وزارت خزانہ

سی بی ڈی ٹی نے محکمہ انکم ٹیکس کی نئی ویب سائٹ www.incometaxindia.gov.in کا آغاز کیا


نئی ویب سائٹ کو جمالیاتی طور پر موبائل موافق لے آؤٹ کے لیے دوبارہ ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس میں نئی خصوصیات اور فعالیت کے ساتھ مواد کے لیے ’میگا مینو‘ موجود ہے

تمام نئے اضافے اور بٹن کے نئے اشاروں کے لیے منضبط ورچوئل ٹور

تجدید شدہ سائٹ پر نئی خصوصیات صارفین کو مختلف ایکٹ، سیکشن، قوانین، اور ٹیکس معاہدوں کا موازنہ کرنے کی اجازت دیتی ہیں

Posted On: 26 AUG 2023 11:38AM by PIB Delhi

ٹیکس دہندگان کے تجربے کو بڑھانے اور نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ رفتار برقرار رکھنے کے لیے، محکمہ انکم ٹیکس نے اپنی قومی ویب سائٹ www.incometaxindia.gov.in کو صارف دوست انٹرفیس، قدر افزا خصوصیات اور نئے ماڈیول کے ساتھ نئے سرے سے تیار کیا ہے۔ نئی تجدید شدہ ویب سائٹ کو جناب نتن گپتا، چیئرمین، سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس (سی بی ڈی ٹی) نے ادے پور میں ڈائریکٹوریٹ آف انکم ٹیکس (سسٹمز) کے زیر اہتمام ”چنتن شیور“ میں لانچ کیا۔

یہ ویب سائٹ ٹیکس اور دیگر متعلقہ معلومات کے ایک جامع ذخیرہ کے طور پر کام کرتی ہے۔ یہ ڈائریکٹ ٹیکس کے قوانین، کئی دیگر متعلقہ ایکٹ، قوانین، انکم ٹیکس سرکلر اور اطلاعات تک رسائی فراہم کرتی ہے۔ یہ سائٹ ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے میں مدد کرنے کے لیے مختلف ٹیکس ٹول پر مشتمل ایک ’ٹیکس دہندہ سروسز ماڈیول‘ بھی پیش کرتی ہے۔

تجدید شدہ ویب سائٹ کو جمالیاتی طور پر موبائل موافق لے آؤٹ کے ساتھ دوبارہ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ویب سائٹ میں نئی خصوصیات اور فعالیت کے ساتھ ،مواد کے لیے ایک ’میگا مینو‘ بھی موجود ہے۔ ویب سائٹ پر آنے والوں کی سہولت کے لیے، ان تمام نئے اضافے کی وضاحت ایک منضبط ورچوئل ٹور اور نئے بٹن اشاروں کے ذریعے کی گئی ہے۔

نئی خصوصیات، صارفین کو مختلف ایکٹ، سیکشن، قوانین اور ٹیکس معاہدوں کا موازنہ کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔ سائٹ پر موجود تمام متعلقہ مواد کو اب آسانی سے نیویگیشن کے لیے انکم ٹیکس سیکشن کے ساتھ ٹیگ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ متحرک مقررہ تاریخ کی یاددہانیوں کی فعالیت ریورس کاؤنٹ ڈاؤن، ٹول ٹپس، اور متعلقہ پورٹل کے لنکس فراہم کرتی ہے تاکہ ٹیکس دہندگان کو آسانی سے تعمیل کرنے میں مدد مل سکے۔

تجدید شدہ ویب سائٹ ٹیکس دہندگان کی بہتر خدمات فراہم کرنے کا ایک اور اقدام ہے اور یہ ٹیکس دہندگان کو تعلیم دینا اور ٹیکس کی تعمیل میں سہولت فراہم کرنا جاری رکھے گی۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 8867



(Release ID: 1952426) Visitor Counter : 101