زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
حکومت نے ٹریکٹر ٹیسٹنگ کے رہنما خطوط کو آسان بنایا ہے جو کاروبار کرنے میں آسانی اور کم سے کم حکومت اور زیادہ سے زیادہ حکمرانی فراہم کرنے کی سمت میں ایک قدم ہے
Posted On:
30 AUG 2023 7:06PM by PIB Delhi
کاروبار کرنے میں آسانی کی حوصلہ افزائی اور اعتماد پر مبنی حکمرانی کو فروغ دینے کی سمت میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے حکومت نے 28 اگست 2023 کو پرفارمنس کی جانچ کے لیے ٹریکٹروں کی جانچ کے عمل کو آسان بنادیا ہے۔ ٹریکٹر مینوفیکچررز کو اب سی ایم وی آر / مطابقت پیداوار (سی او پی) سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر سبسڈی اسکیم میں حصہ لینے کی اجازت ہوگی اور کمپنی کی طرف سے ایک تصدیقی بیان دیا جائے گا کہ سبسڈی کے تحت شامل کرنے کے لیے تجویز کردہ ٹریکٹر محکمہ زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے ذریعہ دی گئی بینچ مارک کی تصریحات کے مطابق ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، مینوفیکچرر اس بات کی بھی تصدیق کرے گا کہ ٹریکٹر ماڈل ٹیسٹ کے لیے پیش کیا گیا ہے اور اس پر ٹیسٹ رپورٹ 6 ماہ کے اندر ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو کو پیش کی جائے گی۔ مینوفیکچررز سبسڈی کے تحت فراہم کیے جانے والے ٹریکٹر پر کم از کم تین سال کی وارنٹی دیں گے۔
اب سے 4 (چار) لازمی ٹیسٹوں کے لیے مندرجہ ذیل طریقہ کار پر عمل کیا جائے گا:
ڈرابار پرفارمنس ٹیسٹ: لوڈ کار کے استعمال کے ذریعے ڈرابار پرفارمنس ٹیسٹ سینٹرل فارم مشینری ٹریننگ اینڈ ٹیسٹنگ انسٹی ٹیوٹ بدنی یا مہندرا ریسرچ ویلی (ایم آر وی)، چنئی میں کیا جاسکتا ہے۔ مینوفیکچررز کے پاس یہ اختیار بھی ہوگا کہ وہ کسی دوسرے سرکاری مجاز ادارے یا اپنی سہولیات سے یہ کام کروا سکتے ہیں بشرطیکہ اس ٹیسٹ کے انعقاد کے لیے مناسب انفراسٹرکچر دستیاب ہو۔ مینوفیکچررز کی تنصیبات میں کیے جانے والے ٹیسٹ کی صورت میں ، مینوفیکچررز کے ذریعہ فراہم کردہ ٹیسٹ ڈیٹا کو سی ایف ایم ٹی ٹی آئی بدنی یا منتخب کردہ سرکاری مجاز ادارے کی طرف سے جاری کردہ ٹیسٹ رپورٹس میں شامل کیا جائے گا ، اس تبصرے کے ساتھ کہ ٹیسٹ انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے نہیں کیے گئے ہیں اور پرفارمنس کے نتائج مینوفیکچرر کی طرف سے خود تصدیق شدہ ہیں۔
پی ٹی او پرفارمنس اور ہائیڈرولک پرفارمنس ٹیسٹ: مینوفیکچررز کے پاس یہ ٹیسٹ اپنی تنصیبات میں منعقد کرنے کا اختیار ہوگا اور ٹیسٹ کا ڈیٹا سی ایف ایم ٹی ٹی آئی، بدنی یا منتخب سرکاری مجاز ادارے کو فراہم کیا جاسکتا ہے تاکہ ٹیسٹ رپورٹ تیار کی جاسکے اور اس بات کی خود تصدیق کی جاسکے کہ یہ ٹیسٹ قابل اطلاق بی آئی ایس کوڈز کے مطابق کیا گیا ہے۔ مینوفیکچررز کے ذریعہ فراہم کردہ ٹیسٹ ڈیٹا کو سی ایف ایم ٹی ٹی آئی بدنی یا منتخب کردہ سرکاری مجاز ادارے کی طرف سے جاری کردہ ٹیسٹ رپورٹس میں شامل کیا جائے گا ، اس تبصرے کے ساتھ کہ ٹیسٹ انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے نہیں کیے گئے ہیں اور پرفارمنس کے نتائج مینوفیکچررز کی طرف سے خود تصدیق شدہ ہیں۔ مینوفیکچررز کے پاس یہ اختیار بھی ہوگا کہ وہ سی ایف ایم ٹی ٹی آئی، بدنی یا کسی بھی دوسرے سرکاری مجاز اداروں / تنصیبات میں اس ٹیسٹ کے انعقاد کے لیے مناسب بنیادی ڈھانچہ رکھتے ہیں۔
بریک پرفارمنس: یہ ٹیسٹ سی ایم وی آر کے تحت ضروریات کے مطابق کیا جائے گا۔ مجاز اداروں میں سی ایم وی آر کے تحت پہلے سے کیے گئے ٹیسٹ کو سی ایف ایم ٹی ٹی آئی بدنی یا کسی دوسرے سرکاری مجاز اداروں میں نہیں دہرایا جائے گا اور اسی ڈیٹا کو ٹیسٹ رپورٹس میں شامل کیا جائے گا۔
تفصیلی گائیڈ لائن میں سی ایف ایم ٹی ٹی آئی، بدنی میں ٹریکٹروں کی جانچ کے عمل کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U.No. 9007
(Release ID: 1953592)
Visitor Counter : 131