وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور دفاع کے لیے کینیا کے کابینہ سکریٹری نے نئی دلّی میں بات چیت کے دوران صلاحیت سازی اور دفاعی صنعت میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا


گوا شپ یارڈ لمیٹڈ اور کینیا شپ یارڈ لمیٹڈ نے ، جہاز کی ڈیزائننگ اور تعمیر میں اشتراک کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کینیا کو پندرہ پیراشوٹ پیش کئے ، جنہیں گلائیڈرز انڈیا لمیٹیڈ کے ذریعے تیار کیا گیا ہے

افریقی ملک میں ایک جدید سی ٹی اسکین سہولت کے قیام کے لیے تعاون میں اضافہ

Posted On: 29 AUG 2023 4:53PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 29 اگست  ، 2023 ء کو نئی دلّی میں  دفاع کے لیے کینیا کے  کابینہ سکریٹری  جناب ایڈن بیئر  ڈوئل کے ساتھ بات چیت کی۔  یہ  بات چیت بھارت اور کینیا  کے درمیان دفاعی شراکت  داری میں بڑھتی ہوئی  وسعت کا ایک ثبوت ہے ۔ دونوں وزراء نے  ، اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات  نے تربیت پر توجہ مرکوز  کی ہے تاکہ  بھارت ، بحرِ ہند خطے میں مزید کلیدی پہلوؤں کو شامل کیا جاسکے۔

وزیر دفاع نے افریقی ممالک کے ساتھ بھارت کے تعلقات پر اہمیت دی  ،  جس سے خاص طور پر  بھارت اور کینیا کے درمیان تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جارہے ہیں۔ دونوں وزراء نے بحر ہند کے علاقے کی میری ٹائم سیکورٹی میں گہرے تعاون کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔

دونوں فریقوں کی جانب سے دفاعی صنعت اور آلات میں استعداد کار بڑھانے اور تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔ گوا شپ یارڈ لمیٹیڈ اور کینیا شپ یارڈ لمیٹیڈ کے درمیان صلاحیت سازی کے شعبے میں اور جہاز کے ڈیزائن اور تعمیر میں تعاون کے لیے ایک مفاہمت  نامے پر دستخط کیے گئے۔

دوستی کی علامت کے طور پر، جناب راج ناتھ سنگھ نے گلائیڈرز انڈیا لمیٹڈ کے تیار کردہ  15 پیراشوٹ (مین اور ریزرو) کینیا کی فوج کے استعمال کے لیے کینیا  کے دفاع کے کابینہ سیکریٹری کو پیش کیے ۔  بھارت نے کینیا میں ایک اعلی درجے کی سی ٹی اسکین سہولت کے  قیام کے لیے تعاون میں بھی اضافہ کیا ہے ۔

جناب ایڈن بار ڈوئل نے نجی شعبے سمیت  بھارتی دفاعی صنعت کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کی  ستائش کی اور ان شعبوں  کو اجاگر کیا ، جن میں بھارتی صنعت  ، کینیا کی افواج کی ضروریات کو پورا کرسکتی ہے۔ انہوں نے تسلسل کو برقرار رکھنے اور اس طرح کے پروگراموں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لئے  بھارتی مسلح افواج کے انسٹرکٹرز کے ذریعہ کینیا کی افواج کے ٹرینرز کی تربیت کا بھی مشورہ دیا۔

دونوں فریقوں نے شورش پسندی  کے خلاف اقدامات کرنے  اور اقوام متحدہ کے امن مشن کے شعبوں میں مشترکہ تربیت پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر علاقائی سلامتی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان اور دفاعی سکریٹری جناب گریدھر ارامانے نے بھی وزارت دفاع، وزارت خارجہ اور دفاعی پی ایس یوز کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کی۔

دفاع کے کینیا کی کابینہ کے سکریٹری بھارت کے 3 روزہ دورے پر ہیں۔ وہ اپنے قیام کے دوران گوا اور بنگلورو میں  بھارتی شپ یارڈز اور دفاعی صنعتوں کا دورہ  بھی کریں گے۔

 

********

( ش ح ۔  ح ا ۔ ع ا )

U. No.8956


(Release ID: 1953245) Visitor Counter : 110


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil