نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
نوجوانوں کے اموراورکھیلوں کے مرکزی وزیرانوراگ سنگھ ٹھاکرنے این ایس این آئی ایس پٹیالہ 13کروڑروپے مالیت کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کی نقاب کشائی کی
مرکزی وزیرنے ایشیائی کھیلوں سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹس سے بھی بات چیت کی
Posted On:
28 AUG 2023 8:32PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج پٹیالہ میں نیتا جی سبھاس نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسپورٹس میں شرکت کی۔ این آئی ایس کے سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرنل راج سنگھ بشنوئی اور دیگر معززشخصیات نے ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے ایشین گیمز میں باکسنگ، ایتھلیٹکس اور کبڈی سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹس سے بات چیت کی، اس کے علاوہ کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے تزئین کاری کے متعدد منصوبوں کا افتتاح کیا۔
‘‘وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے دو رحکومت میں، این ایس این آئی ایس پٹیالہ کو گزشتہ 1 سال میں کھیلوں کے فروغ دینے کے لیے کروڑوں روپے حاصل ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ آج 13 کروڑروپے مالیت کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا ہے۔’’
مرکزی وزیر نے 13کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، ان پروجیکٹوں جدید ترین ویٹ لفٹنگ ہال، فٹنس سنٹر، جدید ہاسٹلز اور گیسٹ ہاؤس شامل ہیں۔ افتتاح کے موقع پر انڈین ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے صدر جناب سہدیو یادو بھی موجود تھے۔
نئے تجدید شدہ ویٹ لفٹنگ ہال میں عالمی معیار کے تربیتی مرکز کے لیے 26 تربیتی مراکز، جدید آلات اور دیگر تمام ذیلی سہولیات موجود ہیں۔ فٹنس سنٹر عالمی معیار کی طاقت اور کنڈیشننگ اور فزیو تھراپی کے آلات کے ساتھ بھاپ لینے کی سہولت، سونا غسل، ہائیڈرو پول اور مساج تھراپی کی سہولیات سے لیس ہے۔ سلور جوبلی ہاسٹل کا مقصد ہمارے ایلیٹ ایتھلیٹس یعنی اعلیٰ معیاراور ملٹی نیشنل کیمپوں کے شرکاء کو بہترین رہائشی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ گولڈن جوبلی فلیٹس یا غیر ملکی کوچز ہاسٹل کی تزئین کاری کی گئی ہے اور اعلیٰ معیارکے کوچز کے لئے اسے آراستہ کیاگیاہے اوریہ کہ اس این آئی ایس گیسٹ ہاؤس کو جدید سہولیات سے بھی آراستہ کیاگیاہے۔
ایک غیر رسمی بات چیت کے دوران ، وزیرموصوف نے ایتھلیٹس کے ساتھ ان کی ایشین گیمز کی تیاریوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور آئندہ ایشین گیمز کے لیے ان کے ہنراور ذہنی لچک کو بہتر بنانے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے تیاریوں کے دوران کھلاڑیوں کو سازوسامان سے متعلق کسی بھی مسائل کے بارے میں بات کی۔ کھلاڑیوں نے اپ گریڈ شدہ سہولیات اور بنیادی ڈھانچے پر نہایت اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر موصوف نے اس سال ایشیائی کھیلوں کے تمغوں کی فہرست میں نئی بلندیوں کو حاصل کرنے کی بھارت کی صلاحیت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
جناب ٹھاکر نے کہا،‘‘گذشتہ کچھ برسوں سے، بھارت نےسبھی کھیلوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ آج ہمارے کھلاڑی عالمی سطح پر بھارت کا نام روشن کر رہے ہیں۔ مجھے پورا یقین ہے کہ بھارت آئندہ ایشین گیمز میں بھی تمغوں کی تعداد میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔ ’’
وزیرموصوف کی کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت نے ان کی تیاریوں میں نئی توانائی اور عزم پیدا کیا، کیونکہ یہ کھلاڑی ملک کا سر فخر سے بلند کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
آج دن میں مرکزی وزیرنے آئی آئی ایس ای آر موہالی میں منعقد روزگار میلہ میں تقررنامے سونپے ۔
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر کا نیتا جی سبھاس نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسپورٹس کا دورہ بین الاقوامی سطح پربھارت کی کھیلوں کی صلاحیت کو آگے لے جانے کے سفر میں ایک اہم لمحہ رہا ہے۔
************
(ش ح ۔ ش م ۔ ع ا )
U.No. 8933
(Release ID: 1953123)
Visitor Counter : 118