شہری ہوابازی کی وزارت
جناب وُملن منگ اوولنام نے شہری ہوا بازی کی وزارت میں سکریٹری کے طور پر عہدہ سنبھالا
Posted On:
01 SEP 2023 2:42PM by PIB Delhi
جناب وُملن منگ اوولنام نے آج شہری ہوابازی کی وزارت (ایم او سی اے)، حکومت ہند میں سکریٹری کا چارج سنبھال لیا ہے۔ انھوں نے جناب راجیو بنسل کی جگہ لی ہے، جو 31 اگست 2023 کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوئے ہیں۔
جناب اوولنام منی پور کیڈر سے 1992 بیچ کے انتظامی خدمات کے آفیسر ہیں۔ وہ وزارت خزانہ میں ریجنل سکریٹری، وزارت داخلہ میں جوائنٹ سکریٹری اور خزانہ اور کمپنی کے امور کی وزارت میں ڈپٹی سکریٹری سمیت مرکزی حکومت میں مختلف اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں۔
وہ صحت اور خاندانی بہبود کے محکمہ میں کمشنر اور ٹرانسپورٹ کے ڈائریکٹر سمیت منی پور حکومت میں متعدد اہم عہدوں پر بھی فائز رہے ہیں۔ انھوں نے عالمی بینک میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے ایڈوائزر کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔
************
ش ح۔ ع ح۔م ر
(U: 9080)
(Release ID: 1954035)
Visitor Counter : 127