دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گرام روزگار سیوک، کمپیوٹر اسسٹنٹ، ٹیکنیکل اسسٹنٹ اور پنچایت سہایک کے عہدوں کے لیے www.rojgarsevak.org ویب سائٹ پر فرضی اسامیوں کا اشتہار دیا گیا ہے – دیہی ترقی کی مرکزی وزارت

Posted On: 01 SEP 2023 5:25PM by PIB Delhi

حال ہی میں دیہی ترقی کی مرکزی وزارت کے نوٹس میں آیا ہے کہ گرام روزگار سیوک، کمپیوٹر اسسٹنٹ، ٹیکنیکل اسسٹنٹ اور پنچایت سہایک کے عہدوں کے لیے www.rojgarsevak.org ویب سائٹ/لنک پر دھوکہ دہی پر مبنی کچھ اسامیوں کا اشتہار دیا گیا ہے۔ مہاتما گاندھی نریگا کے نام پر یہ اسامیاں اپ لوڈ کی گئی ہیں۔

مرکزی وزارت، شائع ہونے والی ایسی اسامیوں کی تردید کرتی ہے اور اسے دھوکہ دہی سے تعبیر کرتی ہے اور ملک کے عام شہریوں سے درخواست کرتی ہے کہ وہ اس طرح کے دھوکہ دہی کے اشتہارات کے جال میں نہ پھنسیں۔

دیہی ترقی کی مرکزی وزارت بھی دھوکہ دہی کے اس معاملے میں کسی فرد کو ہونے والے نقصان کے لیے ذمہ دار نہیں ہوگی۔ دیہی ترقی کی وزارت کا اس ویب سائٹ کی نوعیت، مواد اور دستیابی پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ کسی بھی شکل میں کسی بھی حصے یا تمام مشمولات کی تقسیم نو یا اس کی نقل سختی سے ممنوع ہے۔

************

ش ح۔ع ح ۔م ر

 (U: 9096)


(Release ID: 1954121)
Read this release in: English , Hindi , Marathi