صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر  جمہوریہ ہند  نے آنجہانی جناب  این ٹی راما راؤ پر یادگاری سکہ جاری کیا

Posted On: 28 AUG 2023 12:32PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو نے آج (28 اگست، 2023) راشٹرپتی بھون کلچرل سینٹر میں آنجہانی جناب این ٹی راما راؤ کے سوویں یوم پیدائش  پر یادگاری سکہ جاری کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ آنجہانی جناب  این ٹی راما راؤ نے تیلگو فلموں کے ذریعہ ہندوستانی سنیما اور ثقافت کو مالا مال کیا ہے۔ انہوں نے اپنی اداکاری سے رامائن اور مہابھارت کے ممتاز کرداروں میں جان ڈالی۔  ان کے ذریعہ نبھائے گئے بھگوان رام اور بھگوان کرشن کے کردار اتنے جاندار ہوگئے کہ لوگ این ٹی آر کی پوجا کرنے لگے۔ انہوں نے کہا کہ این ٹی آر نے اپنی اداکاری کے ذریعے عام لوگوں کے درد  وغم کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے سماجی انصاف اور مساوات کا پیغام اپنی ایک فلم ’مانوشولانتا اوکاٹے‘یعنی تمام انسان برابر ہیں، کے ذریعے پھیلایا۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ این ٹی آر کی مقبولیت ایک پبلک سروینٹ اور لیڈر کی حیثیت سے یکساں طور پر وسیع تھی۔ انہوں نے اپنی غیر معمولی شخصیت اور محنت سے ہندوستانی سیاست میں ایک منفرد باب رقم کیا۔ انہوں نے بہت سے عوامی فلاحی پروگرام شروع کیے، جنہیں آج تک یاد رکھا جاتا ہے۔

صدر جمہوریہ نے این ٹی آر پر یادگاری سکہ جاری کرنے کے لیے حکومت ہند کی وزارت خزانہ کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی منفرد شخصیت ہمیشہ لوگوں بالخصوص تیلگو بولنے والوں کے دلوں پر  نقش رہے گی۔

صدر جمہوریہ  کی تقریر دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ف ا ۔ ن ا۔

U- 8909



(Release ID: 1952863) Visitor Counter : 114