شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت اور نیو زیلینڈ نے  شہری ہوا بازی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے


مفاہمت نامے میں نئے راستے ،  کوڈ  ساجھا کرنے کی خدمات ، ٹریفک کے حقوق اور صلاحیت کا حق شامل ہے

Posted On: 29 AUG 2023 5:48PM by PIB Delhi

حکومت ہند اور نیوزی لینڈ کی حکومت نے شہری ہوا بازی میں تعاون کو فروغ دینے  کی خاطر ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ اس میں نئے راستوں کا پروگرام ، کوڈ  مشترک کرنے سے متعلق خدمات ، ٹریفک کے حقوق  کے علاوہ صلاحیت کے  حق کا احاطہ کیا جائے گا ۔

اس مفاہمت نامے پر  بھارت کی شہری ہوابازی کی وزارت کے سکریٹری جناب راجیو بنسل اور نیوزی لینڈ  کی جانب سے ، وہاں کے ہائی کمشنر جناب ڈیوڈ پائن نے  دستخط کئے ۔ دستخط کئے جانے کی تقریب کے دوران ، بھارت کے شہری ہوابازی کے  مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا اور نیو زیلینڈ شہری ہوابازی  کے وزیر جناب ڈیمین او کونر  ، تجارت اور برآمدات کی  نمو میں اضافے  کے  وزیر  ، ڈیمین اوکونر ، بایو سکیورٹی کے وزیر ، زراعت کے وزیر ، زمینی معلومات کے وزیر اور دیہی طبقوں کے وزیر بھی موجود تھے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014PQW.jpg

نیو زیلینڈ اور انڈیا کے درمیان یکم مئی ، 2016 ء کو آکلینڈ میں ایک فضائی خدمات کے معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔ نیو زیلینڈ کی حکومت اور بھارت کی حکومت نے دونوں ممالک کے درمیان فضائی  خدمات سے متعلق موجودہ انتظامات کا  بھی جائزہ لیا ۔ آج دستخط کیے گئے  مفاہمت ناموں سے دونوں ممالک کے درمیان شہری ہوا بازی میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ  دیئے جانے کا امکان ہے۔

مفاہمت نامے کے مطابق، نیوزیلینڈ کی نامزد ایئر لائنز  کسی بھی قسم کے ہوائی جہاز کے ساتھ،  بھارت میں چھ پوائنٹس نئی دلّی، ممبئی، بنگلورو، چنئی حیدر آباد اور کولکاتہ از / تا تیسرے اور چوتھے آزادی کے ٹریفک کے حقوق کے ساتھ کسی بھی تعداد میں خدمات  فراہم کر  سکتی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0029OOG.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ، جناب جیوتیرادتیہ ایم سندھیا نے کہا کہ آج  کا دن بھارت اور نیوزیلینڈ کے درمیان شہری ہوابازی کی فضائی خدمات کے لیے ایک اہم دن ہے۔ ہم نے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں ، جس سے ہمارے دونوں ممالک کے درمیان ہوائی نقل و حمل کو آگے بڑھانے کے امکانات کھل گئے ہیں۔ کھلے آسمان کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔ کالز کا پوائنٹ بڑھا دیا گیا ہے۔ ہم نے انٹرمیڈیٹ پوائنٹس میں بھی اضافہ کیا ہے۔

بھارت کی نامزد کردہ ایئرلائنز آکلینڈ، ویلنگٹن، کرائسٹ چرچ اور نیوزیلینڈ کے مزید تین پوائنٹس کے لیے کسی بھی قسم کے ہوائی جہاز کے ساتھ تیسرے اور چوتھے آزادی کے ٹریفک کے حقوق کے ساتھ کسی بھی قسم کی خدمات چلا سکتی ہیں  ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003WYA7.jpg

دونوں فریقوں کی نامزد ایئر لائنز کسی بھی قسم کے تمام کارگو خدمات کو کسی بھی قسم کے ہوائی جہاز کے ساتھ تیسرے، چوتھے اور پانچویں آزادی کے ٹریفک کے حقوق کے ساتھ دوسرے فریق کے علاقے کے کسی بھی مقام سے کسی بھی درمیانی نقاط سے ماورا نقاط تک، روٹ شیڈول میں بیان کردہ پوائنٹس سے قطع نظر کسی بھی نقطہ  تک آگے چلائی جاسکتی ہیں۔

********

( ش ح ۔  ح ا ۔ ع ا )

U. No.8965


(Release ID: 1953303) Visitor Counter : 135