وزارت دفاع
بھارتی فوج کا دستہ مصر میں برائٹ اسٹار 23 کی مشق کے لیے روانہ ہو ا
Posted On:
29 AUG 2023 12:29PM by PIB Delhi
فوج کے 137 اہلکاروں پر مشتمل بھارتی فوج کا دستہ مصر میں محمد نجیب ملٹری بیس پر 31 اگست سے 14 ستمبر 2023 تک ہونے والی ‘‘برائٹ اسٹار 23’’ مشق کے لیے روانہ ہوا۔ یہ ایک کثیرملکی سہ فریقی مشترکہ فوجی مشق ہے جس کی قیادت امریکی سینٹ کام اور مصرکی فوج کریں گی۔ ابتدائی طور پر1977 کے کیمپ ڈیوڈ معاہدے کے دوران امریکہ اور مصر کے درمیان دو طرفہ دو سالہ تربیتی مشق کے طور پر اس کا تصور کیا گیا تھا۔ مشق کا پہلا ایڈیشن 1980 میں مصر میں منعقد کیا گیا تھا۔ اس مشق کو 1995 کے بعد سے دیگر ممالک کی شرکت کے لیے وسعت دی گئی۔ پچھلی مشق برائٹ اسٹار 2021 میں کی گئی تھی ،جس میں 21 ممالک کی افواج نے حصہ لیا تھا۔
اس سال 34 ممالک برائٹ اسٹار 23 مشق میں حصہ لیں گے۔ یہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے خطے میں اب تک کی سب سے بڑی مشترکہ فوجی مشق ہوگی۔ ایسا پہلی مرتبہ ہے کہ بھارتی مسلح افواج 549 اہلکاروں کی مجموعی تعداد کے ساتھ اس برائٹ اسٹار مشق میں حصہ لے رہی ہیں۔ بھارتی فوج کی نمائندگی 23 جے اے ٹی بٹالین کا دستہ کر رہا ہے۔
مذکورہ مشق بڑی تعداد میں تربیتی سرگرمیوں پر مشتمل ہوگی جو ابھرتے ہوئے غیر روایتی خطرات سے نمٹنے اور عالمی امن کو برقرار رکھنے کے مقصد سے شریک ممالک کے درمیان علاقائی شراکت داری کو بڑھانے پر مرکوز ہوگی۔ مختلف فیلڈ اور حالات کی تربیتی مشقوں کے علاوہ، برائٹ اسٹار-23 کی مشق میں حکمت عملی کی ترتیب پر مبنی مشترکہ ہتھیاروں کی براہ راست فائرنگ کی مشق بھی شامل ہوگی۔ سائبر سیکورٹی پر عصری موضوعات پر ایک پینل مباحثہ بھی منعقد کرنے کا منصوبہ ہے جس کے لیےبھارتی مسلح افواج قیادت کرنے والی فورس ہیں۔
برائٹ اسٹار-23 مشق بھارتی ا فواج کے دفاعی تعاون کو بڑھانے کے علاوہ دیگر فوجوں کے ساتھ بہترین طریقوں اور تجربات کومشترک کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرے گی۔ بھارتی فوج اس مشق سے بھرپور پیشہ ورانہ تجربے کی منتظر ہے۔
************
(ش ح ۔ ش م ۔ ع ا )
U.No. 8948a
(Release ID: 1953168)
Visitor Counter : 185