ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

مرکز نے تکنیکی ٹیکسٹائل  کے لئے مخصوص اسٹارٹ اپ رہنما خطوط کومنظوری دی


ٹیکسٹائل کی وزارت نے  قومی تکنیکی ٹیکسٹائل مشن کے تحت تکنیکی ٹیکسٹائل کو متعارف کرانے کے لئے 26  انجینئرنگ اداروں کو منظوری دی

اکتیس جیو ٹیکسٹائل اور  پروٹیکٹو ٹیکسٹائل میں کیو سی اوز  7  اکتوبر  2023  سے نافذ ہوں گے

Posted On: 29 AUG 2023 2:06PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل کے جوائنٹ سکریٹری جناب راجیو  سکسینہ  نے آج یہاں منعقد  ایک پریس کانفرنس میں   قومی تکنیکی ٹیکسٹائل مشن (این ٹی ٹی ایم) میں  اہم پیش رفت کے بارے میں  بتایا کہ  ٹیکسٹائل کی وزارت نے  تکنیکی ٹیکسٹائل کے لئے اسٹارٹ اپ  رہنما خطوط کو منظوری دی ہے تاکہ  تکنیکی ٹیکسٹائل میں  خواہش مند اختراع کاروں کے لئے تحقیق اور صنعت کاری کی خاطر گرانٹ (جی آر  ای اے ٹی)  کے طور پر  18  ماہ تک کی مدت کے لئے  50  لاکھ روپے  تک کی  امداد فراہم کی جاسکے۔

تکنیکی  ٹیکسٹائل میں  اسٹارٹ اپ  کے ماحولیاتی نظام کو  فروغ دینے پر  زور دینے کے ساتھ  رہنما خطوط  افراد اور کمپنیوں  کو  ٹیکنالوجی  اور مصنوعات  کو جدید بنانے کے ساتھ ساتھ  ان کی تجارت  میں مدد کرنے پر  توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ جی آر ای اے ٹی  رہنما خطوط  ایگرو ٹیکسٹائل ، بلڈنگ  ٹیکسٹائل، جیو ٹیکسٹائل ، ہوم ٹیکسٹائل ، میڈیکل  ٹیکسٹائل ، موبائل ٹیکسٹائل ، پیکجنگ  ٹیکسٹائل، پروٹیکٹو  ٹیکسٹائل،  اسپورٹس ٹیکسٹائل پر زور دینے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ کارکردگی  والے فائبر  اور  مصنوعات کے فروغ ، ٹیکسٹائل کا پائیدار  اور  دوبارہ قابل استعمال سازو سامان،  مصنوعی ذہانت  کرتے ہوئے اسمارٹ ٹیکسٹائل،  انٹرنیٹ آف تھنگس ، 3 ڈی / 4   ڈی  پرٹنگ اور  ملک میں ہی  مشینری  / سازو سامان  / آلات تیار کرنے  پر  زور دیتے ہیں۔

پرورش فراہم کرنے والوں کو  راغب کرنے کی خاطر وزارت  پرورش کرنے والوں کو  کُل 10  فیصد کی اضافی امداد  فراہم کرتی ہے۔ پروجیکٹ کے تئیں  تصدیق اور  عزم کو پختہ کرنے کی خاطر  پرورش کرنے والے کی جانب سے  دو برابر کی  قسطوں میں  کم از کم  10  فیصد  کی سرمایہ کاری  لازمی ہے۔ اسٹارٹ اپ رہنما خطوط (گریٹ) بھارت میں  تکنیکی ٹیکسٹائل کے اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام ، خاص طور پر   بائیو  - بی گریڈیول اور پائیدار ٹیکسٹائل،  اعلی کارکردگی  اور   اہم خصوصیت  والے  فائبر ، اسمارٹ ٹیکسٹائل وغیرہ  جیسے  اہم  زمروں میں  ماحولیاتی نظام کو  فروغ دینے  کے لئے ضروری  امداد  فراہم  کریں گے۔

 وزارت نے  تکنیکی ٹیکسٹائل کے استعمال والے شعبوں میں تربیت کاروں کی تربیت  کے لئے لیباریٹری  کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے کی خاطر 26  اداروں کو  بھی منظوری دی ہے۔ وزارت  نے  تکنیکی ٹیکسٹائل  میں نئے ڈگری پروگرام  متعارف کرائے جانے کے ساتھ ساتھ  کلیدی محکموں  / خصوصی شعبوں میں  تکنیکی ٹیکسٹائل  کے کورس  تیار کرنے اور متعارف کرانے کے لئے  26  اداروں کی  درخواستوں کو منظوری دے دی ہے۔

