محنت اور روزگار کی وزارت
آتم نربھر بھارت روزگار یوجنا(اے بی آر وائی)نے روزگار پیدا کرنے کے ہدف کو عبور کیا
Posted On:
30 AUG 2023 6:11PM by PIB Delhi
مرکزی حکومت کی اختراعی روزگار کی ترغیب دینے والی اسکیم، آتم نربھر بھارت روزگار یوجنا(اے بی آر وائی)، روزگار پیدا کرنے کے اپنے ابتدائی اہداف سے تجاوز کر گئی ہے، جس سے کووڈ-19کی وباء کے دوران ملازمتوں کی تخلیق اور بحالی کو فروغ دینے میں اس کی کامیابی کا اظہار ہوتا ہے۔
یکم اکتوبر 2020 سے مؤثر طریقے سے شروع کیے گئےاے بی آر وائی کو ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او)کے ساتھ رجسٹرڈ اداروں کے آجروں کو مالی مدد فراہم کرکے ملازمت کے نئے مواقع پیدا کرنے کی تحریک دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ اس اسکیم کا مقصد بے روزگار افراد کو روزگار کی ترغیب دینا تھا۔اس میں وہ لوگ شامل ہیں، جو وباء کی وجہ سے اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اس میں 1000 ملازمین تک کے اداروں کے لیے ملازم اور آجر دونوں کی شراکت (اجرات کا 24فیصد) کا احاطہ کیاگیا۔ 1000 سے زیادہ ملازمین والے اداروں کے معاملے میں، نئے ملازمین کے سلسلے میں، صرف ملازم کی ای پی ایف شراکت (اجرت کا12فیصد) کا احاطہ کیا گیا تھا۔
اس اسکیم، جو 31 مارچ 2022 تک رجسٹریشن کے لیے کھلی تھی، نے پورے ہندوستان میں تقریباً 7.18 ملین ملازمین کو فائدہ پہنچانے کا ہدف مقرر کیا تھا۔ 31 جولائی 2023 تک،اے بی آر وائی نے پہلے ہی 7.58 ملین سے زیادہ نئے ملازمین کا اندراج حاصل کر لیا ہے، جو اپنے ابتدائی روزگار پیدا کرنے کے ہدف کو عبور کر چکا ہے۔
اے بی آر وائی اسکیم کے تحت آج تک کل 1,52,380 اداروں نے، 60,44,155 نئے ملازمین کو ملازمت دی ہے اور تمام اہلیت کی شرائط کو پورا کرنے پر، 9,669.87 کروڑ روپے کی رقم کے فوائد حاصل کیے ہیں۔ اسکیم مخصوص اہلیت کے معیار کے مطابق فوائد کی تقسیم کو یقینی بناتی ہے، جو فائدہ اٹھانے والے اداروں اور ملازمین کے ذریعے ماہ بہ ماہ کی بنیاد پر پورا کیا جاتا ہے۔
اس اسکیم میں روزگار کی منڈی کے احیاء میں خاطر خواہ شراکت پر زور دیا گیا ہے، جو اس مشکل وقت میں معاشی بحالی کو فروغ دینے میں اس کے کردار پر زور دیتا ہے۔
آتم نربھر بھارت روزگار یوجنا (اے بی آر وائی) کے بارے میں مزید معلومات کے لیے براہ کرم <https://www.epfindia.gov.in/site_en/abry.php> ملاحظہ کریں۔
************
ش ح۔ م م۔ن ع
(U: 9004)
(Release ID: 1953573)
Visitor Counter : 146