کوئلے کی وزارت

 کوئلہ کی وزارت  کے  سی پی ایس ایز، 2027 تک 7281میگاواٹ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت حاصل کریں گے


سی آئی ایل اوراین ایل سی آئی ایل ،گجرات اور راجستھان، میں بڑے  شمسی  پارکس قائم کریں گے

مارچ 2023 تک، 1600 میگاواٹ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت پیدا کی گئی

کول انڈیا، فعال طور پر کوئلہ  نکالی گئی زمین  پر بڑے پیمانے پر شمسی توانائی کے پلانٹس لگا رہا ہے

Posted On: 03 AUG 2023 4:59PM by PIB Delhi

وزیر اعظم کے پنچ امرت عہد کے مطابق، کوئلہ کی وزارت نے اپنے تمام سی پی ایس ایز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کوئلے کی کان کنی کے شعبے کے لیے خالص صفر کا منصوبہ مستعدی سے تیار کریں۔ قومی عزم کے مطابق، کول پی ایس یوز نے، خاص قابل تجدید اہداف کا خاکہ پیش کرتے ہوئے تین سالہ ایکشن پلان کو احتیاط سے تیار کیا ہے۔ اس کے مطابق، کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل)، اپنے  ذیلی اداروں اور این ایل سی آئی ایل نے بالترتیب 3000 میگاواٹ اور 3731 میگاواٹ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کو نصب کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ایس سی سی ایل نے 550 میگاواٹ کی تنصیب کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔ اس مخصوص منصوبے کا مقصد 2027 تک 7281 میگاواٹ سے زیادہ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت حاصل کرنا ہے۔

فی الحال،. مارچ 2023 تک تقریباً 1600 میگاواٹ قابل تجدید صلاحیت پہلے ہی پیدا کی جا چکی ہے، (سی آئی ایل- 11، این ایل سی آئی ایل- 1360، ایس سی سی ایل-224) اور اس مالی سال یعنی 24-2023 کے لیے 1,769 میگاواٹ کا ہدف  دیا گیا ہے۔ اس میں سے سی آئی ایل نے 399 میگاواٹ اور این ایل سی آئی ایل نے 1370 میگاواٹ کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔ ایک اضافی 2,553 میگاواٹ صلاحیت (این ایل سی آئی ایل 1110سی آئی ایل    1443) اگلے مالی سال یعنی 25-2024 میں دیا جانا طے ہے۔

سی آئی ایل اور این ایل سی آئی ایل ،گجرات اور راجستھان میں بڑے شمسی  پارکس قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ سی آئی ایل  نے پہلے ہی جی یو وی این ایل، گجرات کو 100 میگاواٹ کی فروخت کے لیے شمسی توانائی کے اپنے پہلے منصوبے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں اور آر آر وی یو این ایل کے ساتھ 1190 میگاواٹ کے سولر پارک کے قیام کے لیے مشترکہ منصوبے میں بھی شامل ہوا ہے۔ این ایل سی آئی ایل نے پہلے ہی میسرز ٹاٹا پاور لمیٹڈ کو 300 میگاواٹ سولر پاور پلانٹ کا کام دیا ہے اور راجستھان کو بجلی کی فراہمی کرتے ہوئے 18 ماہ کے اندر  اس کے مکمل ہونے کی امید ہے۔ مزید برآں، این ایل سی آئی ایل نے ایک سولر پارک کے لیے 300 میگاواٹ کا ٹینڈر اور 300 میگاواٹ کا ایک اور سولر پارک بھی دیا ہے جو کہ گرین شو آپشن کے تحت گجرات میں قائم کیے جائیں گے۔

مزید برآں، سی آئی ایل اور اس کے ماتحت ادارے ،فعال طور پر کوئلہ نکلی ہوئی زمین اور استطاعت سے زیادہ  ڈمپس والی اراضی پر بڑے پیمانے پر سولر پاور پلانٹس لگا رہے ہیں۔ وہ کوئلے کی ذیلی کمپنیوں کے تمام گھروں کو چھت پر شمسی سہولیات سے لیس کر رہے ہیں۔ این سی ایل نے ریہاند آبی ذخائر میں 1500 میگاواٹ صلاحیت کا تیرتا ہوا سولر پاور پلانٹ قائم کرنے کے لیے اترپردیش کی سرکار  کے ساتھ  مشترکہ پروجیکٹ شروع کیا ہے۔

کوئلہ کی وزارت کے پاس کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور کوئلہ کمپنیوں کی مستقبل کی پائیداری، دونوں کی ذمہ داری کو مدنظر رکھتے ہوئے، ملک کی قابل تجدید توانائی کی ضروریات میں نمایاں حصہ رسدی  کے پرجوش منصوبے ہیں۔ کوئلے کے تمام ذیلی اداروں کو مقررہ شیڈول کے اندر خالص صفر اخراج حاصل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ واضح کرنا  ضروری ہے کہ کوئلے کے ان ذیلی اداروں کے پاس اس منتقلی کو پائیدار طریقوں میں مدد دینے کے لیے وافر اندرونی وسائل موجود ہیں۔

************

 

ش ح   ۔ ع ا ۔  م  ص

 (U:9001 )

                   



(Release ID: 1953561) Visitor Counter : 116