کامرس اور صنعت کی وزارتہ

مشترکہ نتائج کا بیان: برطانیہ-بھارت ایف ٹی اے مذاکرات کے بارہویں دور میں


برطانیہ اور بھارت  کے درمیان آزاد تجارت کے معاہدے کے لیے مذاکرات کا بارہواں  دور

Posted On: 01 SEP 2023 4:32PM by PIB Delhi

برطانیہ –بھارت آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کے لیے مذاکرات کا بارہواں دور 8-31 اگست، 2023 تک جاری رہا۔ پچھلے ادوار  کی طرح، یہ  دور بھی ایک ہائبرڈ انداز میں منعقد کیا گیا تھا - برطانیہ کے متعدد عہدیداروں نے مذاکرات کے لیے دہلی کا سفر کیا۔ اور دیگر نے عملی طور پر شرکت کی۔

24-25 اگست، 2023 کو ہندوستان نے جی 20 تجارت اور سرمایہ کاری کے وزارتی اجلاس کی جے پور میں میزبانی کی۔برطانیہ میں کاروبار اور تجارت کی  وزیر  دی رائٹ آنریبل  ہان کیمی بیڈنوچ ،ممبر پارلیمنٹ ،نے میٹنگ کے لیے ہندوستان کا دورہ کیا اور عزت مآب وزیر برائے کامرس اور صنعت، حکومت ہند، پیوش گوئل سے ملاقات کی۔ انہوں نے ایف ٹی اے کا جائزہ لیا اور مذاکرات کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر اتفاق کیا۔

مذاکرات کا تیرہواں دور ستمبر میں ہونے والا ہے۔

*************

ش ح۔ ا م ۔

U. No. 9086



(Release ID: 1954087) Visitor Counter : 86