وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارت اور بنگلہ دیش نے،  پانچویں سالانہ دفاعی مذاکرات ڈھاکہ میں منعقد کئے

Posted On: 28 AUG 2023 4:49PM by PIB Delhi

بھارت اور بنگلہ دیش  نے پانچویں سالانہ دفاعی مذاکرات 28  اگست 2023  کو  ڈھاکہ میں منعقد کئے۔ دفاع کے سکریٹری جناب  گری دھر ارامانے نے ، جو  27- 28  اگست  2023  کو  بنگلہ دیش  کے دو روزہ دورے پر ہیں، اپنے بنگلہ دیشی  ہم منصب ،  مسلح افواج کے ڈویژن کے  پرنسپل اسٹاف آفیسر ،  لیفٹیننٹ جنرل  وقار الزماں کے ساتھ میٹنگ کی مشترکہ صدارت کی۔

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان  سالانہ دفاعی مذاکرات  دونوں ملکوں کے درمیان  بات چیت کا  اعلیٰ ترین ادارہ جاتی  نظام ہے۔ مذاکرات  میں  دونوں ممالک نے  دونوں مسلح افواج کے درمیان  تعلقات  کے مستقبل کے لائحہ عمل کو مرتب کرنے  کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

میٹنگ کے دوران  دونوں ملکوں کے درمیان جاری  دفاعی تعاون  کی سرگرمیوں  کا جائزہ لیا گیا اور  دونوں فریقوں  نے  بڑھتے ہوئے دفاعی تعاون کے تعلقات پر  اطمینان کا اظہار کیا۔ بات چیت میں  موجودہ باہمی  مشقوں  کا احاطہ کیا گیا اور  دونوں فریقوں نے  ان مشقوں  کو زیادہ سخت بنانے   سے اتفاق کیا ۔

جناب گری دھر ارامانے اور  لیفٹیننٹ جنرل وقار الزماں نے  مذاکرات کے مفید ہونے  کو تسلیم کیا اور اس بات پر زور دیا کہ  دونوں ملکوں کو  پانچویں  سالانہ دفاعی مذاکرات  میں  ہوئی  مشترکہ مفاہمت  کی بنیاد پر  تعلقات  کو آگے  بڑھایا جائے۔

 دونوں ملکوں کی مسلح افواج  متعدد شعبوں میں  باہمی تعاون  کو جاری رکھیں گے اور  اضافی  تعلقات، دونوں ملکوں کے  درمیان تعلقات کے مستقبل کے لئے  ایک مثبت علامت ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic1(3)YHPL.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- وا - ق ر)

U-9821


(Release ID: 1952960) Visitor Counter : 130