سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سی ایس آئی آر –سی جی سی آر آئی ، کولکاتہ میں ایک ہفتہ کے ایک لیب پروگرام کے دوران اوپن ڈے اور ہنرمندی  کی ترقی کا پروگرام

Posted On: 25 AUG 2023 1:36PM by PIB Delhi

"ایک ہفتہ کے ایک لیب (او ڈبلیو او ایل )" پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، سی ایس آئی آر سینٹرل گلاس اینڈ سیریمک  ریسرچ انسٹی ٹیوٹ  (سی جی سی آر آئی )، کولکاتہ نے 24.08.2023 کو اوپن ڈے اور ہنرمندی کی ترقی کے ایک پروگرام  کا انعقاد کیا، جس کا مقصد عام لوگ اور کاریگروں  میں سائنس اور ٹیکنولوجی  کے سلسلے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔ سی ایس آئی آر - سی جی سی آر آئی  کی ڈائرکٹر، ڈاکٹر سمن کماری مشرا نے شرکاء کا خیر مقدم کیا۔ سی ایس آئی آر- انسٹی ٹیوٹ آف منرلز اینڈ میٹریلز ٹیکنالوجی کے  ڈائریکٹر ڈاکٹر رامانوج نارائن نے اس موقع پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی، انہوں نے سائنس اور معاشرے کے درمیان تعلق کو اجاگر کرنے والا لیکچر دیا۔ دیہی اور شہری علاقوں سے تقریباً 100 شرکاء نے پروگرام میں حصہ لیا اور ٹیراکوٹا کے برتن بنانے پر ہنر مندی کا مظاہرہ کیا۔ تقریب کے دوران سی ایس آئی آر - سی جی سی آر آئی مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کی نمائش بھی کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JFJS.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004HDJ7.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012522.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003RRXX.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0054R6L.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006QO2V.jpg

*************

ش ح۔ا م۔ ر ب

U-8816



(Release ID: 1952034) Visitor Counter : 101