وزارت دفاع
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے مہاراشٹر کے احمد نگر میں ایک مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعاون کا شعبہ بھارت کو دنیا کی سب سے بڑی معیشت بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا
Posted On:
31 AUG 2023 6:36PM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ تعاون کا شعبہ آنے والے برسوں میں بھارت کو تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ 31 اگست، 2023 کو مہاراشٹر کے احمد نگر میں ایک لٹریچر ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے زور دے کر کہا کہ ایک علیحدہ وزارت تعاون کی تشکیل اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ حکومت کوآپریٹو سیکٹر کو کتنی اہمیت دیتی ہے، اور اس نے اس شعبے کو بحال اور مضبوط کیا ہے۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپنی تیسری مدت کے لیے قوم کو یہ گارنٹی دی ہے کہ بھارت دنیا کی سرفہرست تین معیشتوں میں شامل ہوگا اور ملک بھر میں کوآپریٹو سوسائٹیاں اس سفر میں اہم کردار ادا کرنے جا رہی ہیں۔ صرف کوآپریٹو ہی بھارت کو معاشی خوشحالی کی طرف لے جائیں گے۔
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ کوآپریٹو آج ایک پھلتا پھولتا شعبہ ہے۔ اس کا ذکر نہ صرف ہمارے آئین میں ہے بلکہ وزیر اعظم کی قیادت میں کوآپریٹو تحریک کو فروغ دینے کے لیے ایک علیحدہ وزارت تعاون بھی بنائی گئی ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ کوآپریٹو تحریک نے ملک میں کسانوں کی خوشحالی کے لیے کئی راستے کھولے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ نافیڈ، افکو اور امول جیسی کئی کوآپریٹو سوسائٹیوں نے کسانوں کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایسی سوسائٹیوں نے خود کو صرف زراعت کے شعبے تک محدود نہیں رکھا ہے بلکہ وہ بینکنگ کے شعبے میں بھی اپنے پنجے گاڑ رہے ہیں۔ پورے بھارت میں بہت سے کوآپریٹو بینک آج اپنے ممبروں کو زرعی مقاصد اور چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کے قیام کے لیے کم شرح سود پر قرض دے رہے ہیں۔
کسان پروڈیوسر آرگنائزیشن (ایف پی او) کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ ایف پی او کی وجہ سے کسان اب فصل کی بوائی سے لے کر پیداوار کی برآمد تک منظم طریقے سے کام کر رہا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف فصل کی بہتر کٹائی ہوئی ہے بلکہ فصل کی پیداوار کی برآمد کے وقت ان کی سودے بازی کی طاقت میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو رہا ہے۔ ایف پی اوز کسانوں اور زراعت کے شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کے پابند ہیں۔
حکومت کی اسکیم سہکار سے سمریدھی کا ذکر کرتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ اس اسکیم کے ذریعے حکومت ملک میں کوآپریٹو شوگر انڈسٹری سمیت کئی شعبوں کو بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ہم اس اسکیم کے تحت شہری اور دیہی کوآپریٹو بینکوں کو بھی مضبوط بنا رہے ہیں۔ اس اسکیم کے ذریعے ہماری کوششوں سے پورے ملک میں ایک مضبوط کوآپریٹو تحریک پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ ’تعاون کے ذریعے خوشحالی‘ صرف ہمارا منصوبہ نہیں ہے، یہ ہمارا منتر ہے۔
خواتین کو روزگار فراہم کرنے کے ذریعہ کے طور پر سیلف ہیلپ گروپوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ ایس ایچ جی ملک میں خواتین کو سماجی اور اقتصادی طور پر بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس سال یوم آزادی کی اپنی تقریر میں لال قلعہ کی فصیل سے اعلان کیا ہے کہ حکومت ان سیلف ہیلپ گروپوں کی مدد کرکے تقریبا دو کروڑ خواتین لکھپتی دیدی بنانے کی کوشش کرے گی۔ لکھپتی دیدی سے ہمارا مطلب صرف خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا نہیں ہے بلکہ ہماری لکھپتی دیدی ملک کے دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع بھی پیدا کریں گی۔
مزدوروں اور صنعت کاروں کے مفادات کو مربوط کرنے کے لیے حکومت کے وژن پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ جب سے ہم حکومت میں آئے ہیں ، ہم نے مزدوروں اور کاروباریوں دونوں کے مفادات کو ملک کے مفادات سے جوڑا ہے اور ان کی معاشی خوشحالی کے لیے انتھک کام کیا ہے۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 9056
(Release ID: 1953858)
Visitor Counter : 95