وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

چوتھی  جی ٹوئنٹی  کلچر ورکنگ گروپ میٹنگ آج وارانسی میں اختتام پزیر ہوئی


وزرا ئے  ثقافت کی میٹنگ کل ہوگی

دوہزار چوبیس کے بعد سے چار سو سے زیادہ نوادرات کی بازیافت کرکے انھیں ہندوستان واپس لایا گیا ہے: جناب جی کے ریڈی

کلچر ورکنگ گروپ کی میٹنگ سے یہ موقع حاصل ہوا ہے کہ ثقافتی شعبے سے متعلق کثیر جہتی عالمی تعلقات پر بات چیت ہو

کلچرل ورکنگ گروپ کے تبادلہ خیال سے ثقافتی ڈپلومیسی میں اضافے کی راہ ہموار ہوئی ہے: محترمہ میناکشی لیکھی

سروسودھا بین الاقوامی ممتاز فنکاروں پر مشتمل جی ٹوئنٹ آرکسٹراوسودھیو کٹم بکم کے موضوع پر پرفارم کرے گا

Posted On: 25 AUG 2023 7:40PM by PIB Delhi

ہندوستان کی سربراہی میں چوتھی جی ٹوئنٹی  کلچرل ورکنگ گروپ کی میٹنگ میں اعلانئے کے مسودے پر تبادلہ خیال، جس میں جی ٹوئنٹی  ممالک سے مندوبین شامل ہوئے اور بین الاقوامی تنظیموں نے شرکت کی، آج وارانسی میں اختتام پزیر ہوا۔

ہندوستان کی سربراہی میں سی ڈبلوسی نے اپنے نتائج کے دستاوزیر اور صدر نشیں کے خلاصے کے ذریعہ ثقافت کو عالمی پالیسی سازی کی مرکزی حیثیت دینے پر زور دیا۔

وزرائے  ثقافت کی میٹنگ کل وارانسی میں ہوگی۔ اس سے قبل دن  میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب جی کے ریڈی نے کہا کہ وارانسی کلچر میٹنگوں سے ایسا موقع حاصل ہوا ہے کہ ثقافت کے شعبے سے متعلق کثیر جہتی عالمی ثقافت پر بات چیت کی جاسکے۔

جی ٹوئنٹی  کے تحت منعقد ہونے والی کلچر ورکنگ گروپ میٹنگوں کا خلاصہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پہلی کلچرل گروپ میٹنگ کھجوراہو میں منعقد ہوئی تھی، تیسری بھبنیشور میں، تیسری میٹنگ یامی کرناٹک میں اور چوتھی اب وارنسی میں ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وارانسی ثقافتی وزارتی اعلانئے کا کل وزارتی میٹنگ کے بعد اعلان کیا جائے گا۔

جناب جی کشن ریڈی نے یہ بھی کہا کہ اس سال اس کلچرل ورکنگ گروپ میں بہت سے پروگرام اور ویبنار کا اہتمام کیا جارہا ہے اور ان میں مختلف جی ٹوئنٹ ممالک سے 159 ماہرین نے حصہ لیا جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہر شخص کی رائے کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے یہ اعلانیہ تیار کیا جائے گا۔ ہندوستان ک ثقافتی راجدھانی وارانسی سے کلچرل گروپ میٹنگ اور اعلانیہ سامنے آنا ایک یادگار لمحہ ہے۔

انھوں نے اطلاع دی کہ 2014 کے بعد سے چار سو سے زیادہ نوادرات کی بازیافت کرکے انھیں ہندوستان واپس لایا گیا ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ثقافت کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی نے کہا کہ ہندوستان کی سربراہی میں ملک کے ثقافتی ورثے کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے خاص طور سے وارانسی کی ثقافتی جھلک سامنے آئی ہے جسے یونیسکو نے موسیقی کے لئے وراثت کا شہر مانا ہے۔

انھون نے کہا کہ یہاں رہنے والے تمام گھرانے اور فنکار جوصدیوں سے ہندوستان کی روایتی موسیقی میں اپنے جوہر دکھا رہے ہیں اور یہاں کے میوزیم ، شہر کے مکانات، مندر، یہاں کی روایات یہ سب وہ وجہیں ہیں جن کے سبب ہم سب یہاں اکھٹا ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کلچرل ورکنگ گروپ کی میٹنگوں کے ثقافتی ڈپلومیسی کو آگے لے جانے کی راہ ہموار کی ہے۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ثقافتی اتحاد کے موضوع پر ایک ڈاک ٹکٹ کا اس موقع پر اجرا کیا جائے گا۔

سکریٹری کلچر جناب گووند موہن نے کہا کہ ایک زبردست کلچرل میوزیکل کنسرٹ سُر وسودھا فار کل ٹریڈ فینلیٹیشن سنٹر میں اہتمام کیا جائے گا جو ممالک سے فنکاروں پر مشتمل ہے اور وسودھیو کٹم بکم کے موضوع پر پرفارمنس دے گا۔

ورکنگ سیشن مکمل ہونے کے بعد مندوبین دریائے گنگا میں کروز پر سیر کے لئے سنت روی داس گھاٹ گئے اور اس کے بعد عظیم گنگا آرتی میں شامل ہوئے۔ گنگنا آرتی ایک خوبصورت رسم ہے جو ہر صبح اور شام وارانسی میں دریائے گنگا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ہوتی ہے۔

اس کے بعد مندوبین نے مشہور رقاصہ اور کوریو گرافر رانی خانم کی تیار کردہ ثقافتی پرفارمنس دیکھی۔

وزرا ثقافت کی میٹنگ کل ہوگی جو ہندوستان کی جی ٹوئنٹ سی ڈبپلو سی کی تمام گزشتہ میٹنگوں اور تبادلہ خیال کا اختتام ہے۔ ایک خصوصی ڈاک ٹکٹ کا اجرا بھی کیا جائے گا جس میں ہندوستان کی سربراہی میں سی ڈبلیو سی کے تحت ثقافت سب کو متحد کرتی ہے مہم کے سفر کو اجاگر کیا گیا ہے۔ جی ٹوئنٹ آکسٹرا سُر وسودھا 26 اگست 2023 کو منعقد کیا جائے گا جس میں دنیا بھر کے ممتاز فنکار شامل ہوں گے۔

*****

U.No:8844

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1952294) Visitor Counter : 130


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil