وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وشاکھاپٹنم میں میزائل ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کے موضوع  پر سمپوزیم کا انعقاد

Posted On: 26 AUG 2023 11:31AM by PIB Delhi

آئی این ایس کلنگا کے ذریعہ 23 اگست کو وشاکھاپٹنم  کے نیول بیس کے سمندریکا آڈیٹوریم میں ' میزائل کی مرمت اور انڈیجنائزیشن ٹیکنالوجی امرت – 2023 ' کے موضوع پر میزائل ٹکنالوجی کنکلیو-کم-سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔ اس کنکلیو کا افتتاح  اے وی ایس ایم، این ایم، چیف آف اسٹاف، ایسٹرن نیول کمانڈ وائس ایڈمیرل سمیر سکسینہ نے کیا۔ ڈاکٹر وائی سرینواس راؤ، ڈی ایس، ڈی جی این ایس اینڈ ایم اور  ڈی آر ڈی ایل کے ڈائریکٹر جناب جی  سرینواس مورتی، ڈی ایس، نے افتتاحی سیشن کے دوران خصوصی خطاب کیا۔ مختلف تنظیموں کے اہلکاروں کے ذریعہ مقالے پیش کیے گئے اور تکنیکی بات چیت کی گئی جس کے نتیجے میں خیالات کا مؤثر تبادلہ ہوا۔ ملٹری انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی، پونے اور نیشنل ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این آر ڈی سی)کے اکیڈمی شراکت داروں نے بھی اپنے کام کے لیے اہم معلومات حاصل کرتے ہوئے بحث و مباحثے میں سرگرمی سے حصہ لیا۔

           سمپوزیم کو ڈی پی ایس یو، پی ایس یو، ڈی آر ڈی یو ، ہندوستانی نجی دفاعی صنعتوں، ایم ایس ایم ای/اسٹارٹ اپس  ریاستی حکومت اور سوسائٹی آف انڈین ڈیفنس مینوفیکچرر (ایس آئی ڈی ایم) کے نمائندوں کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی۔  اس تقریب کے دوران نمائشی اسٹال بھی لگائے گئے تھے، جس میں ڈی آر ڈی او لیب ، ڈی پی ایس یو اور نجی دفاعی کمپنیوں نے میزائل کی مرمت اور انڈیجنائزیشن میں اپنی مہارت اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

           سیمینار نے تمام اسٹیک ہولڈر کے لیے ایک علامتی ماحول فراہم کیا اور اسے فروغ دیا۔ ہندوستان کی سرکاری و نجی صنعتوں ، ڈی آر ڈی او لیب، اکیڈمیا اور ہندوستانی بحریہ حکومت ہند کی  پہل –  'خود انحصار ہندوستان' مشن کے مطابق آگے بڑھتے ہوئے یہ تصور کیا گیا ہے کہ ہندوستانی بحریہ کو خاص طور پر اور مسلح افواج کو عمومی طور پر فائدہ پہنچے تاکہ غیر ملکی او ای ایم پر انحصار کم سے کم ہو اور ہماری دفاعی صنعت کی بنیادی صلاحیتوں کو بھی تقویت ملے اور بالآخرملک کو خود انحصار ہندوستان کی جانب لے جایا جائے۔

 مہمان خصوصی نے تمام حصہ لینے والی ایجنسیوں کو مبارکباد پیش کی کہ وہ 'خود انحصار ہندوستان ' کی جانب گامزن سفر میں اور امرت-2023 کو ایک شاندار کامیابی دلانے میں  شراکت دار ہیں آئی این ایس کلنگا کے کمانڈنگ آفیسر سی ایم ڈی ای سی ایس نیئر نے اظہار تشکر کیا۔ بحریہ کے اہلکاروں، موضوع کے ماہرین، مقامی کمپنیوں ، تکنیکی اداروں اور انجینئرنگ کالجوں نے بھی نمائشی اسٹال کا دورہ کیا۔

***

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

8865


(Release ID: 1952404) Visitor Counter : 160