اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ہندوستان کے دفاعی شعبہ کو دیسی بنانے کی کوششوں کو  مستحکم کرنے کے لیے اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ(سیل)  پی 17 اے پروجیکٹ کے تحت  ساتویں فریگیٹ کے لیے اسٹیل فراہم کرتا ہے

Posted On: 31 AUG 2023 6:42PM by PIB Delhi

ہندوستان کے سب سے بڑے اسٹیل پروڈیوسروں میں سے ایک اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ(سیل) نے ایک بار پھر ہندوستانی بحریہ کے لیے دیسی بنانے کے پروجیکٹ پی 17 اے کے تحت ساتویں  مال بردار جہاز کی تعمیر کے لیے درکار خصوصی اسٹیل پلیٹوں کی پوری مقدار فراہم کرکے ہندوستان کی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے پر اپنی مضبوط توجہ کا مظاہرہ کیا ہے۔

 

دفاعی شعبہ میں خود انحصار ہندوستان  کی جانب ایک قدم

اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ اس نئے پروجیکٹ میں ایک اہم شراکت دار کے طور پر ابھرا ہے، جو تمام جہازوں کے لیے تقریباً 28,000 ٹن خصوصی اسٹیل پلیٹیں فراہم کی  ہیں ۔ سیل کے ذریعہ فراہم کردہ خصوصی ا سٹیل پلیٹوں میں زبردست طاقت، سختی اور گلاؤ کی مزاحمت کی صلاحیت ہے، جو انہیں بحری استعمال کے لیے مثالی بناتی ہے۔ کمپنی نے چھٹے مال بردار جہاز کی تعمیر کے لیے مساوی مقدار میں خصوصی اسٹیل بھی فراہم کیا، جس کا نام "وندھیاگیری" ہے، جسے حال ہی میں صدر جمہوریہ ہند  محترمہ دروپدی مرمو نے لانچ کیا تھا۔

ساتویں مال بردار جہاز اور چوتھے جنگی جہاز کو میسرز مزاگون ڈاک لمیٹڈ نے بنایا ہے، جو یکم ستمبر 2023 کو نائب صدر جمہوریہ ہند جناب جگدیپ دھنکر کے ذریعہ لانچ کیا جائے گا۔ یہ تقریب ملک کی بحری سلامتی کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔

پی 17 اے پروجیکٹ

پی 17 اے پروجیکٹ کا مقصد ہندوستانی بحریہ کے لیے کل سات جدید ترین مال بردار جہاز کی تعمیر کرنا ہے، جس میں چار جہاز میسرز مزاگون ڈاک لمیٹڈ اور تین جہاز میسرز جی آر ایس ای کے ذریعہ تعمیر کیے جا رہے ہیں۔

سیل کی اپنی اعلیٰ ترین مصنوعات اور خدمات کے ساتھ ہندوستان کے دفاعی شعبے کی مدد کرنے کی ایک بھرپور تاریخ  رہی ہے۔ کمپنی نے نہ صرف پی 17 اے پروجیکٹ کے لیے اسٹیل فراہم کیا ہے بلکہ اس نے مختلف دیگر دفاعی پروجیکٹوں کے لیے اسٹیل فراہم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے، جس میں طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت، آئی این ایس ادے گیری اور آئی این ایس سورت جیسے جنگی جہاز اور آرٹلری گن دھنوش شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

9051

 



(Release ID: 1953855) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu