وزارت دفاع

مسلح افواج  کی کارروائی کی صلاحیتوں میں اضافے کے لئے ڈی اے سی  نے 7800 کروڑ روپے کی تجاویز کو منظوری دی

Posted On: 24 AUG 2023 3:55PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں 24  اگست  2023  کو  منعقدہ دفاعی خریداری کونسل (ڈی اے سی) کی میٹنگ  میں  تقریبا  7800  کروڑ روپے  کی  کیپٹل خریداری کی  تجاویز کے لئے  ضرورت  کے لئے قبولیت  (اے او ین) دے دی ہے۔ بھارتی فضائیہ کی صلاحیت میں اضافے کے لئے ڈی اے سی نے  ایم آئی -17  وی -5 ہیلی کاپٹروں پر  الیکٹرانک وار ایئر (ای ڈبلیو)  کو نصب کرانے کی خاطر  خریداری  (بھارتی آئی ڈی ڈی ایم) کے زمرے میں خریداری کو  اے او این  دے دیا ہے، جس سے  ہیلی کاپٹروں کی بقا  میں اضافہ ہوگا۔ ای ڈبلیو  سوئیٹ بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ (بی ای ایل)  سے خریدار جا ئے گا۔

 ڈی اے سی نے  میکنائزڈ  انفینٹری  اور  آرمرڈ رجیمنٹس کے لئے  گراؤنڈ بیسڈ آٹونومس سسٹم کی خریداری کی بھی منظوری دی ہے، جو  بغیر انسان کے  نگرانی ، گولی بارود ، ایندھن  اور  فاضل پرزوں  کی لاجسٹک کی فراہمی اور  محاذ جنگ  میں  ہلاک ہونے والوں کو  واپس لے جانے  جیسے  مختلف آپریشنز  میں مدد ملے گی۔

ڈی اے سی نے  7.62x51 ایم ایم  ہلکی مشین گن (ایل ایم جی) اور  پل بنانے والے ٹینک (بی ایل ٹی) کی خریداری کے لئے بھی اجازت دے دی ہے۔ ایل ایم جی  کے حصول سے  انفینٹری کی فوجوں کی جنگی صلاحیت میں اضافہ ہو گا، جبکہ  ڈی ایل ٹی کی خریداری سے  میکنائزڈ  فورسز  کی نقل وحمل میں تیزی آئے گی۔ پروجیکٹ شکتی کے تحت بھارتی  فوج کے لئے  لیپ ٹاپس اور  ٹیبلٹ کے لئے بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ تمام خریداریاں  صرف  ملکی فروخت کاروں سے  ہی کی جائیں گی۔

بھارتی بحریہ  کے  ایم ایچ -60 آر ہیلی کاپٹر وں کی  کارروائی کی صلاحیت میں اضافے کے لئے ڈی اے سی نے  ان ہیلی کاپٹروں کے لئے ہتھیاروں کی خریداری کو  بھی منظوری دے دی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- وا - ق ر)

U-8775



(Release ID: 1951717) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil