ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری کی وزارت کے وزیر مملکت جناب راجیو چندرشیکھر آئندہ روز گواہاٹی میں ’منتھن – شمال مشرقی ہنرمندی اور صنعت کاری اجتماع 2023‘ میں شرکت کریں گے
Posted On:
31 AUG 2023 6:01PM by PIB Delhi
ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری ، اور الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے مرکزی وزیر جناب راجیو چندرشیکھر آئندہ روز گواہاٹی میں ’’منتھن – شمال مشرقی ہنرمندی اور صنعت کاری اجتماع 2023‘‘ میں شرکت کریں گے۔ ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری کی وزارت کے ذریعہ منعقدہ اس اجتماع میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اونٹروپرونورشپ (آئی آئی ای) اور آئی آئی ٹی گواہاٹی کے درمیان حکمت عملی پر مبنی شراکت داری کے تحت رہائشی ہنرمندی تربیتی پروگرام کی شروعات کی جائے گی۔اس میں ٹی آر آئی ایس ایس اے ایم کے قبائلی مستفیدین کے ذریعہ تیار کردہ مختلف اقسام کے موٹے اناج کی بھی نمائش کی جائے گی۔
اس کانفرنس کے ساتھ ہی شمال مشرقی ریاستوں کے صنعت کاروں، دستکاروں اور صناعوں کی تین روزہ نمائش کا بھی آغاز ہو جائے گا جس میں کامیاب صنعت کاروں کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر اس دوران شمال مشرقی خطے میں صنعت کاری سے متعلق ایکو نظام کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے ذریعہ کیے گئے اقدامات کو اجاگر کریں گے۔ وہ خطے کے نوجوانوں کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ ہنرمندی ترقیات سے متعلق پروگراموں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکز اور ریاستی حکومت دونوں ہی شمال مشرقی خطے میں نوجوانوں کے لیے ہنرمندی ترقی اور تربیتی پہل قدمیوں کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہیں۔ ان کا نقظہ نظر ’’نیا بھارت، نئی ہنرمندیاں، نئے مواقع، نئے روزگار‘‘ کے مشن کے ساتھ وابستہ ہوکر شمال مشرق میں نوجوان بھارت کے لیے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔
وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے ماہ اگست میں تعلیم اور ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندرپردھان، اور ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی (ڈی او این ای آر) کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی کے ساتھ ایک خصوصی پہل قدمی متعارف کرائی تھی جس کا نام ہے ’’زندگیوں کاتغیر، مستقبل کی تعمیر: شمال مشرق میں ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری‘‘۔ اس پہل قدمی کے لیے 360 کروڑ روپئے کا بجٹ رکھا گیا ہے اور اس سے تقریباً 2.5 لاکھ نوجوانوں کے مستفید ہونے کی توقع ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:9050
(Release ID: 1953918)
Visitor Counter : 86