سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ون ویک ۔ ون لیب مہم کے تحت سی ایس آئی آر ۔ سنٹرل گلاس اینڈ سیرمک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی جی سی آر آئی) کا اسٹوڈنٹ سائنسٹسٹ کنکٹ پروگرام

Posted On: 26 AUG 2023 10:35AM by PIB Delhi

ون ویک ون لیب مہم کے تحت سی ایس آئی آر سنٹرل گلاس اینڈ سیرمک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی جی سی آر آئی) کولکتہ نے 25 اگست 2023 کو اسکول کنکٹ پروگرام کا اہتمام کیا۔ اس کا مقصد اسکولی بچوں میں سائنسی مزاج کی نمو کرنا اور مختلف سائنسی موضوعات میں تحقیق کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ڈاکٹر ایس کے مشرا ، ڈائرکٹر سی ایس آئی آر۔ سی جی سی آر آئی نے شرکا کا خیر مقدم  کیا۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر کے جے سری رام ، ڈائرکٹر سی ایس آئی آر۔ سنٹرل لیدر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے قوم کی تعمیر کی سرگرمیوں میں سی ایس آئی آر کے رول پر روشنی ڈالی اور مہمان اعزازی ڈاکٹر ارون بندوپادھیا کے ڈائرکٹر سی ایس آئی آر۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کیمکل بایو لوجی نے طلبا کو قوم کے بہترین مفاد میں سائنس پڑھنے کی تلقین کی۔ اس پروگرام میں سات اسکولوں سے تقریبا 295 طلبا اور 28 اساتذہ شامل تھے۔ شریک اسکولوں میں کیندریہ ودھیالیہ، دم دم، سینٹ زیورس انسٹی ٹیوشن، لکشمی پت سنگھا نیا اسکول، سلور پوائنٹ اسکول، مکل بوس میموریل اسکول ، جادوپورہائی اسکول اور سمٹ اسکول شامل ہیں۔ اسکولی شرکا نے اس پروگرام میں مختلف سائنسی سرگرمیوں کا لطف لیا۔

(بائیں سے) شمع روشن کی گئی، اکابرین ڈائس پر، پوپلر لیکچر پیش میں حاضرین ،معزیز مہمانوں اور ٹیم کا گروپ

*******

U.No:8864

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1952408) Visitor Counter : 118