سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ ای کامرس پلیٹ فارم اسٹارٹ اپس اور بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں ( ایم ایس ایم ایز) کے لیے اہم معاون ثابت ہو سکتے ہیں


ای کامرس پلیٹ فارمز کے ساتھ تعاون نجی اور سرکاری شعبے، حکومت اور صنعت کے درمیان ، اور سب سے اہم صلاحیت کے وسائل اور ایم ایس ایم ایز کے درمیان ایک پل کا کام کرتا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

“ ایم ایس ایم ایزہندوستان کو 5 ٹریلین کی معیشت بنانے اور ہمارے ‘آتم نر بھر بھارت’ ویژن کو بڑھانے کی کلید رکھتے ہیں’’: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

’’پی ایم مودی کے تحت، حکومت نے  زرعی ٹیکنالوجی (ایگری ٹیک) اور  حیاتیاتی ٹیکنالوجی سے لے کر سمندری سائنس اور خلائی امور تک مختلف شعبوں میں  فروغ پانے  کے لیے اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز کے لیے صحیح ایکو سسٹم  وضع کیا ہے‘‘

Posted On: 31 AUG 2023 6:09PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ پی ایم او،  عملہ ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی امور کے  وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ ای کامرس پلیٹ فارم اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ای کے لیے اہم معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔

آج نئی دہلی میں ‘ اختراع کاری  اور کاروباریت  کو پروان چڑھاتے ہوئے: چھوٹے کاروبار کی کامیابی کے لیے راہ ہموار کرنا’ کے موضوع پر چوتھےایمزون سمبھو  سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ، بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتیں (ایم ایس ایم ایز) ہندوستان کی معیشت کے لیے بہت اہم ہیں۔ یہ شعبہ ذیلی اکائیوں پر مشتمل ہے، اس طرح ملک کی مجموعی صنعتی ترقی میں بہت زیادہ   اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ ادارے سامان اور اشیاء کی پیداوار، مینوفیکچرنگ اور پروسیسنگ میں مصروف ہیں۔

وزیر  موصوف نے کہا، ‘‘یہ سب آخرکار ہمیں کاروبار کرنے میں آسانی کی سمت میں  ایک قدم آگے لے جانے والا ہے، خاص طور پر ایم ایس ایم ایز کے لیے، جو سب سے بڑے اسٹیک ہولڈرز اور ممکنہ فائدہ اٹھانے والے ہیں’’۔

 ایم ایس ایم ایز ہندوستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، جو ہندوستان کی جی ڈی پی میں تقریباً 30فیصد کا تعاون پیش کرتے ہیں ، اور 11 کروڑ ہندوستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرتے ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، اس وقت جب کہ  ہندوستان وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی اختراعی معیشتوں میں سے ایک کے طور پر ابھر رہا ہے، ای کامرس پلیٹ فارم کے ساتھ اشتراک کا ایک اہم کردار ہے جو نجی اور سرکاری  شعبوں کے درمیان،  پبلک سیکٹر، حکومت اور صنعت، اور ‘‘سب سے بڑھ کر،صلاحیت کے وسائل اور ایم ایس ایم ایز کے درمیان ایک پل کے طور پر ادا کرتا ہے۔’’

انہوں نے کہا، ‘‘آپ بڑے پیمانے پر، ایم ایس ایم ایز کی حمایت کر رہے ہیں، لیکن آپ ایم ایس ایم ایز، نوجوان کاروباریوں کے ساتھ نوجوان ایم ایس ایم ایز بنانے کا بھی انتظار کر سکتے ہیں۔’’

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، ایم ایس  ایم ایز کے پاس ہندوستان کو 5 ٹریلین کی معیشت بنانے اور ہمارے ‘آتم نر بھر بھارت’  ویژن کو بڑھانے کی کلید ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان آج ‘‘بہترین  دور ’  دیکھ رہے ہیں جس میں پی ایم مودی کی جدت طرازی اور انٹرپرینیورشپ کی مضبوط تحریک  ہندوستان کو ترقی یافتہ معیشتوں کی جماعت میں لے جانے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے مزید  کہا۔‘‘آج ہم دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہیں اور ہم عالمی اختراع کاری کے اشاریے( گلوبل انوویشن انڈیکس) کی درجہ بندی میں 40 درجے چھلانگ لگا کر 40ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ ہم نے کوانٹم ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور ٹیکنالوجی کے دیگر ابھرتے ہوئے شعبوں جیسے  میدانوں  میں نمایاں پیش رفت کامشاہدہ کیا  ہے۔ ہندوستان پہلے ہی سے عروج  کی منزل پر پہنچا ہوا ہے اور ٹیکنالوجی، اختراع  کاری اور انٹرپرینیورشپ امرتکال کے دوران روڈ میپ  کا تعین کرنے میں ، اگلے 25 سالوں میں، جب ہم ہندوستان کی آزادی کے 100 سال کا جشن منائیں گے، کلیدی کردار ادا کرنے والے ہیں’’

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ حکومت نے زراعتی ٹیکنا لوجی اور  حیاتیاتی  ٹکنالوجی سے لے کر سمندری سائنس اور خلائی  علوم  تک کے متنوع شعبوں میں  ترقی کرنے  کے لیے اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز کے لیے  مناسب ترین ماحولیاتی نظام  وضع کیا  ہے۔

انہوں نے کہا۔‘‘ہمارے پاس ہندوستان میں بہت زیادہ حیاتیاتی وسائل ہیں، ہمالیہ میں، جڑی بوٹیاں، خوشبو مشن نئے مواقع پیدا کر رہا ہے جبکہ  گہرا سمندر مشن  7,500 کلومیٹر سے زیادہ ساحلی پٹی کے ساتھ ہندوستان کی سمندری دنیا  کی بہت بڑی دولت کو استعمال کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے،’’

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا  کہ وزیر اعظم مودی کی جانب سے پرائیویٹ سیکٹر اور عام آدمی کے لیے سابقہ ‘‘ ممنوعہ ’’ شعبوں کو کھولنے کا شکریہ، ، جیسا کہ حالیہ چندریان کے چاند کی سطح پر  اترنے میں ہندوستان کے ہر شہری کی بے مثال دلچسپی کے دوران دیکھا گیا، ‘‘پوری قوم اب ہر ایک خلائی مشن کی مالک ہے۔’’

*************

 

ش ح۔ س ب۔ رض

U. No.9070


(Release ID: 1953960) Visitor Counter : 119


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil