وزارت خزانہ

مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے شمالی خطے کے علاقائی دیہی بینکوں کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی


وزیر خزانہ نے یکم نومبر 2023 تک آر آر بیز کی ڈیجیٹل صلاحیتوں کا معیار بڑھانے پر زور دیا

Posted On: 30 AUG 2023 7:48PM by PIB Delhi

رکز وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارمن نے آج نئی دہلی میں شمالی خطے کے علاقائی دیہی بینکوں کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔

جائزہ میٹنگ کے دوران مرکزی وزیر خزانہ نے آر آر بیز کی ڈیجیٹل صلاحیت کا معیار بڑھانے پر زور دیا اور منیجنگ ڈائرکٹر اور سی ای او پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پی این بی کے ساتھ تمام آر آر بیز یکم نومبر 2023 تک ڈیجیٹل صلاحیت حاصل کرلیں۔

وزیر خزانہ محترمہ سیتارمن نے آر آر بیز پر پردھان منتری جن دھن یوجنا(پی ایم جے ڈی وائی) کے کھاتوں کے ڈپلیکیشن کو ہٹانے کے لئے زوردیا اور خاص طور پر جموں وکشمیر اور ہمال پردیش کے سیب پیدا کرنے والے کسانوں کو اسٹوریج کی سہولت فراہم کرنے کو کہا۔

محترمہ سیتا رمن نے یہ بھی کہا کہ بینکوں کو ایم ایس ایم ای کلسٹر کے ساتھ آر آر بیز کی میپنگ کرنی چاہئے اور ایم ایس ایم ای وزارت کے ذریعہ  نشان زد کلسٹر علاقوں میں دیہی شاخوں کا نیٹ ورک بڑھانے کے لئے کام کرنا چاہئے۔

وزیر خزانہ نے پردھان منتری مددرایوجنا(پی ایم ایم وائی) کے تحت دائرہ وسیع کرنے اور مالی شمولیت کے لئے کہیا اور کہا کہ مقررہ وقت کے اندر طے شدہ سرگرمیاں مکمل کرنے کے لئے نقش راہ تیار ہونا چاہئے۔

میٹنگ میں مالی خدمات محکمے میں سکریٹری ایڈیشنل سکریٹری، دیگر سینئر ڈی ایف ایس افسران، آر بی آئی کے نمائندے، متعلقہ ریاستی حکومتوں کے افسران این اے بی اے آر ڈی اور آر آر بیز کے نمائندے موجود تھے۔

*******

U.No:9009

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1953603) Visitor Counter : 102