد ہونے والی یہ اعلیٰ سطحی تقریب بحریہ کے کمانڈروں کے درمیان اہم پالیسی فیصلوں کو حتمی شکل دینے اور غور وخوض کے لیے تعاون فراہم کرتی ہے۔ اس سہ روزہ کانفرنس کے دوران، جس کا اہتمام ’ہائیبرڈ‘ فارمیٹ میں کیا جا رہا ہے، چیف آف دی نول اسٹاف کی صدارت میں بھارتی بحریہ کی سینئر قیادت گذشتہ چھ مہینوں کے دوران انجام دی گئی آپریشنل، مٹیریئل، لاجسٹکس، ایچ آر، تربیت اور انتظامی سرگرمیوں کا جائزہ لے گی۔ اس کانفرنس کے دوران آئندہ مہینوں میں انجام دی جانے والی سرگرمیوں پر غور و خوض کیا جائے گا۔
کانفرنس کے دوران محترم وزیر دفاع بحریہ کے کمانڈروں سے خطاب کریں گے اور ان سے بات چیت کریں گے، اس موقع پر چیف آف ڈفینس اسٹاف بھی موجود ہوں گے۔ یہ کانفرنس ملک کی جامع اقتصادی نمو کے سلسلے میں ایک محفوظ اور سلامت بحری ماحولیاتی ضروریات کی ترقی کے لیے کی جانے والی مختلف بین وزارتی پہل قدمیوں کو آگے بڑھانے کی غرض سے سینئر سرکاری افسران کے ساتھ بحریہ کے کمانڈروں کی ادارہ جاتی بات چیت کے لیے ایک موقع فراہم کرتی ہے۔
اس کانفرنس کے دوران این ایس اے ، بھارتی بری فوج اور بھارتی بحریہ کے سربراہان کے درمیان ہونے والی بات چیت میں آپریشنل ماحول، تینوں افواج کے درمیان بہتر تال میل اور بحری افواج کی تیاری جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
گذشتہ چھ مہینوں کے دوران زبردست آپریشنل سرگرمیاں ملاحظہ کی گئیں کیونکہ بھارتی بحریہ نے اٹلانٹک سے پیسفک تک کاروائیاں انجام دیں۔ بھارتی بحری جہازوں نے ’آپریشن کاویری‘ کے جزو کے طور پر سوڈان سے بھارتی شہریوں کے انخلاء کے معاملے میں سب سے پہلے کاروائی کی۔علاوہ ازیں، ’آپریشن کرونا‘ کے جزو کے طور پر سمندری طوفان موچا کے بعد میانمار میں بھی راحت رسانی کا کام انجام دیا گیا۔ بھارتی بحریہ کو سلامتی شراکت دار اور خطے میں کسی بھی طرح کے بحران سے نمٹنے میں سب سے پہلے کاروارئی کرنے والی فوج کے طور پر جو ترجیح دی جاتی ہے، ان توقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے، یہ فورم بحریہ کی آپریشنل تیاریوں، خصوصاً بحری پلیٹ فارموں کے ہتھیاروں / سینسروں کی کارکردگی ، کا جائزہ لے گا۔
کمانڈرس 2047 تک مکمل ’آتم نربھر بھارت‘ کے ہدف کی حصولیابی کے وژن کے مطابق ’میک ان انڈیا‘ کے ذریعہ اندرونِ ملک اشیاء سازی میں اضافے پر توجہ مرکوز کرتے بحریہ کے جاری پروجیکٹوں کا بھی جائزہ لیں گے۔کانفرنس کے شانہ بہ شانہ بھارتی بحریہ کی جانب سے اندرونِ ملک اشیاء سازی، اختراعات اور تکنیکی اقدامات کے مظاہرے کا بھی منصوبہ وضع کیا گیا ہے۔ معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ایچ آر کے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا اور ساتھ ہی بھارتی بحریہ میں قدیم طریقوں کی شناخت اور اسے ہٹانے کی سمت میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:9141
(Release ID: 1954462)