وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

اعلیٰ اقتصادی مشیر  کا کہنا ہے کہ سال بہ سال 7.8 فیصد کی شرح  سے ، ہندوستان کی شرح ترقی دیگر کئی سرکردہ معیشتوں میں شرح نمو سے زیادہ ہے


عالمی سست روی کے باوجود، خدمات کے شعبے کی برآمدات نے شاندار کارکردگی دکھائی ہے: سی ای اے

نجی شعبہ  کی جانب سے اعلان کردہ سرمایہ کاری کے نئے منصوبے مالی سال 2023-24 کی پہلی سہ ماہی میں، 14 سالوں میں سب سے زیادہ ہیں: سی ای اے

Posted On: 31 AUG 2023 8:32PM by PIB Delhi

وزارت خزانہ میں اعلیٰ اقتصادی مشیر(سی ای اے ) ڈاکٹر وی اننتھا ناگیشورن نے کہا  ہےکہ سال بہ سال 7.8فیصدکی شرح   پر، ہندوستان کی شرح ترقی دیگر کئی سرکردہ معیشتوں میں ترقی کی شرح سے زیادہ   ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کی اقتصادی ترقی نے مالی سال 23 کی آخری سہ ماہی میں، قابل دید مستحکم  رفتار کو برقرار رکھا۔

سی ای اے، آج شام نئی دہلی میں، 2023-24  کی اپریل سے جون سہ ماہی (کیو1) کے لیے، مستقل (2011-12) اور موجودہ قیمتوں، دونوں پر، شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے قومی شماریاتی دفتر ( این ایس او) کےذریعہ، مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی ) کے تخمینے جاری کرنے کے بعد،میڈیا کو بریفنگ دے رہی تھی۔

ڈاکٹر ناگیشورن نے کہا کہ مجموعی طور پر ہندوستان کے معاشی استحکام اور ترقی کے امکانات اس کے مضبوط نکات ہیں اور پہلی سہ ماہی کے جی ڈی پی کے اعداد و شمار نے، حکومت کے مجموعی میکرو اکنامک مینجمنٹ کے ان دو اہم پہلوؤں، خاص طور پر کووڈ وباکے سالوں کے دوران اس کی  توثیق کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیو1 میں، ہندوستان کی معیشت نے،مرکزی اور ریاستی دونوں سطحوں پر سرمائے کے اخراجات میں اضافے کے ساتھ ساتھ، مضبوط کھپت کی مانگ، خاص طور پر دیہی علاقوں میں، اور خدمات کے شعبے میں بہتر کارکردگی کی بنیاد پر ایک سال میں سب سے تیز رفتاری سے ترقی کی۔ 

ہندوستانی معیشت کے لیے سب سے بڑی مثبت بات یہ ہے کہ نجی شعبے کی سرمایہ کاری اچھی طرح سے جاری ہے۔ سی ای اے نے کہا کہ یہ مستقبل کے روزگار اور ہندوستانی گھرانوں کی آمدنی میں اضافے کے لیے اچھا اشارہ ہے۔ انہوں نے مزید روشنی ڈالی کہ نجی شعبہ  کی جانب سے اعلان کردہ نئے سرمایہ کاری کے منصوبے، 14 سالوں میں مالی سال 2023-24 کی پہلی سہ ماہی میں سب سے زیادہ رہے ہیں۔

ڈاکٹر ناگیشورن نے وضاحت کی کہ ایف ایم سی جیز کی دیہی مانگ خاص طور پر زیادہ قیمت والی اشیاء کے لیے، بڑھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے شہروں کے لیے بھی یہی رجحان واضح ہے، جو ترقی میں معاون ہے۔

سی ای اے نے کہا کہ عالمی سست روی کے باوجود، خدمات کے شعبے کی برآمدات نے شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔ ڈاکٹر ناگیشورن نے کہا کہ مینوفیکچرنگ اور خدمات، دونوں شعبے، وسعت پا رہے ہیں اور دیہی مانگ میں بحالی سے آمدنی میں اضافہ واضح ہے۔

سی ای اے نے کہا کہ رہائشی رئیل اسٹیٹ کا شعبہ تعمیراتی مواد کے شعبے میں ترقی کو فروغ دے گا۔

ڈاکٹر ناگیشورن نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں مرکزی حکومت کی سرمایہ کاری کے اخراجات پر توجہ مرکوز کرنے سے،نجی شعبہ میں  بھیڑ میں اضافہ ہوگیا  ہے اور اس نے ریاستی حکومتوں کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔ تاہم، سی ای اے نے مزید کہا کہ افراط زر کی صورتحال  کنٹرول میں ہے لیکن اس پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

بریفنگ کا خلاصہ کرتے ہوئے، ڈاکٹر ناگیشورن نے کہا:

  • سرمایہ کاری اور صارفین کی رفتار، آئندہ سال کے دوران، ترقی کے ٹھوس امکانات کو تقویت دے گی۔
  • نجی شعبہ، کارپوریٹ اور بینک بیلنس شیٹ کی مضبوطی کے بعد، سرمایہ کاری میں مستحکم  اضافہ میں حصہ رسدی کرنے کے لیے تیار ہے، جسے حکومت کے کیپیکس پش کی حمایت حاصل ہے۔
  • مارکیٹ میں تازہ اسٹاک کی آمد اور حکومت کے پیشگی اقدامات سے، غذائی افراط زر میں کمی کا امکان ہے۔
  • عوامی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی توسیع اور پی ایم گتی شکتی، قومی لاجسٹک پالیسی، اور پیداوار سے منسلک ترغیباتی اسکیموں جیسے راہ ہموار کرنے والے اقدامات سے مینوفیکچرنگ کی پیداوار کو فروغ ملے گا۔

سی ای اے  کی پریزینٹیشن  کے لیے یہاں کلک کریں۔

ایم او ایس پی آئی  پریس نوٹ کے لیے یہاں کلک کریں۔

*************

 

ش ح۔اع۔رم

U-9065


(Release ID: 1953958) Visitor Counter : 107