کُل 151.02 کروڑ روپے  کی قدر  کے لئے منظوری دی گئی ہے، جس میں 105.55  کروڑ روپے کی قدر والی  15  درخواستیں  سرکاری اداروں  کی طرف سے  دی گئی ہیں، جب کہ  45.47  کروڑ  روپے کی قدر و الی 11  درخواستیں  پرائیویٹ اداروں سے  حاصل ہوئی ہیں۔

اسکیم کے تحت  جن اہم اداروں کو  فنڈ فراہم کئے جائیں گے، ان میں آئی آئی ٹی دہلی، این آئی ٹی جالندھر، این آئی ٹی درگا پور، این آئی ٹی کرناٹک، این آئی ایف ٹی ممبئی، آئی سی ٹی  ممبئی، انّا  یونیورسٹی، پی ایس جی  کالج آف ٹیکنالوجی، امیٹی یونیورسٹی وغیرہ شامل ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ  زیادہ تر یہ فنڈنگ  خصوصی فائبر ، ڈیزائن / سول انجینئرنگ سے متعلق  شعبے میں  جیو ٹیکسٹائل اور بلڈنگ ٹیکسٹائل کے کورسز  کو  جدید  بنانے، فیشن ٹیکسٹائل / ڈیزائن سے متعلق شعبوں میں اسمارٹ ٹیکسٹائل،  پروٹیکٹو ٹیکسٹائل، اسپورٹس ٹیکسٹائل، ہوم ٹیکسٹائل، پلاٹ ٹیکسٹائل، کے کورس  کو جدید بنانے ، موبائل ٹیکسٹائل،  انڈسٹریل ٹیکسٹائل کے کورس  کو جدید بنانے کے میکنیکل انجینئرنگ کے شعبوں اور  ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کے استعمال والے تمام شعبوں میں  ٹیکنیکل ٹیکسٹائل میں نیا ڈگری پروگرام شروع کرنے  وغیرہ کے لئے فراہم  کی جائے گی۔

اس کے علاوہ، وزارت این ٹی ٹی ایم کے تحت ہندوستان میں تکنیکی ٹیکسٹائل کی تعلیم میں تعلیمی اداروں کو فعال کرنے کے لیے رہنما خطوط کو دوبارہ کھولے گی (راؤنڈ II) نسبتاً آسان پیرامیٹرز اور وسیع تر کوریج کے ساتھ جس میں این بی اے  اسکور 750 اور اس سے اوپر، این اے اے سی کی درجہ بندی A+/3.26 یا تعلیمی رہنما خطوط 2.0 کے تحت این آئی آر ایف سے اوپر یا سرفہرست 200 اداروں کو اہل نجی اداروں کے طور پر درجہ دیا گیا ہے۔ رہنما خطوط کو اصولی طور پر منظور کیا گیا ہے اور تعلیمی سال  26-2025  کے نصاب میں نئے کورسز/ پیپرز کی شمولیت کو ہدف بنایا گیا ہے۔

تکنیکی ٹیکسٹائل کے معیار اور ضابطے کے پہلو پر، وزارت نے پہلے ہی 31 تکنیکی ٹیکسٹائل مصنوعات کے لیے 02 کیو سی اوز کو مطلع کیا ہے جس میں 19 جیو ٹیکسٹائل اور 12 حفاظتی ٹیکسٹائل شامل ہیں، جو 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے علاوہ، 28 مصنوعات کے کیو سی اوز بشمول 22 ایگرو ٹیکسٹائل اور 06 میڈیکل ٹیکسٹائل بھی اجراء کے آخری مراحل میں ہیں اور ستمبر 2023 میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید برآں، کیو سی اوز کے لیے اضافی 28 آئٹمز پر بھی غور کیا گیا ہے جن میں بلڈنگ ٹیکسٹائل، انڈسٹریل ٹیکسٹائل، رسیاں اور کورڈیجز شامل ہیں۔ بڑے پیمانے پر معیشت، صنعت اور معاشرے پر کیو سی اوز کے جامع اثرات کا احاطہ کرنے کے لیے، وزارت صنعتوں کے ساتھ متعدد اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- وا - ق ر)

U-8953



(Release ID: 1953192) Visitor Counter : 157