نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر  جمہوریہ ہند یکم ستمبر کو ممبئی کا دورہ کریں گے


جناب جگدیپ دھنکھڑ جنگی جہاز مہندرگیری کا آغاز کریں گے

Posted On: 30 AUG 2023 3:34PM by PIB Delhi

نائب صدر  جمہوریہ ہند جناب جگدیپ دھنکھڑ ڈاکٹر سدیش دھنکھڑ کے ہمراہ یکم  ستمبر 2023 کو ممبئی کا دورہ کریں گے جہاں وہ مژگاؤں ڈوک شپ بلڈرز لمیٹڈ (ایم ڈی ایل) میں تیار کیے جانے والے جنگی جہاز ‘مہیندرگیری’ کے آغاز کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ ‘مہندرگیری’ ہندوستانی بحریہ کے پروجیکٹ 17 اے  کے تحت ساتواں اسٹیلتھ فریگیٹ ہے  اور  یہ چوتھا جہاز ہے جو مژگاؤں ڈوک شپ بلڈرز لمیٹڈ (ایم ڈی ایل) کے ذریعے تعمیر کیا گیا ہے۔

اپنے دورے کے دوران نائب صدر جمہوریہ ایم ڈی ایل کی ہیریٹیج میوزیم ‘دھروہر’ کا بھی معائنہ کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

ش ح۔م ع۔ن ا۔

U-8990                        


(Release ID: 1953490) Visitor Counter : 115