صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند نے ، رائے پور میں برہما کماری کے سال کے موضوع’’مثبت تبدیلی کے سال‘‘ کے ریاستی سطح پر آغاز  کے موقع پر شرکت کی

Posted On: 31 AUG 2023 4:33PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند،  محترمہ دروپدی مرمو نے آج (31 اگست 2023) کو رائے پور، چھتیس گڑھ میں برہما کماریوں کے سال ’’مثبت تبدیلی کے سال‘‘ کے موضوع کی ریاستی سطح پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر صدر جمہوریہ  نے کہا کہ آج ہم ٹیکنالوجی کے دور میں جی رہے ہیں۔ لیکن  یہ ضروری ہے کہ کچھ وقت الیکٹرانک گیجٹس سے دور  رہ کر گزارنا  چاہیے ۔ یہ ہماری جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔ انہوں نے سب پر زور دیا کہ وہ اپنی اندرونی قوت ارادی  کو فروغ دیں، مثبت کام کرتے رہیں اور مثبت خیالات اور اچھی صحبت میں  رہیں۔ انہوں نے ایسے لوگوں کی صحبت میں رہنے کا مشورہ دیا جو صحیح راستے پر چلنے کی تلقین کرتے ہیں اور ترغیب دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم زندگی کو صحیح طریقے سے گزاریں تو ہم ہر لمحہ کو خوبصورت اور یادگاری بنا سکتے ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ایک طرف ہمارا ملک ہر روز نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے؛  چاند پر اترنا ہو یا عالمی سطح پر کھیلوں کے میدان میں نئے باب رقم کرنا، ہم بہت سے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔ دوسری طرف ایک بہت سنگین مسئلہ ہے۔ ابھی کچھ دن پہلے این ای ای ٹی کی تیاری کر رہے دو طالب علموں نے اپنی زندگی کا  خود خاتمہ کر لیا۔ مسابقتی امتحانات کے لیے پڑھنے والے کئی بچے ماضی میں خودکشی کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقابلہ، ایک مثبت چیز ہے جس سے زندگی بہتر ہوتی ہے۔ جیت اور ہار زندگی کا حصہ ہے۔ اس حقیقت کی بہت سی مثالیں موجود ہیں کہ لمحاتی ناکامی، اکثر مستقبل میں بڑی کامیابی کی راہ ہموار کرتی ہے۔ انہوں نے خاندان کے افراد، دوستوں، اساتذہ اور معاشرے پر زور دیا کہ وہ بچوں کی ذہنیت کو سمجھیں اور ان کی مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بچوں پر پڑھائی اور مقابلے کا دباؤ ہے تو تمام  متعلقہ فریقین  کو چاہیے کہ وہ مثبت سوچ کے ساتھ اس دباؤ کو دور کریں اور اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنے میں ان کی مدد کریں۔

صدر جمہوریہ  نے کہا کہ ہر فرد میں منفرد ٹیلنٹ  موجود ہوتا ہے۔ دوسروں سے تحریک لینا اچھی بات ہے لیکن انسان کو اپنی دلچسپیوں اور صلاحیتوں کو سمجھ کر صحیح سمت کا انتخاب کرنا چاہیے۔ اس کے لیے نفس سے رابطہ  رکھنا ضروری ہے۔ باطن کو بیدار کرنے سے، کوئی بھی اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کر سکتا ہے ۔ مثبت سوچ اور عمل سے، نہ صرف ہماری اپنی بلکہ اپنے اردگرد کے لوگوں کی زندگیوں کو بھی بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

صدر جمہوریہ کو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ برہما کماری، دنیا میں محبت، ہم آہنگی اور امن پھیلانے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کی سوچ کو بدلنا آسان نہیں ہے ،لیکن اسے عزم اور مسلسل کاوشوں سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانے کے لیے ، مسلسل کام کرنے کے لیے برہما کماری تنظیم کی ستائش  کی۔

صدر جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

*******

 

 

ش ح۔ا ع    ۔ ت ح

 (U:9036 )


(Release ID: 1953760) Visitor Counter : 123