امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج نئی دلّی میں دو روزہ قومی سلامتی حکمت عملی کانفرنس 2023 کے اختتامی اجلاس سے خطاب کیا

Posted On: 25 AUG 2023 10:00PM by PIB Delhi

کانفرنس 2023 ء کے اختتامی اجلاس سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں وزیر داخلہ نے شہریوں کو بروقت انصاف فراہم کرنے اور ایسے نظام کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا  ، جو ان کے آئینی حقوق کی ضمانت دے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CE0Z.jpg

جناب امت شاہ نے اعلیٰ پولیس قیادت پر زور دیا کہ وہ ملک کے داخلی سلامتی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے اپنے نقطہ نظر کو تبدیل کریں۔ انہوں نے پولیس  نظام میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا ۔ انہوں نے پولس قیادت سے لے کر کانسٹیبل  کے نچلے عہدے تک  ٹیکنالوجی کے استعمال کو نافذ کرنے کی درخواست کی ۔

پارلیمنٹ میں نئے قوانین کے حالیہ تعارف کا حوالہ دیتے ہوئے، مرکزی وزیر داخلہ نے پورے فوجداری انصاف کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ایک ویژن پیش کیا۔ انہوں نے پولیس افسران پر زور دیا کہ پارلیمنٹ سے نئے قوانین منظور ہونے کے بعد  ، فوجداری انصاف کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے  ، انہیں زمینی سطح پر نافذ کرنے کے لیے تیار رہنا چاہئیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002M848.png

مرکزی وزیر داخلہ نے تفتیش اور استغاثہ کے پورے عمل میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے جدید ترین فوجداری انصاف کے نظام کے مستقبل کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کی زیر قیادت پولیس نظام کے لیے نئے اقدامات کی وکالت کی۔ وزیر داخلہ نے مصنوعی ذہانت میں تکنیکی ترقی کے ظہور کی نشاندہی کی اور اسے ایک موقع کے طور پر ایک خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے پولیس پر زور دیا کہ وہ اس کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے تیاری کرتے ہوئے  اے آئی  کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرنا سیکھیں ۔

وزیر داخلہ نے شرکاء سے 2047 ء تک بھارت کو ایک سرکردہ ملک بنانے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کو حاصل کرنے کے لئے اگلے 25 سالوں میں سخت محنت کرنے کی تلقین کی تاکہ  اگلے 25 سالوں میں ایک مثال قائم ہو سکے اور دوسرے ممالک کے لوگ  بھارت سے سبق لے سکیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔   ش ت ۔ ع ا

U.No. 8917



(Release ID: 1952945) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Hindi , Manipuri