مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پورے تعمیراتی ماحول کے عرصے میں پائیداری اور آب و ہوا کے لئے سازگاری کو اپنایا جانا چاہئے: جناب ہردیپ سنگھ پوری


’’تعمیراتی ماحول کو کاربن سے پاک بنانے کی فوری ضرورت ہے‘‘: جناب ہردیپ سنگھ پوری

تعمیراتی صنعت میں نئی اور ابھرتی ہوئی تعمیراتی ٹیکنالوجی اور مادوں کو اپنانے پر کانفرنس کا افتتاح

Posted On: 25 AUG 2023 4:02PM by PIB Delhi

ہاؤسنگ اور شہری امور اور پٹرولیم و قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے پورے تعمیراتی ماحول کے عرصے میں پائیداری اور آب و ہوا کے لئے سازگاری کو اپنانے کے تناظر میں شہری منصوبہ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ تعمیراتی صنعت میں نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں اور تعمیراتی ساز و سامان کو اپنانے پر کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ مودی حکومت نے شہر کاری کو کثیر رخی ترقی کے لئے ایک موقع کے طور پر دیکھا ہے اور اس لئے بھارت شہر کاری کی منصوبہ بندی کے لئے انتہائی جامع پروگراموں میں سے ایک کو اپنا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پردھان منتری آواس یوجنا – شہری (پی ایم اے وائی – یو) نے، جو وزارت کی ایک اہم اسکیم ہے، خاص اہمیت حاصل کرلی ہے، کیونکہ اس نے پائیدار اور گرین بنیادی ڈھانچے کو تشکیل دیتے ہوئے بھارت کے شہری غریبوں کے لئے سستے مکانوں کے مسئلے کو حل کیا ہے۔ پی ایم اے وائی- یو نے تعمیر کے لئے گرین ٹیکنالوجی کے استعمال کو اجاگر کرتے ہوئے جناب پوری نے اجتماع کو بتایا کہ پائیدار تعمیراتی سامان جیسے راکھ سے بنی اینٹیں / بلاک اور اے سی سی بلاک کا استعمال کرتے ہوئے مشن کے تحت 43.3 لاکھ مکان تعمیر کئے جارہے ہیں۔ ان مکانوں سے دسمبر 2024 کے آخر تک سی او2 کے اخراج میں 9 ملین ٹن کی کمی آئے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001I3CY.jpg

مکانوں کی تعمیر کے سیکٹر میں ایک زبردست تبدیلی لانے کے لئے ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) نے گلوبل ہاؤسنگ ٹیکنالوجی چیلنج (جی ایچ ٹی سی) کے تحت پوری دنیا سے 54 اختراعی تعمیراتی ٹیکنالوجیز کو منتخب کیا ہے۔ اس کے علاوہ 6 لائٹ ہاؤس پروجیکٹوں کے تحت چنئی، راجکوٹ، اندور، لکھنؤ، رانچی اور اگرتلہ میں 6368 مکانات کی تعمیر کی جارہی ہے۔ وزیر موصوف نے اختراعی تعمیراتی ٹیکنالوجیز کے استعمال سے تعمیراتی لاگت، وقت، سیمنٹ کے استعمال اور ملبہ کم ہونے کے علاوہ حرارتی آرام اور لاگت میں کمی سمیت متعدد فوائد گنوائے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002UBX5.jpg

 ایم او ایچ یو اے میں ایم او ایس جناب کوشل کشور نے جدید اور اختراعی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے سماج کے تمام طبقوں کے لئے معیاری مکان فراہم کرنے کی ضرورت کا اعادہ کیا، کیونکہ اس سے نئے اور خودکفیل بھارت میں معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ ایم او ایچ یو اے کے سکریٹری جناب منوج جوشی نے تعمیرات کے لئے جدید اور گرین ٹیکنالوجیز کی اہمیت کو فروغ دینے اور اہم دھارے میں شامل کرنے پر زور دیا، جس سے مکانوں کی مانگ کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ تعمیراتی ساز و سامان مکانوں کی بہتر اور معیاری تعمیر میں مدد کرتے ہیں اور ملک کے مختلف آب و ہوا اور جغرافیائی آلات کے لئے سازگار ہوتے ہیں۔ اس کانفرنس کا اہتمام سی آر ای ڈی اے آئی نے سی پی ڈبلیو ڈی اور این بی سی سی کے اشتراک سے جس میں تعمیر اور زمین جائیداد کی صنعتوں کے کچھ بہترین دماغ یکجا ہوئے تھے۔  

 

***********

( ش ح ۔ و ا۔ م ر) 

U.No. 8832


(Release ID: 1952147) Visitor Counter : 155


Read this release in: Hindi , Tamil , English , Telugu