بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے دوا فروشوں کی  ایسوسی ایشنز کے خلاف ، مسابقتی مخالف عوامل میں ملوث ہونے کے  ضمن میں ،  بند کرنے اور باز رہنے کا آرڈر جاری کیا

Posted On: 25 AUG 2023 5:37PM by PIB Delhi

ہندوستان کے مسابقتی کمیشن ('سی سی آئی') نے 23 اگست 2023 کو ضلع سری گنگا نگر، راجستھان میں ضلع اور تحصیل سطح کی دوا فروشوں کی  ایسوسی ایشنز ('او پیز') کے خلاف ایک حکم آرڈر   جاری  کیا ہے، جو مسابقتی ایکٹ، 2002 (قانون) کی دفعہ 3(1) کے ساتھ پڑھی  گئی  دفعہ 3(3) کی خلاف ورزی کرتے ہوئے  پائے گئے ہیں۔

مقدمہ، سولر لائف سائنسز میڈیکیئر پرائیویٹ لمیٹڈ ('سولر') کی طرف سے دائر  کردہ معلومات کی بنیاد پر شروع کیا گیا تھا۔ یہ الزام لگایا گیا تھا کہ دوا فروشوں کی  ایسوسی ایشنز، سولر کی دواسازی کی مصنوعات کا اجتماعی بائیکاٹ کرکے، مسابقتی مخالف طریقوں میں ملوث رہی ہے۔ دوسری باتوں کے ساتھ ساتھ او پیز کا طریقہ کار ،دواسازی کی مصنوعات کے مینوفیکچررز/سپلائرز کے لیے،  مارجن اور ترغیبی اسکیموں کے بارے میں ، اجتماعی طور پر فیصلہ کرنا اور تجویز کرنا تھا۔ دوا فروشوں  کو اس طرح کے مارجن اور مراعاتی اسکیموں کی پیشکش نہ کرنے کی صورت  حال میں، سولر کی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیا گیا تھا۔

ریکارڈمیں موجود شواہد کے ساتھ ساتھ، ان ایسوسی ایشنز کے صدور کے بیانات کی بنیاد پر،سی سی آئی نے یہ پایا کہ او پیز، قانون کی دفعہ 3 (1) کے ساتھ  پڑھی گئی دفعہ 3(3)(اے) اور دفعہ 3(3) (بی) کی  گنجائشوں کی  خلاف ورزی کے مرتکب  پائے گئے ہیں ۔ سی سی آئی نے ان ایسوسی ایشنز کے صدور کو بھی قانون  کی دفعہ 48 کے تحت ذمہ دار قرار پایا۔

معاملے کی شدت میں تخفیف کرنے والے عوامل پر غور کرنے کے بعد، سی سی آئی نے کسی طرح  کا مالی جرمانہ عائد نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ سی سی آئی نے ایسوسی ایشنز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ صدور کے توسط سے اپنے متعلقہ اراکین  کے ذریعہ قانون  کی دفعات کی تعمیل کو یقینی بنائیں۔

سن  2020 کے کیس نمبر 20 میں ،آرڈر کی ایک کاپی، سی سی آئی  کی ویب سائٹ www.cci.gov.in پر دستیاب ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- اع - ق ر)

U-8838



(Release ID: 1952202) Visitor Counter : 85


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Tamil