الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

ڈی پی آئی ان ممالک کو قابل بنائے گا جو حکومتوں کو ڈیجیٹل بنانے میں پیچھے رہ گئے ہیں: ایم او ایس راجیو چندر شیکھر


ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے ملک میں اختراع کو بڑھاتے ہوئے افراد کے حقوق اور ڈیٹا کے تحفظ کے درمیان توازن پیدا کریں: وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر

چندریان 3 اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم کس طرح اپنی گہری تکنیکی صلاحیتوں کا مکمل ادراک کر سکتے ہیں: وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر

Posted On: 24 AUG 2023 8:09PM by PIB Delhi

ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری اور الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج ہندوستان کی گہری تکنیکی صلاحیتوں کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ کس طرح ہندوستان ان چند ممالک میں سے ایک ہے جو شمولیت کو فروغ دینے کے لیے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔

اکانومسٹ امپیکٹ کے ایڈیٹوریل ڈائریکٹر اینڈریو سٹیپلز کے ساتھ نئی دہلی میں بات چیت کے دوران، انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان کی صلاحیتیں بڑھ رہی ہیں اور چندریان 3 اس بات کا ثبوت ہے کہ ہندوستان کے پاس ایک ملک کے طور پر گہری ٹکنالوجی پر عمل درآمد کرنے کی پوری صلاحیت ہے۔

وزیر موصوف نے کہا، ”یہ ہندوستان کے ٹیک اسپیس کے لیے ایک دلچسپ وقت ہے کیونکہ ہم گہری ٹیک صلاحیتیں بنا رہے ہیں، کسی نے سوچا بھی نہیں ہوگا کہ ہم اس مرحلے پر ہوں گے۔ ہم ایک انتہائی قابل ملک ہیں اور چندریان 3 اس بات کی نمائندگی کرتا ہے کہ ہم ان گہری تکنیکی صلاحیتوں کو کس طرح بروئے کار لا سکتے ہیں اور یہ خود اعتمادی مجھے یہ یقین کرنے کی طرف لے جاتی ہے کہ ہمارے وزیر اعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنایا جا سکتا ہے جہاں ڈیجیٹل معیشت کل جی ڈی پی کا 20 سے 25 فیصد ہو گی۔“

جناب راجیو چندر شیکھر نے مزید روشنی ڈالی کہ کس طرح ہندوستان انڈیا اسٹیک کے ذریعے ان ممالک کی مدد کرنے میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے جو ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹلائزیشن میں پیچھے رہ گئے ہیں۔

”ڈی پی آئی آج ایک انتہائی دلچسپ گفتگو ہے اور اس نے جی20 کی ہندوستانی صدارت کے تناظر میں رفتار حاصل کی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ہندوستان اب ایک کیس اسٹڈی ہے، ایک ایسا ملک جس نے ترقی اور نمو کے لیے تکنیکی آلات تعینات کیے ہیں۔ وہ ممالک جو اس دوڑ میں پیچھے رہ گئے ہیں وہ ہندوستان کی طرف دیکھ رہے ہیں جو ایک اوپن سورس ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، انڈیا اسٹیک کے ذریعہ ان حکومتوں کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے پر عزم ہے،“ وزیر موصوف نے کہا۔

جناب راجیو چندر شیکھر نے اختراع کو فروغ دیتے ہوئے شہریوں کے حقوق کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جی20 عالمی کمپنیوں کو بھارت کو ایک قابل اعتماد پارٹنر کے طور پر دیکھنے کی اجازت دے گا، اور اعتماد پر مبنی عالمی نظم کو فروغ دے گا۔

*************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 8793



(Release ID: 1951879) Visitor Counter : 86


Read this release in: Malayalam , English , Hindi , Tamil